Tag: cigarettes

  • بجٹ 2024-25 : جعلی سگریٹ بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    بجٹ 2024-25 : جعلی سگریٹ بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25کی بجٹ تجاویز پیش کردیں۔

    انہوں نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے بجٹ کی تفصیلات بیان کیں جس نئے ٹیکسز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے اطلاق سے متعلق آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ رواں سال بجٹ میں حکومت نے جعلی سگریٹس فروخت کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جعلی سگریٹس فروخت کرنے والی دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ سگریٹ کے فلٹر میں استعمال ہونے والے ایسیٹیٹ ٹو 44000 ہزار روپے فی کلو ایف ای ڈی لگانے کی تجویز ہے۔

    شیشے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ (سبسڈی) ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت پر جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ سیمنٹ پر ایف ای ڈی میں اضافہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ پر ایف ای ڈی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیمنٹ پر ایف ای ڈی 2 روپے کلو سے بڑھا کر 3روپے کلو کردی گئی۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مزید 5 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جائےگا جب کہ بی آئی ایس پی میں27فیصد اضافے کے بعد رقم 597 ارب مختص کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 18877 ارب روپے کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا ہے جس میں بجٹ خسارہ 8500 ارب روپے ہے جو وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق جی ڈی پی کا 6.9فیصد ہوگا۔

    خسارے کے باوجود حکومت نے 1400 ارب روپے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے رکھے ہیں۔ تاہم اخراجات میں سب سے بڑا حصہ قرضوں پر انٹرسٹ (سود) کی ادائیگی کا ہے جس کی مد میں 9775 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔ یہ رقم دفاعی اخراجات سے تقریبا چار گنا زیادہ ہے۔ دفاع کیلئے 2122 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

  • 15 کروڑ روپے کے سگریٹس جلا دیے گئے

    15 کروڑ روپے کے سگریٹس جلا دیے گئے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ میں ضبط کیے گئے جعلی اور غیر قانونی سگریٹس کو نذر آتش کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ انٹیلیجنس، ان لینڈ ریونیو، ایف بی آر نے کراچی کے علاقے گڈاپ میں ضبط کیے گئے جعلی اور غیر قانونی سگریٹس جلا دیے، جن کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

    ڈی جی انٹیلیجنس ان لینڈ ریونیو عقیل احمد صدیقی کے مطابق غیر قانونی سگریٹس سے قومی خزانے کو سالانہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 300 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو ظفر رفیق کے مطابق 2024 میں اب تک 26 ارب روپے سے زائد کے غیر قانونی سگریٹس پکڑے گئے ہیں۔

    برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ نے پاکستان کو خبردار کردیا

    ظفر رفیق نے کہا غیر قانونی سگریٹس کے خلاف ملک میں آئرن نیٹ ورک کام کر رہا ہے، آئی اینڈ آئی نے تہیہ کر لیا ہے کہ سگریٹس کی غیر قانونی تجارت کا قلع قمع کر دیا جائے گا۔

  • ایف بی آر کا چھاپہ، سگریٹ کے درجنوں کارٹن ضبط

    ایف بی آر کا چھاپہ، سگریٹ کے درجنوں کارٹن ضبط

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے گودام پر چھاپہ مار کر سگریٹ کے درجنوں کارٹن ضبط کرلیے، سگریٹس کی لاکھوں روپے کی ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے گودام پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ ایف بی آر کے افسران نے چھاپہ گلشن اقبال کے ایک گودام پر مارا۔

    کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کی گئی، برآمد شدہ سامان میں 42 کارٹن شامل ہیں جن میں 4 لاکھ 20 ہزار سگریٹس کے اسٹیک پیک برآمد ہوئے۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضبط کر لی گئی ہے، دوران کارروائی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    ایف بی آر کے مطابق سگریٹس کی لاکھوں روپے کی ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی، ڈیوٹی ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

  • سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن

    سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جبکہ 63 روپے سے کم قیمت پر سگریٹ فروخت کرنے پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ ایف بی آر ترجمان کے مطابق ملک بھر کے سگریٹ ریٹیلرز کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فیکٹریاں، ڈسٹری بیوٹرز اور دکاندار غیر قانونی سگریٹ کی فروخت بند کریں۔ سگریٹ کے پیکٹ پر تصویری اور تحریری ہیلتھ وارننگ شائع کرنا لازمی ہے۔

    ترجمان کے مطابق 63 روپے سے کم قیمت پر سگریٹ فروخت کرنے والے دکاندار کو جرمانہ ہوگا، جعلی سگریٹ کی نقل و حمل میں ملوث گاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی۔

    خیال رہے کہ وزارت صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان زیادہ سگریٹ نوشی کرنے والے دنیا کے پہلے 15 ممالک میں شامل ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کل 31.8 فیصد مرد اور 5.8 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتے ہیں جبکہ 19 فیصد نوجوان سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 4.4 فیصد مرد، 1 فیصد خواتین، 7.1 فیصد نوجوان روزانہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

  • سگریٹ پرہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری، بابرعطا کی تصدیق

    سگریٹ پرہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری، بابرعطا کی تصدیق

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس پر بھاری ہیلتھ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عنقریب آنے والے بجٹ میں سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری دے دی ہے ۔ اتوار کو وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر عطا نے تصدیق کر دی ۔

    ذرائع کے مطابق بیس سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کاربونیٹد ڈرنکس پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ،250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک کی ایک بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا ،

    بابر عطا کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان ہو گا ،حاصل ہو نے والا ٹیکس صحت کارڈ کے زریعے غریبوں پر خرچ ہو گا ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن بابر عطا کے مطابق تاریخ میں پہلی بار تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹیکس لگانے جارہے ہیں ، اس ٹیکس سے 40 سے پچاس ارب کی وسائل حاصل ہوں گے ۔

    بابر عطا ءنے مزید کہاکہ تاریخ میں پہلے بار اس قدر جرات مندانہ فیصلہ کیا گیا ،موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اسلام آباد میں بڑی عمارات میں سگریٹ نوشی کو ممنوع کیا جائے اور اس قانون کواسلام آباد کی یونیورسٹی اور کالجز میں بھی لاگو کروائیں گے۔

    چندر وز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسدادِ سگریٹ نوشی بابر عطا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرٹیکس فنانس بل میں شامل کیاجائے گا ، پاکستان میں اموات کی سب سےبڑی وجہ تمباکو نوشی ہے، ایک لاکھ60 ہزار لوگ تمباکو کے استعمال کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • پوپ فرانسس کا ویٹی کن میں سگریٹ پر پابندی کا حکم

    پوپ فرانسس کا ویٹی کن میں سگریٹ پر پابندی کا حکم

    ویٹی کن سٹی: پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں سگریٹ پر پابندی کا حکم دے دیا، کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جو صحت کی خرابی کا باعث بنے۔

    تفصیلات کے مطابق پوک فرانسس نے سگریٹ کی فروخت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا حکم دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کی جانب سے یہ فیصلہ صحت خرابی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ویٹی کن میں سگریٹ سے سالانہ 10 لاکھ یورو منافع حاصل ہوتا ہے جس کی پروا نہ کی گئی اور ویٹی کن ملازمین کے لیے سگریٹ پر پابندی کا حکم دے دیا گیا۔

    ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جو صحت کی خرابی کا باعث بنے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق سگریٹ نوشی سالانہ 70 لاکھ جانیں نگل جاتی ہے۔

    دوسری جانب ویٹی کن ملازمین کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی سے سالانہ حاصل ہونے والے دس ملین یورو کے منافع سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

    واضح رہے کہ ویٹی کن ملازمین اور پنشنرز کو سگریٹ خصوصی رعایت پر دستیاب ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ بھوٹان میں ہر قسم کی تمباکو کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے اسی سبب تمباکو نوشی پر 2005 میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    یہ پڑھیں: سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی: سگریٹ اور انرجی ڈرنکس کی قیمت دگنا کرنے کا اعلان

    دبئی: سگریٹ اور انرجی ڈرنکس کی قیمت دگنا کرنے کا اعلان

    دبئی: سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب امارات نے بھی سگریٹ اور انرجی ڈرنکس کی قیمت میں سو فیصد اضافے کا اعلان کردیا، یکم اکتوبر سے یہ اشیا دگنی قیمت پر فروخت ہوں گی۔

    عرب نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وزارت مالیات (فنانس) کے سیکریٹری یونس حاجی الخوری نے منگل کو کیا۔

    ٹیکس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ یکم اکتوبر سے پورے متحدہ عرب امارات میں سگریٹ اور انرجی ڈرنکس 100 فیصد اضافے کے ساتھ فروخت ہوں گی چاہے وہ ڈیوٹی فری شاپس پر ہی کیوں نہ فروخت ہوں ۔

    یاد رہے کہ خلیجی تعاون کونسل (گلف کوآپریشن کنٹریز ، جی سی سی) کے کئی ماہ قبل منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمباکو سے بنی تمام اشیا مع سگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس پر سن ٹیکس یعنی گناہ ٹیکس عائد کرکے ان کی قیمت دگنی کردی جائے گی کیوں کہ پرتعیش اشیا ہیں، ٹیکس سے حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔


    یہ ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں سگریٹ اور انرجی ڈرنک پر’’ گناہ ٹیکس‘‘ عائد


    سب سے پہلے سعودی عرب نے ان اشیا پر ٹیکس عائد کیا اور سگریٹ، انرجی ڈرنکس کی قیمت میں انتہائی اضافہ کردیا اور اب متحدہ عرب کی حکومت نے بھی یہ اعلان کردیا ہے۔