Tag: chup tazia

  • چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد

    چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد

    کراچی : چپ تعزیے کا مرکزی جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہوگیا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا جو ایم اے جناح روڈ سے صدر، ایمپریس مارکیٹ اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس کے مقررہ راستوں پر پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے ہیں۔ پولیس کے 3608 اہلکارسیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

    مرکزی جلوس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر قرار دیا۔ نمائش تا کھارادر ایم اے جناح روڈ اور ذیلی راستے کنٹینرز کی مدد سے بند کردیے گئے ہیں۔

    جلوس کی گزرگاہ پر واقع بلند عمارتوں پر پولیس کمانڈوزتعینات ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی نگرانی کی جائے گی۔

    ٹریفک کوسولجربازار، انکل سریا چوک سے نشتر روڈ موڑ ا جائے گا، ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کولسبیلہ سے نشترپارک، نشترروڈ موڑا جائے گا۔

    عوام صدر اور ٹاور جانے کے لیے شاہراہ فیصل کے راستے کو ترجیح دیں۔ اس کے علاوہ دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے قصر مسیب اولڈ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوگا اور لسبیلہ اور تین ہٹی سے براستہ سینٹرل جیل ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

  • چپ تعزیے کا جلوس کل برآمد ہوگا، متبادل راستے کیلئے ٹریفک پلان جاری

    چپ تعزیے کا جلوس کل برآمد ہوگا، متبادل راستے کیلئے ٹریفک پلان جاری

    کراچی : امام حسن عسکری کی شہادت اور چپ تعزیے کا مرکزی جلوس کل آٹھ ربیع الاوّل بروز ہفتہ برآمد ہوگا، مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایامِ عزا کے حوالے سے آخری جلوس جسے ’چپ تعزیے کا جلوس کہا جاتا ہے اس کا مرکزی جلوس کل بروز ہفتہ آٹھ ربیع الاوّل کو برآمد ہوگا، جلوس ایم اے جناح روڈ، صدر، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ کے مقررہ راستوں سے ہوتا حسینہ ایرانیان پہنچے گا۔

    جلوس کے مقررہ راستوں پر پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر شہرمیں ٹریفک کی مجموعی صورت حال مسائل کا شکار رہے گی۔

    چپ تعزیئے کا پہلا جلوس صبح آٹھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور صدر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر میں11:30بجے اختتام پذیر ہوگا۔

    عوام صدر اور ٹاور جانے کے لیے شاہراہ فیصل کے راستے کو ترجیح دیں۔ اس کے علاوہ دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے قصر مسیب اولڈ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوگا اور لسبیلہ اور تین ہٹی سے براستہ سنٹرل جیل ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

    لسبیلہ اور تین ہٹی رات10بجے تک کلیئر ہوجائیں گے ، گرومندر سے جیل کی طرف آنے والا روڈ رات گئے کھلے گا، اس جلوس کے سبب فیڈرل بی ایریا اور ناظم آباد کی جانب صدر سے آنے والے راستے بند رہیں گے لہٰذا شہری یونی ورسٹی روڈ اور شاہراہ فیصل استعمال کریں۔

  • کراچی اور حیدر آباد میں چپ تعزیئے کا جلوس برآمد، سخت سیکیورٹی انتظامات

    کراچی اور حیدر آباد میں چپ تعزیئے کا جلوس برآمد، سخت سیکیورٹی انتظامات

    کراچی : چپ تعزیے کامرکزی جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جبکہ حیدرآباد میں چپ تعزیے کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولیٰ علی سے برآمد ہوکر امام بارگاہ کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹھ ربیع الاول پر حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد نشتر پارک میں کیا گیا۔مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی کرار نقوی نے اسلام کی تعلیمات اورفلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور مصائب امام حسن عسکری بیان کئے۔

    بعد ازاں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو ایم اے جناح روڈسے صدر ، ایمپریس مارکیٹ اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، حسینیان ایرانیاں کھارادار پر پہنچا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

    جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 15 سوپولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ جلوس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر قرار دیا۔ اس موقع پر ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں حیدرآباد میں چپ تعزیے کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولیٰ علی سے برآمد ہوکر امام بارگاہ کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

    حیدرآباد میں انجمن حیدری کے زیر اہتمام چپ تعزیے کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولیٰ علی سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں برآمد ہوا، جلوس میں 50سے زائد انجمنوں کے ہزاروں عزادار شریک تھے، جلوس میں ذوالجناح، علم پاک اور مختلف زیارتیں شامل تھیں۔

    جلوس کے شرکاء اسٹیشن روڈ، صدر ، بوہری بازار اور سینٹ میری چوک سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ کربلا دادن شاہ پہنچے جہاں جلوس اختتام پذیر ہوگیا، جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے تحت جلوس کے ہمراہ اور گزرگاہ پر بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار وں کو تعینات کیا گیا تھا۔

  • چپ تعزیے کاجلوس ظہر کے بعد برآمد ہوگا

    چپ تعزیے کاجلوس ظہر کے بعد برآمد ہوگا

    کراچی: امام حسن عسکری کی شہادت اور چپ تعزیےکا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگیا۔

    جلوس ایم اے جناح روڈ، صدر، لائٹ ہاوٗس اور بولٹن مارکیٹ کے مقررہ راستوں سے ہوتا حسینہ ایرانیان پہنچا۔

    عزاداروں نے اس موقع پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی جبکہ نشتر پارک میں منعقدہ مرکزی مجلس سے خطاب علامہ علی کرار نقوی نے کیا جس میں انہوں نے امام حسین اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

    اس موقع پرجلوس کے مقررہ راستوں پر پولیس اور رینجرزنے سیکیورٹی سخت ترین اقدامت کئے۔

    ایامِ عزا کے حوالے سے آخری جلوس جسے ’چپ تعزیے کا جلوس کہا جاتا ہے آج دوپہربعد نمازِظہر رضویہ سوسائٹی میں واقع ’قصرمسیب‘سے برآمد ہو شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ پراختتام پذیرہوگا جس کے ساتھ ایامِ عزا تمام ہوجائیں گے۔