Tag: Citizens protest

  • کراچی : بجلی کی طویل بندش کیخلاف شہری سراپا احتجاج

    کراچی : بجلی کی طویل بندش کیخلاف شہری سراپا احتجاج

    کراچی : شہر قائد میں غیر اعلانیہ بجلی کی طویل بندش کے سبب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا لوگوں کی بڑی تعداد کےالیکٹرک کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں آئے روز پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بارش کو بنیاد بنا کر نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں35 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی بند ہے، علاقہ مکینوں نے کےالیکٹرک کے شکایتی مرکز پر دھرنا دے دیا۔

    اس کے علاوہ گلشن اقبال ای13 میں 36گھنٹوں سے بجلی فراہمی معطل ہے عالقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کل دوپہر ایک بجے بجلی سپلائی منقطع ہوئی تھی اور تاحال بحال نہ ہوسکی۔

    سی ویو اپارٹمنٹ، گلشن اقبال بلاک 5 اور معین آباد میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہے، بجلی کی طویل بندش پر گلستان جوہر کے مشتعل مکین بھی سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا۔

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں بھی30 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، احتجاجی مظاہرین نے سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق منگھوپیر کے علاقوں میں بھی 24 گھنٹے سے بجلی غائب ہے، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہوگیا، نمازیوں کو وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے۔

    علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کے شکایتی مرکز کا آن لائن سسٹم بھی بیٹھ چکاہے،
    کےالیکٹرک کے آن لائن سسٹم پر مسلسل ریکارڈنگ آرہی ہے

  • قائدآباد پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے شہری زخمی، شہریوں کا احتجاج

    قائدآباد پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے شہری زخمی، شہریوں کا احتجاج

    کراچی: قائدآباد پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے احتجاج شروع کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شہری کے زخمی ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج شروع کردیا، شہریوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی آمدروفت معطل ہوگئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نے کچھ دیر پہلے شہری کو گولی ماری تھی، جس سے وہ زخمی ہوگیا تھا، مظاہرین سے احتجاج ختم کرانے کے لئے مذاکرات کئے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈیفنس فیز ایٹ میں سی ویو کے قریب ہوائی فائرنگ میں کالج طلبا ملوث نکلے، پولیس نے چھ طلبا کو گرفتار کرلیا جبکہ 11 مفرور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز8 سی ویو کے قریب ہوائی فائرنگ ملوث چھ کالج طلبا کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 11 مزید ملزمان کی پولیس کو تلاش ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بلال اخوند جبار اور شاہیر خان عرف سونو شامل ہیں، گرفتار ملزم جبار گروپ کا ایڈمن تھا تاہم مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات بھر گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

    اسد رضا کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان میں نواب زادہ شکراللہ اور یوسف رضوان،شیخ عثمان، ودود حسنی، عطا بلوچ بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں جبکہ سردار شیگان خان اور سعد سلطان بھی مفرور ہونے والوں میں بھی شامل ہیں۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سیاح پھنس گئے

    فائرنگ کی ویڈیوز مبینہ طور پر گروپ کی ہی لڑکی نے وائرل کی، ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد فائرنگ کرنے والے عناصر میں کھلبلی مچ گئی۔

  • قومی زبان کیخلاف اچکزئی کی ہرزہ سرائی، شہری سراپا احتجاج

    قومی زبان کیخلاف اچکزئی کی ہرزہ سرائی، شہری سراپا احتجاج

    کراچی : پی ڈی ایم جلسے میں قومی زبان اردو کے خلاف تقریر کے خلاف وفاقی اردو یونیورسٹی کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا۔

    کسی بھی قوم کی زبان اس کی شناخت اور پہچان ہی نہیں ہوتی بلکہ اس ملک اور اس کے بسنے والوں کی تہذیب، ثقافت اور تاریخ کی گواہ اور امین ہوتی ہے. پاکستان میں جہاں متعدد زبانیں اور بولیاں رائج ہیں، وہیں اردو کو قومی زبان کا درجہ حاصل ہے۔

    گزشتہ دنوں اچکزئی کا اردو زبان سے متعلق بیان متنازع حیثیت اختیار کر گیا جس کے بعد ایک طرف سیاسی حلقوں میں اس کی مذمت کی گئی وہیں‌ دانشور طبقہ اور اردو کے چاہنے والوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں اردو کے خلاف تقریر کرنے پر محمود خان اچکزئی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ مظاہرین نے محمود خان اچکزئی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اردو ہمارا تشخص اور قومی زبان ہے، اسکی توہین برداشت نہیں کریں گے، پی ڈی ایم کے جلسے میں قومی زبان کی توہین کرنے پر نوٹس لیا جائے۔

    اردو کے متوالوں نے اردو یونیورسٹی کے بعد مظاہرہ کرتے ہوئے اردو زبان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

  • مبینہ پولیس مقابلہ نوجوان کاشف ہلاک، لواحقین کا احتجاج

    مبینہ پولیس مقابلہ نوجوان کاشف ہلاک، لواحقین کا احتجاج

    کراچی:کلفٹن کےعلاقے میں مبینہ پولیس مقابلےمیں نوجوان ہلاک کردیا گیا،لواحقین کی جانب سے احتجاج پر فرئیر پولیس تھانے کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ مبینہ پولیس مقابلےمیں نوجوان ماردیا،لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے کاشف کو ایک ہفتہ قبل کینٹ اسٹیشن سےحراست میں لیا تھا اور آج ایک جعلی پولیس مقابلہ ظاہر کرکے کاشف کو ہلاک کردیا گیا۔

    اطلاع ملنے پر لواحقین فرئیر پولیس تھانے پر پہنچے اور احتجاج کرنا چاہا تو پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی گئی،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور جوابی فائرنگ سے ملزم کاشف مارا گیا۔