Tag: church attack

  • چرچ پر حملے میں 15 افراد جان سے گئے

    چرچ پر حملے میں 15 افراد جان سے گئے

    افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر اتوار کے روز ایک حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر یہ حملہ صوبے اوڈلان کے گاؤں ایسا کانے میں عبادت کے دوران کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق چرچ کے ایک اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ مسلح افراد مشتبہ اسلامی پسند عسکریت پسند تھے۔

    مقامی ڈائیسیز کے سربراہ ایبٹ جین پیئر ساواڈوگو کے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3افراد اسپتال میں پہنچ کر جان کی بازی ہار گئے۔

    کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    واضح رہے کہ برکینا فاسو میں چرچ پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران وہاں ایسے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

  • فلپائن میں مسیحی عبادت گاہ کے قریب دو دھماکے، 27 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    فلپائن میں مسیحی عبادت گاہ کے قریب دو دھماکے، 27 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    منیلا : فلپائن کے جزیرے جولو میں رومن کیتھولک چرچ کے قریب یکے دیگرے دو بم حملوں میں 27 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح جزیرے جولو پر پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب مسیحی برادری چرچ میں اپنی عبادت میں مشغول تھے جبکہ دوسرا دھماکا پارکنگ ایریا میں اس وقت ہوا جب ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ متاثرہ علاقے سے مسلم برادری کے خودمختاری کےلیے منعقد کیے گئے ریفرنڈم کے کچھ روز بعد ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں عام شہریوں کی بڑی تعداد ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم اکثریتی علاقے میں خود مختاری کےلیے ریفرنڈم ہوا ہے جسے حکام کا خیال ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے فلپائنی آرمی اور فلپائن کی دہشت گرد تنظیم مورو اسلامک لیبریشن فرنٹ کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کےلیے سیاسی حل نکل سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ اب تک فلپائن میں پر تشدد کارروائیوں کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے, اقلیتوں کا تحفظ بنیادی فرض ہے: چیئرمین سینیٹ

    بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے, اقلیتوں کا تحفظ بنیادی فرض ہے: چیئرمین سینیٹ

    اسلام آباد: چیئرمین رضاربانی کی زیرصدارت اجلاس میں کوئٹہ چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، آئین کے تحت اقلیتوں کا تحفظ ہمارا بنیادی فرض ہے۔ دسمبر کا مہینہ ہمیشہ بھاری گزرتا ہے، آرمی پبلک اسکول کا سانحہ بھی دسمبر میں ہوا تھا۔

    اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی رٹ نہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کا سلسلہ آخر کب تک چلے گا، اگر بلوچستان میں عالمی قوتیں ملوث ہیں، تووفاق نے کیا ذمے داری اٹھائی، ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ چرچ حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

    بعد ازاں پیپلز پارٹی نے کوئٹہ میں‌ چرچ حملے سے متعلق قرارداد  سینیٹ میں پیش کی، جس میں سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے لیے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حملے کو مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا گیا اور حکومتی کارکردگی پرسوالات اٹھا گئے۔

    اجلاس میں بچوں کی شادی پرپابندی سےمتعلق سینیٹر سحر کامران نے ترمیمی بل پیش کیا، جسے چیئرمین سینیٹ نے حساس قرار دیتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا۔

    سینینٹ کے ہول کمیٹی اجلاس میں دو ترمیمی بلز پر غور کیا گیا، جن کا رولز کے تحت ہول کمیٹی جائزہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینیٹ کو ان کیمرا بریفنگ دیں گے، بریفنگ کے لیے تحریک قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے قرارداد پیش کی تھی ۔آرمی چیف کےساتھ ڈی جی ایم اوبھی ہوں گے۔

    بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انھوں نے امریکی صدر کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی امن تباہ کر دے گا اور دہشت گردی کی نئی لہر کو ایندھن ملے گا۔

    raza rabbani

    کشمیر اورفلسطین کے ایشو پر عالمی برادری کے رویہ پر سوالات اٹھائے ہوئے انھوں نے موقف اختیار کیا کہ اوآئی سی ٹھوس اقدامات میں بری طرح ناکام رہی، جس کی وجہ سے مسلمانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں عیسائیوں کی عبادت گاہ پرحملے کا مقدمہ درج

    کوئٹہ میں عیسائیوں کی عبادت گاہ پرحملے کا مقدمہ درج

    کوئٹہ: عیسائیوں کی عبادت گاہ پر حملے کامقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ چرچ چوکیدارکی حاضر دماغی ن ےبڑے سانحےسے بچالیا، دہشت گردوں کو دیکھ کر چوکیدار نے گیٹ بندکردیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گرجا گھر پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، دہشتگردی کی ایف آئی آرایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کرلی گئی۔

     مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزیوایکٹ، انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب تفتیش کاروں نے دوسرے روز بھی چرچ کے احاطے سے شواہد اکھٹے کئے، خوکش حملہ آوروں کی شناخت کیلئے نادرا سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے۔

    چرچ چوکیدار کی حاضر دماغی نے بڑے سانحے سے بچالیا، خودکش بمباروں کو دیکھ کر نہتے چوکیدار نے گیٹ بند کر دیا تھا ، دہشتگرد اندرگھسنے کی کوشش کرتے رہے۔

    ایک دہشتگرد دروازے پر چڑھا اور اندر کی طرف اندھا دھند فائرنگ کی اور دروازہ کھولا تو دوسرا دہشت گرد بھی اندر داخل ہوگیا، پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشتگردزخمی ہوگیا جبکہ دوسرا دروازہ تک محدود رہا۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ایکشن میں دونوں حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کے سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی تھی، جس میں دہشت گردوں کے چہرے اور ان کا حلیہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

    فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک حملہ آور نے سردی کے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شال میں کلاشنکوف چھپا رکھی تھی، شال اوڑھے اس حملہ آور نے کلاشنکوف نکال کر چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ چرچ حملہ: 9 افراد جاں بحق‘ 35 زخمی


    یاد رہے کہ گذشتہ روز  کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پرواقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔