Tag: Circular issued

  • کویت : دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے اہم ہدایات جاری

    کویت : دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے اہم ہدایات جاری

    کویت سٹی : کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی تمام وزارتوں کے دفاتر یکم اگست سے سو فیصد صلاحیت کے ساتھ خدمات انجام دیں گے اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ نے پالیسیوں، طریقہ کار اور قواعد کے دستور کی بنیاد پر ملازمین کی حاضری اور روانگی کے عمل کو منظم کرنے کے سلسلے میں2021 کا انتظامی سرکلر نمبر (15) جاری کردیا۔

    ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ کی جانب سے جاری کردہ انتظامی سرکلر میں سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی بتدریج واپسی اور مخصوص ملازمین کے زمروں کو نظام سے استثنیٰ دینے کے حوالے سے مواد شامل ہے۔

    سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ یکم اگست سے تمام ملازمین کو (کچھ مخصوص ملازمین کو استثنیٰ ہوگی) معمول کے مطابق صبح 7:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کام کرنا ہوگا۔

    سرکلر کے مطابق ایسے ملازمین کو چھوٹ دی جائے گی جن کو ویکسین کی دو خوراکیں نہیں ملیں ہیں مزید برآں معذور، دل کے عارضے میں مبتلا، گردے یا کینسر کے مریض ملازمین جن کا علاج جاری ہے انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا۔

  • کویت : ماہ رمضان میں ملازمین کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ سرکلر جاری

    کویت : ماہ رمضان میں ملازمین کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ سرکلر جاری

    کویت سٹی : کویت کے سرکاری ادارے نے ماہ رمضان المبارک کے دوران کام کرنے کے اوقات کار مقرر کردیئے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی وزارت سماجی امور نے ماہ رمضان میں سرکاری اوقات کار کا باقاعدہ سرکلر جاری کردیا ہے۔

    وزارت کے سیکرٹری اطلاعات مسلم السبیعی کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں ماہ رمضان میں پورا ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 01:30 بجے تک سروس فراہم کی جائیں گی۔

    وزارت سماجی امور نے ہدایت کی ہے کہ کام کے اوقات کے دوران تمام صورتوں میں صحت کی ضروریات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے۔

    اس کے علاوہ صحت حکام کے ذریعہ طے شدہ پابندیوں اور ہدایات کے ساتھ ساتھ کام کی ضروریات اور نوعیت کے مطابق طریقہ کار اور مکمل قواعد کے تحت کام کرنے والے ضوابط وضع کئے جائیں۔

    جاری کیے گئے سرکلر میں وزارت سماجی امور کی جانب سے تمام سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ملازمین کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

  • مالی سال کا بجٹ مئی2019میں پیش کیے جانے کا امکان, سرکلر جاری

    مالی سال کا بجٹ مئی2019میں پیش کیے جانے کا امکان, سرکلر جاری

    اسلام آباد : آئندہ مالی سال کا بجٹ مئی2019میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نے بجٹ2019- 20 کا سرکلر جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ بجٹ مئی2019میں پیش کیے جانے لکا امکان ہے۔

    اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارتیں بجٹ کی تیاری کیلئے مشاورت30جنوری2019تک مکمل کریں، بجٹ حکمت عملی کی تیاری یکم فروری تک مکمل کی جائےگی۔

    سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارتیں اور محکمے14مارچ تک ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات فراہم کریں گے، وزارتیں اور محکمے22مارچ تک آئندہ مالی سال کےبجٹ کے مطالبات بھیجیں، بجٹ ترجیحات کے لئے کمیٹی کا اجلاس اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

    سرکلر کے مطابق بجٹ کیلئے سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی اپریل کے وسط میں بلائی جائے گی، آئندہ بجٹ مئی میں کابینہ کو پیش کیا جائے، پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گا۔

  • پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کو سدھارنے کیلئے ایئرمارشل ارشد ملک کا اہم اقدام

    پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کو سدھارنے کیلئے ایئرمارشل ارشد ملک کا اہم اقدام

    کراچی : پی آئی اے کو سدھارنے کیلئے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے سخت فیصلے کرتے ہوئے ملازمین کو اب ڈیوٹی کیلئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کی عادتیں سدھارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی آئی اے ملازمین کے لیے اب ڈیوٹی کیلئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

    پی آئی اے کے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی حاضری ٹی ایم ایس پر لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سرکلر کے مطابق ہیڈ آفس میں ڈیوٹی اوقات صبح 9سےشام 5بجکر30منٹ کردیئے گئے، پی آئی اےاسٹاف 3دن تاخیرسے آئے گا تو ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی۔

    سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی نہ کرنے والوں کو3بار وارننگ کے بعد محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا اور تمام شعبوں کے سربراہان ملازمین کی حاضری کی مکمل رپورٹ سی ای او کو دیں گے۔