Tag: CIA

  • وکی لیکس کے انکشافات، امریکی صدر ٹرمپ کا اظہارِ تشویش

    وکی لیکس کے انکشافات، امریکی صدر ٹرمپ کا اظہارِ تشویش

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ نے وکی لیکس کی جانب سے امریکی سی آئی اے پر لگائے گئے الزام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر نے نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ وکی لیکس کی جانب سے جاری کی گئی معلومات امریکہ کی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ ایسی معلومات افشا کرنے والوں کے ساتھ انتہائی سختی سے نمٹے گی ۔

    انہوں نےکہا کہ جس نے بھی ان معلومات کو راز میں نہیں رکھا، انکے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : وکی لیکس کا سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں کا انکشاف


    یاد رہے کہ گذشتہ روز وکی لیکس نے سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں سے متعلق انکشاف کیا تھا ، سی آئی اے کے پاس کمپیوٹر، فون ہیکنگ کے خفیہ ہتھیار موجود ہیں۔

    وکی لیکس کی جانب سے خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لانے کا سلسلہ جاری ہے، وکی لیکس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی آٹھ ہزار سات سو سے زائد خفیہ دستاویزات شائع کی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ وکی لیکس نے ایسے برقی آلات کی ایک فہرست بھی جاری کر دی ہے، جن کے ذریعے امریکی خفیہ ادارہ مبینہ طور پر لوگوں کی جاسوسی کر رہا ہے۔

    سی آئی اے ہیکنگ کیلئے وائرس یا سافٹ ویئرز کا استعمال کرتی ہے،ہیکنگ ہتھیاروں میں ونڈوز، اینڈرائڈ کو متاثر کرنیوالا وائرس جبکہ ایپل کے آئی او سی آپریٹنگ سٹسم کو متاثر کرنیوالا سافٹ ویئر بھی شامل ہیں، جس کے زریعے ہیکنگ سے کمپیوٹر، موبائل صارف کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔

  • وکی لیکس کا سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں کا انکشاف

    وکی لیکس کا سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں کا انکشاف

    واشنگٹن: وکی لیکس نے سی آئی اے کے خفیہ ہیکنگ ہتھیاروں کا انکشاف کردیا ہے، جس کے مطابق سی آئی اے کے پاس کمپیوٹر، فون ہیکنگ کے خفیہ ہتھیار موجود ہیں۔

    وکی لیکس کی جانب سے خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لانے کا سلسلہ جاری ہے، وکی لیکس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی آٹھ ہزار سات سو سے زائد خفیہ دستاویزات شائع کی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ وکی لیکس نے ایسے برقی آلات کی ایک فہرست بھی جاری کر دی ہے، جن کے ذریعے امریکی خفیہ ادارہ مبینہ طور پر لوگوں کی جاسوسی کر رہا ہے۔

    سی آئی اے ہیکنگ کیلئے وائرس یا سافٹ ویئرز کا استعمال کرتی ہے،ہیکنگ ہتھیاروں میں ونڈوز، اینڈرائڈ کو متاثر کرنیوالا وائرس جبکہ  ایپل کے آئی او سی آپریٹنگ سٹسم کو متاثر کرنیوالا سافٹ ویئر بھی شامل ہیں، جس کے زریعے ہیکنگ سے کمپیوٹر، موبائل صارف کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔

    cia-post-1

    ہیسی آئی اے نے آئی فونز،آئی پیڈز ہیکنگ کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیا ہے، جس کے ذریعے معلوم کیا جا سکتا تھا کہ صارف کس جگہ موجود ہے اور ڈیوائس ہیک کرکے سی آئی اے چیٹ ایپس پر بات چیت پڑھ سکتی ہے۔

    وکی لیکس کے مطابق ہیکنگ میں استعمال ہونے والے چند سافٹ وئیر سی آئی اے نے خود ہی تیار کیے ہیں تاہم برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے بارے میں اطلاع ہے کہ اس نے سام سنگ کے ٹی وی سیٹس کی ہیکنگ میں استعمال ہونے والے جاسوسی کے سافٹ ویئر کو تیار کرنے میں مدد کی تھی۔


    مزید پڑھیں : امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات تک عوام کی رسائی


    کچھ دستاویزات میں سی آئی اے کی خفیہ بحث بھی شامل ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ کیسے اسمارٹ ٹی وی کو یہ ادارہ لوگوں کی گفتگو سننے اور جاسوسی کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں یہ معلومات بھی افشا کر دی گئی ہیں کہ امریکی خفیہ ادارہ کیسے ایپل آئی فون، گوگل اینڈرائڈ سسٹم اور مائیکروسافٹ کے سافٹ ویئر میں رد و بدل کر کے عام لوگوں کے موبائل فون کو بھی ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ان کی گفتگو سننے کے لیے تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

  • واشنگٹن: امریکی شہریوں کا اٹارنی جنرل سے فوری مستعفی  ہونے کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی شہریوں کا اٹارنی جنرل سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی شہریوں کا محکمہ انصاف کی عمارت کے باہر مظاہرہ، مطاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل نے عوام سے جھوٹ بولا ہے، انہیں فوری مستعفی ہوجانا چاھیئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہری بھی انصاف کے منتظر ہیں، شہریوں نے محکمہ انصاف کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے امریکی قوم سے جھوٹ بولا ہے، وہ صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران روسی سفارتکاروں سے رابطے میں رہے ہیں، لہذا انہیں فوری مستعفی ہوجانا چاھیئے۔

    مزید پڑھیں:اٹارنی جنرل جیف، ٹرمپ کے لیے مشکلات کا سبب بن گئے

    ‌خیال رہے کہ گذشتہ سال امریکی انتخابات کے بعد امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے دعوی کیا تھا کہ روس نے امریکہ کے حالیہ انتخابات میں ہیکنگ کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کام کیا۔

    مزید پڑھیں:روس نےامریکی انتخابات میں ہیکنگ کی،سی آئی اے

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایسے افراد کا پتہ لگایا گیاہے جن کے روسی حکومت سے رابطے تھے، جنہوں نے ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کے چیئرمین اورڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی سمیت دیگر افراد کی ہزاروں ہیک کی گئی ای میل روس کو فراہم کیں۔

    مزید پڑھیں:امریکی انتخابات میں ہیکنگ‘روسی صدر ملوث تھے،امریکہ

    بعد ازاں امریکہ نے دعوی کیا کہ انتخابات کے دنوں میں ہونے والی ہیکنگ میں روسی صدر پیوٹن ملوث تھے۔

    مزید پڑھیں:امریکی انتخابات میں روسی ہیکنگ کی رپورٹ درست تھی،امریکی سی آئی اے کے نامزد سربراہ

    یاد رہے کہ امریکی سی آئی اے کے نامزد سربراہ مائک پیم پیو نے کہا تھا کہ امریکی انتخابات میں روسی ہیکنگ کی رپورٹ درست تھی.

  • امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے سعودی ولی عہد محمد بن نائف ایوارڈ سے نوازا

    امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے سعودی ولی عہد محمد بن نائف ایوارڈ سے نوازا

    ریاض : امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈایکریٹر نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو دہشت گردی کیخلاف کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ تمغے سے نوازا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق سی آئی اے کے نئے سربراہ مائیک پومپیو نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بطور امریکی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر سعوسی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات کی۔

    saudi

    سعودی ولی عہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو ریاض میں ایک تقریب کے دوران امریکی سی آئی اے کا ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر سعودی ولی عہد نے سعودی عرب اور امریکہ کے اسٹریٹیجک تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کا ملک، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

    ستاون سالہ شہزادہ محمد 2012 سے ملک کے وزیرِ داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہیں انٹیلیجنس کے کام میں سالوں کا تجربہ حاصل ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والی اقدامات کی وجہ سے شہزادہ محمد کو مغرب میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ ولی عہد محمد بن نائف عسکریت پسند گروہ القاعدہ کے خلاف ایک آپریشن کی نگرانی بھی کر چکے ہیں۔

    saudi-12

    القاعدہ کی جانب سے 2009 میں محمد بن نائف پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ سعودی عرب میں 2003 اور 2007 کے درمیان القاعدہ نے سیکورٹی اہلکاروں اور غیر ملکیوں کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں ہلاک کیا تھا۔

    خیال رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد سعودی تیل پر امریکی سیکورٹی کی فراہمی پر رکھی گئی ہے۔

  • امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات تک عوام کی رسائی

    امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات تک عوام کی رسائی

    واشنگٹن : امریکی انٹیلیجنس ایجنسی سی آئی اے نے ایک کروڑ تیس لاکھ صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کردیں، عوام اب ان دستاویزات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

    امریکی سینڑل ایجنسی نے خفیہ دستاویزات تک عوام کو رسائی دے دی، سی آئی اے نے ایک کروڑ تیس لاکھ صفحات پرمشتمل خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کردیں، ان دستاویزات کے منظرعام پر آنے سے سی آئی اے کی تاریخ اور سرگرمیوں سے متعلق نئی معلومات سامنے آئیں گی۔

    جاری کردہ خفیہ دستاویزات میں ویتنام، کوریا اور سرد جنگ کے تنازعات کے دوران سی آئی اے کی سرگرمیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

    اڑن طشتری اور اسٹار گیٹ پروگرام کی تحقیقات سے متعلق معلومات بھی جاری کی گئی دستاویزات میں شامل ہیں، دستاویزات میں متعدد معلومات اور ان کے ذرائع کوقومی سلامتی کے پیش نظرخفیہ رکھا گیا ہے۔

    دستاویزات کے اس بہت بڑے ذخیرے میں اس ادارے کی سن 1940 سے 1990ء تک کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات موجود ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان دستاویزات میں 73 ہزار جرمنی کے حوالے سے بھی ہیں۔

    واضح رہے کہ ان دستاویزات میں اس ادارے کی حالیہ برسوں کی سرگرمیوں سے متعلق مواد شامل نہیں ہے۔

    سی آئی اے کے انفارمیشن مینجمنٹ ڈائریکٹر جوزف لیمبرٹ کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کی تاریخی دستاویزات کا جائزہ دنیا کے کسی بھی حصے میں بیٹھ کر لیا جا سکتا ہے۔

  • لاہور سے طالبان کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور سے طالبان کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور : کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ دہشت گردوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے دو مبینہ دہشت گردوں مکرم اور معظم کو چالیس لاکھ روپے نقدی سمیت گرفتار کیا ہے۔

    دونوں مبینہ دہشت گرد اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے ذریعے رقوم اکٹھی کرتے تھے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کمانڈر مطیع الرحمن کو یہ رقوم پہنچاتے تھے۔

    دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • اسلام آباد پولیس کا سی آئی اے چیف کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار

    اسلام آباد پولیس کا سی آئی اے چیف کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار

    اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے سی آئی اے چیف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس نے سی آئی اے چیف کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد طاہرعالم کو حکم دیا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملوں کے حوالے سے سی آئی اے چیف کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا جائے۔

    تاہم اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل جمعرات کو دائر کی جائے گی۔

     اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا تھا کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہلاکتیں اسلام آباد نہیں بلکہ فاٹا میں ہوئی ہیں لہذا مقدمہ بھی وہیں درج ہونا چاہیے۔

  • سی آئی اے کے پاکستان میں سربراہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    سی آئی اے کے پاکستان میں سربراہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد : امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے پاکستان میں سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں سے ہلاکتوں پر درخواست کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔

    انہوں نے حکم دیا کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے پاکستان میں سربراہ جوناتھن بینکس کے خلاف مقدمہ چوبیس گھنٹوں میں درج کرکے رپورٹ رجسٹرار دفتر میں جمع کرائی جائے ۔

    عدالت نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ طاہر عالم سے استفسار کیا کہ سی آئی اے کنٹری ڈائریکٹر جوناتھن بینکس کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق عدالتی احکامات کو ایک سال ہوگیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

    اس پر آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ مقدمے میں وزارت خارجہ بھی فریق ہے۔اگر مقدمہ درج ہوا تو پاک امریکا سفارتی تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

    جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ عدالت آئین اور قانون کے مطابق چلتی ہے۔ اگر کہیں پر کوئی غیر قانونی کام ہوا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کرنا عدالت کا کام ہے۔

    اُنھوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسلام آباد پولیس عدالتی حکم کو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا سمجھ رہی ہے اس لئے اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

  • سی آئی اے ’القائدہ‘ کی مالی امداد میں ملوث نکلی

    سی آئی اے ’القائدہ‘ کی مالی امداد میں ملوث نکلی

     

    واشنگٹن: امریکی ایجنسی سی آئی اے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم القائدہ کو ہتھیار خریدنے اور دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کے لئے بھاری رقوم فراہم کرتی رہی ہے۔

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے افغان حکومت کے خفیہ فنڈ میں 10 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کئے جن میں سے پانچ لاکھ ڈالر پاکستان سے اغوا کیے گئے افغان قونصل جنرل عبدالخالق فاراہی کی رہائی کے لئے استعمال کیے گئے۔

    امریکی اخبار کے مطابق 2011 میں جب نیوی کمانڈوز نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کو مارگرایاتومکان کی تلشی کے دوران وہاں سے ایسے دستاویزات برآمد ہوئے جن کی رو سے سی آئی اے افغان صدرحامد کرزئی کو القاعدہ کے لئے رقوم فراہم کرتی رہی ہے۔

    اخبار کے مطابق القائدہ کے سینئر کمانڈروں کے ساتھ ہونے والی خط وکتابت پر تحقیقی کے ذریعے یہ پتا چلا کہ القائدہ اغوا برائے توان کے ذریعے حاصل کردہ رقم کو ہتھیار خریدنے ، دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور تنظیم کے جنگجوؤں کے خاندانوں کی مالی کفالت میں استعمال کرتی رہی ہے۔

    امریکی اخبار نے افغانستان کےایک سرکاری حکام کے بیان کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ رقوم القائدہ ، دیگر جنگجو گروہوں کے رہنماؤں اور پارلیمانی نمائندوں کو صدارتی محل سے فراہم کی جاتی رہیں ہیں اور نو منتخب افغان صدر اشرف غنی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد اس سلسلے میں کمی آئی ہے۔

    اخبار نے مزید کہا کہ یہ تحقیق افغان اور یورپی حکام سے کی گئی گفتگو کے نتیجے میں مرتب کی گئی ہے جبکہ سی آئی اے نے اس معاملے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

  • آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان کی پینٹاگون میں سیکورٹی سربراہان سے ملاقاتیں

    آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان کی پینٹاگون میں سیکورٹی سربراہان سے ملاقاتیں

    واشنگٹن : آئی ایس آئی چیف لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی دورہ امریکا میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے پینٹاگون میں سی آئی اے، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، امریکی حکام نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے امریکا کے دورے کے دوران پینٹاگون میں سی آئی اے، ایف بی آئی اورہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہان سےملاقات کی۔

    امریکی حکام نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

    آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر نے پینٹاگون میں سیکورٹی سربراہان کو افغانستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی معلومات پیش کر دیں، ملاقات میں افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء اوربھارت کی خفیہ سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس آئی سربراہ نے پینٹاگون میں سی آئی اے اور ایف بی آئی سربراہان سے ملاقات کی نیٹو کے انخلاء کے بعد بھارت کی خفیہ سرگرمیوں کی روک تھام ایجنڈے میں سرفہرست رہی اور آعلیٰ سطح کے تعاون کےباوجودامریکاپرعدم اعتماد کی وجوہات پربھی گفتگو ہوئی۔

    آئی ایس آئی چیف نے امریکی حکام کو افغانستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست پیش کی اورافغانستان میں موجودہ بھارتی قونصل خانوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی پیش کیے ۔