Tag: cilifton

  • اپنی ہی دکان میں چوری کا ڈرامہ کرنے والےملزم کے دوران تفتیش انکشافات

    اپنی ہی دکان میں چوری کا ڈرامہ کرنے والےملزم کے دوران تفتیش انکشافات

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں واقع اپنی سونے کی دکان میں ڈکیتی کا ڈرامہ کرنے والے ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم کا کہنا ہے کہ وہ سٹے میں 40لاکھ روپے کی رقم ہار گیا تھا۔

    اپنی ہی دکان میں چوری کی واردات کا ڈرامہ کرنے والے ملزم نے پولیس کے سامنے پوری کہانی سنادی، ملزم آصف نے انکشاف کیا کہ سٹے میں40 لاکھ روپے ہار گیا تھا قرضہ اتارنے کیلئے ڈرامہ کیا۔

    کلفٹن تین تلوار پر سنار کی دکان میں مبینہ چوری کی واردات کے ڈراپ سین کے بعد گرفتار ملزم اور دکان کے مالک ملزم آصف نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

    ملزم آصف نے پولیس کو بیان دیا کہ سٹہ کھیلتے ہوئے 40 لاکھ روپے ہار گیا تھا، اور80لاکھ روپے کا قرضہ دینے کے لیے میں نے چوری کا ڈرامہ کیا، واردات انجام دینے کیلئے پوری پلاننگ کی تھی۔

    ملزم نے بتایا کہ فول پروف چوری کیلئے اپنے دوست وسیم کو بھی ساتھ شامل کیا، وسیم کو رقم میں سے 10 فیصد دینے کا کہا تھا، اپنی دکان پر کام کرنے والے تینوں ملازمین کو6بجے چھٹی دے دی اور خود بھی ملازمین کے سامنے دکان بند کرکے چلا گیا۔

    مزید پڑھیں : سونے کی دکان کے مالک کی اپنی ہی دکان میں ڈکیتی

    ملزم آصف کا کہنا تھا کہ وہ ایک گھنٹے بعد دوبارہ دکان پر واپس آیا اور سونا چوری کیا، سی سی سٹی وی کیمروں کے تار کاٹ دیئے تھے،سوچا ایسا کرنے سے پکڑا نہیں جاؤں گا، سونا وسیم کے آفس میں لے جا کر حفاظت سے رکھ دیا۔

    ملزم کے مطابق واردات مکمل کرنے کے بعد پانچ ہزار کا گرینڈر لیا اور وسیم کے آفس میں ہی گرینڈر سے تالے کاٹنا شروع کیے، اس کے بھائی ابراہیم نے پولیس کے سامنے میں زیادہ سونے کا ذکر کردیا۔

  • رائیڈ پاکستان موٹرسائیکل کا انعقاد، ہیوی بائیکس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

    رائیڈ پاکستان موٹرسائیکل کا انعقاد، ہیوی بائیکس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

    کراچی : شہر قائد میں رائیڈ پاکستان موٹر سائیکل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، دلکش ہیوی بائیکس اور ان کی گھن گھرج شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے معروف شاپنگ مال میں ہیوی بائیکس کا میلہ سجایا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل تھے، مذکورہ ایونٹ مں کراچی کے مختلف علاقوں سے ریلی کی شکل میں بائیکرز پہنچے ۔

    خوبصورت بھاری بھرکم بائیکس نے ہرایک کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بائیکرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد عالمی سطح پر ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنا ہے۔

    چمچماتی قیمتی بائیکس رکھنے کا شوق مہنگا تو ضرور ہے لیکن بائکرز کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔ چمکتی دمکتی بائیکوں کی گھن گھرج سے جہاں بائیکرز نے ماحول کو گرمایا تو وہیں بائیکس کے دیوانوں نے اپنی پسندیدہ بائیکس کی تصاویر لے کر زندگی کے لمحات کو یادگار بنایا۔

  • کراچی کے دوبہن بھائی نےغریب بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اُٹھا لیا

    کراچی کے دوبہن بھائی نےغریب بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اُٹھا لیا

    کراچی : تعلیم کے فروغ کیلئے کراچی کے دو نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مہم شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ویو اپارٹمنٹ کے رہائشی بہن بھائی شیریں اورحسن ظفر نے شہر قائد کی سڑکوں پربھیک مانگنے، پھول اور ٹشو پیپرز بیچنے والے بچوں کو تعلیم دینے کا بیڑہ اُٹھا لیا۔

    مذکورہ نوجوانوں نے خیابان شمشیر پر کیفے کلفٹن کے قریب ایک خالی پلاٹ میں میزیں اور کرسیاں رکھ کر اپنے کام کا آغاز کیا۔

    اس عارضی اسکول میں اب تک پچیس سے زائد بچوں کو ابتدائی تعلیم دی گئی ہے، دونوں بہن بھائی روزانہ دو گھنٹے شام چار سے چھ بجے تک بچوں کو اوّل جماعت کی تعلیم دینے کی خدمات انجام دے رہے ہیں جو ایک قابل ستائش عمل ہے۔

     

  • زیرزمین ٹینک میں پراسراردھماکہ،  گاڑیاں تباہ اورچوکیدارزخمی

    زیرزمین ٹینک میں پراسراردھماکہ، گاڑیاں تباہ اورچوکیدارزخمی

    کراچی : کلفٹن میں رہائشی پلازہ کے زیرزمین ٹینک میں پراسراردھماکہ ہوا۔ دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تباہ اورچوکیدارزخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب رہائشی عمارت کی پارکنگ پلازہ کےزیرزمین پانی کے ٹینک میں علی الصبح زوردار دھماکاہوا، جس کی آوازدوردورتک سنی گئی۔

    پلازہ کےایک مکین نے کہاکہ ٹینک میں پانی ڈلوانے کےدوران وہ ٹینکروالےکوادائیگی کررہاتھا کہ دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اورریسکیوعملہ فوری طور پرجائے وقوعہ پرپہنچ گیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ تخریب کاری نہیں تھا۔ دھماکے میں تین گاڑیوں اورموٹرسائیکل کونقصان پہنچا۔

     

  • ساحل سمندر سے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

    ساحل سمندر سے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

    کراچی : سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے دو دریا میں عید کے چوتھے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے پکنک منانے کی غرض سے ساحل سمندر کا رخ کیا ہوا تھا ،پولیس نے پکڑ دھکڑ کے دوران خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی ۔

    ساحل پر بیٹھے ہوئے متعدد لوگوں کو پولیس موبائلوں میں ڈال کر لے گئی جس پر خواتین نے احتجاج بھی کیا، شہریوں کاکہنا ہے کہ پولیس دفعہ 144 کے نام پر پکڑ دھکڑ کرکے کمائی کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے ، کسی سے پانچ سو تو کسی سے دو ہزار لیکر چھوڑا جارہا ہے ۔

    شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر تفریح کے غرض سے آنے والے لوگوں کی بلاجواز گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے ۔

  • بحریہ ٹاؤن کے تعمیر کردہ کلفٹن فلائی اوور اور انڈر پاسزکا افتتاح

    بحریہ ٹاؤن کے تعمیر کردہ کلفٹن فلائی اوور اور انڈر پاسزکا افتتاح

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کے تعمیر کردہ کلفٹن فلائی اوور اور انڈر پاسزکا افتتاح ہوگیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض تھے۔

    بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی میں کلفٹن فلائی اوور، تین انڈر پاسز اور دو زیرزمین گزرگاہوں کا افتتاح ہوگیا۔

    دو کلو میٹر رقبے سے زائد پر مشتمل پراجیکٹ کا افتتاح بحریہ ٹاؤن کے ستر سالہ کارکن غلام جیلانی نے کیا، جو ایک برس کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا تھا کہ تاجر سرمایہ کاری کریں ملک دو سال میں یورپ امریکہ کی طرح بن سکتا ہے۔

    تقریب سے خطاب میں ملک ریاض نے سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کا بھی شکریہ ادا کیا، ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بیس اعشاریہ آٹھ ارب روپے لاگت کے یہ منصوبے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی والوں کے لئے تحفہ ہیں۔

  • اکیلاڈاکو بینک لوٹ کر رکشے میں با آسانی فرار

    اکیلاڈاکو بینک لوٹ کر رکشے میں با آسانی فرار

    کراچی : بینک لوٹناسبزی لانےسےبھی زیادہ آسان ہوگیا۔ کلفٹن میں اکیلےڈاکونےبینک لوٹا اوررکشےمیں بیٹھ کرنکل گیا۔ وہ آیا۔ اس نےدیکھا اوربینک لوٹ لیا، کراچی میں بینک لوٹنا کھیل تماشا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن بوٹ بیس میں اکیلاڈاکواندرگھسا۔ گارڈ کوگولی مارکرزخمی کیا،چھ لاکھ روپے سمیٹے،باہرکھڑےرکشےمیں بیٹھااوریہ جاوہ جا۔

    بینک لوٹناتوسبزی لانےجیسا ہوگیا۔ نہ کسی گروہ کی ضرورت نہ تیزرفتارگاڑی کی حاجت،گھرسےنکلے ،رکشہ لیا اوربینک لوٹ کرآگئے، کچھ دن پہلےبفرزون میں بھی ایک بینک ایسےہی لوٹا گیاتھا۔

    ملزم نےپسٹل لوڈ کرنےکی کوشش کی تووہ لوڈ نہ ہوئی،بم دکھاکرڈرایا کہ ماردوں گا۔ بینک کاونٹرتوڑا۔ درازیں خالی کیں۔ رقم بھرنےکے لئےبینک سےہی ڈبا اٹھایا۔

    ملزم باہرجارہا تھا توخیال آیا کہ پستول تو لینا بھول ہی گیا۔ واپس آیا اوراسلحہ اٹھایا۔اور آرام سے نکل گیا جب ملزم نکل گیاتوبینک والےپیچھےبھاگے لیکن وہ رکشے میں بیٹھ کرنکل گیا،واضح رہے کہ یہ واردات رواں برس کی نویں اورمارچ کی دوسری بینک ڈکیتی ہے۔