Tag: chunai

  • محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل، فی الحال بولنگ کراسکتے ہیں

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل، فی الحال بولنگ کراسکتے ہیں

    چنائی : پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔ رپورٹ کا نتیجہ آنے حفیظ بولنگ کراسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنائی کی بائیو میکنیک لیب میں ہوا۔ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران حفیظ سے چھ اوورز کروائے گئے۔

    حفیظ کا بولنگ ایکشن گال میں رپورٹ ہوا تھا، محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو گال ٹیسٹ کے امپائر اور میچ ریفری کرس براڈ نے مشکوک قرار دیا تھا۔جس کے بعد وہ تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔

    رپورٹ کا فیصلہ آنے تک حفیظ بولنگ کراسکتے ہیں۔ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر پاکستانی آل راؤنڈر پر ایک سال تک کیلئے بولنگ کرانے پر پابندی لگ سکتی ہے۔ محمد حفیظ آج چنائی سے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔

  • پی سی بی کا حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے رابطہ

    پی سی بی کا حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے رابطہ

    لاہور: پی سی بی نے معطل بولر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ پانچ فروری کو کروانے کیلئے آئی سی سی کو درخواست بھیج دی ہے۔

    معطل بولر محمد حفیظ کا آفیشل ٹیسٹ لینے کیلئے بھی پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا ہے۔

     پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو درخواست کی ہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ پانچ فروری کو کروایا جائے، حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر میں غیر قانونی قرار پایا تھا۔

     دوسری جانب سعیداجمل بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے کل بھارت کے شہر چنائی روانہ ہونگے، جہاں اجمل جمعہ کو آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں آفیشل ٹیسٹ دینگے۔

     سعیداجمل اس سے قبل چار مرتبہ غیر سرکاری ٹیسٹ دے چکے ہیں، گذشتہ ہفتے انگلینڈ کی نجی لیبارٹری میں دیئے گئے غیر سرکاری ٹیسٹ میں اجمل کا ایکشن کلیئر قرار دیا گیا تھا۔

    ٹیسٹ کلیئر نہ ہونے کی صورت میںآئی سی سی کی بولنگ ریویو کمیٹی اجمل کو اگلے ٹیسٹ کے لئے وقت دیگی ۔

  • محمد حفیظ کا غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل

    محمد حفیظ کا غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل

    چنائے: آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ بھارت میں مکمل ہو گیا۔

    پاکستان ٹیم کے لئے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونا بہت اہم ہے تاکہ وہ ورلڈ کپ میں بولنگ کرا سکیں، حفیظ کا غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج چننئی میں ہوا جسکے دوران آئی سی سی کے حکام بھی شریک تھے،اب حفیظ کا سرکاری ٹیسٹ چھ جنوری کو ہوگا جسکے بعد انکے کلیئر ہونے کا حتمی فیصلہ ہو سکے گا، ورلڈ کپ سے قبل پہلے سعید اجمل اور پھر حفیظ کا معطل ہونا پاکستان ٹیم کے لئے دو بڑے دھچکے ہیں۔

  • محمد حفیظ  بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے چنائی پہنچ گئے

    محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے چنائی پہنچ گئے

    چنائی : محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی غیر سرکاری جانچ آج چنائی کی بائیو میکنیک لیب میں ہونے کا امکان ہے، محمد حفیظ چنائی پہنچ گئے ہیں جہاں آج ان کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ متوقع ہے۔

    پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم بھی حفیظ کے ہمراہ ہیں۔ حفیظ کے غیر رسمی جانچ کا نتیجہ مثبت آیا تو آئی سی سی سے باقاعدہ ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی جائے گی۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آف اسپنر پر بین الاقوامی میچز میں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    حفیظ کا ایکشن درست کروانے کے لئے ثقلین مشتاق اور اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کام کیا۔ پابندی کے باعث حفیظ صرف بیٹسمین بن کر رہ گئے ہیں۔