Tag: CID OPERATION

  • کراچی: سپرہائی وے پر پولیس مقابلے میں طالبان کا کمانڈر قدرت اللہ ہلاک

    کراچی: سپرہائی وے پر پولیس مقابلے میں طالبان کا کمانڈر قدرت اللہ ہلاک

    کراچی: سپرہائی وے پر پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر قدرت اللہ اور اس کے تین ساتھی مارے گئے ۔

     کراچی میں سپر ہائی وے پر جمالی گوٹھ میں ملیر ڈویژن پولیس کا مبینہ دہشت گردوں سے مقابلہ میں کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب کمانڈر قدرت اللہ عرف کمانڈر شیر خان تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، پولیس چھاپے کے دوران ملزمان اور پولیس میں آر پار گولیاں چلیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے راکٹ بھی فائر کئے۔

     ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

     ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے ملزمان کے دیگر ساتھی چھاپے کے دوران فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی :سی آئی ڈی پولیس مقابلے ، 6دہشت گرد مارے گئے

    کراچی :سی آئی ڈی پولیس مقابلے ، 6دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : شہرِ قائد کے علاقے قیوم آباد میں سی آئی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعد القاعدہ سے منسلک چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ لیاری میں بھی پولیس مقابلے میں دو گینگ وار ملزمان مارے گئے۔

    انچارج سی آئی ڈی سیل راجہ عمر خطاب کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی آئی ڈی پولیس نے قیوم آباد کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی ،دو طرفہ فائرنگ میں خودکش حملہ آور سمیت چار دہشتگرد مارے گئے۔

    جن کی شناخت سجادعرف کارگل، محمد ہاشم، یاسین عرف یاسر عرفات اور شمیم عرف کمانڈو کے ناموں سے کی گئی ہے، ملزم سجاد القاعدہ کا کمانڈر تھا ۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ اور بغدادی میں پولیس مقابلوں میں دوملزمان مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، ہلاک ملزمان دس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

    ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا، ملزمان کی شناخت عابد عرف ابا اور رمضان عرف کچھی کے ناموں سے ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں القاعدہ کے اہم رہنماء سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • کراچی: سی آئی ڈی اور رینجرز کی کاروائیوں، کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت سات ہلاک

    کراچی: سی آئی ڈی اور رینجرز کی کاروائیوں، کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت سات ہلاک

    کراچی: کراچی میں سی آئی ڈی پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تحریک طالبان کے پانچ دہشت گردوں سمیت سات ملزمان مارے گئے ہیں۔

    کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سی آئی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کی اطلاع پرکارروائی کی۔ جس میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کےخان زمان گروپ سےتھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    دوسری جانب گھگر پھاٹک کے قریب رینجرز سے مقابلے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔ رینجرز ترجمان کےمطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    لیاری میں نیازی چوک کے قریب پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔ ملزمان قتل اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں ملوث تھے۔

  • کراچی ،مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے تین کارندے ہلاک

    کراچی ،مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے تین کارندے ہلاک

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے منگھوپیر میں سی آئی ڈی کے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے تین کارندے ہلاک ہوگئے۔

    سی آئی ڈی گارڈن کے انچارج علی رضا کے مطابق منگھو پیرغازی گوٹھ کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندے مارے گئے،ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے افراد پولیس پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعد د وارداتوں میں ملوث تھے۔