Tag: civic centre

  • سوک سینٹر پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

    سوک سینٹر پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

    کراچی : رینجرز اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں محکمہ لینڈ کے دفتر پر چھاپہ مارکر ہزاروں کی تعداد میں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طریقوں سے لیز کی جانے والی زمینوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے مارا گیا۔ رینجرز اور ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں تیسرے اور دسویں فلور پر واقع محکمہ لینڈ کے دفتر پر پہلے سے گرفتار محکمہ لینڈ کے افسرجمیل بلوچ کی نشاندہی پر چھاپہ مارا ۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت کے اداروں سے تعلق رکھنے والی 700 سے 800 ایکڑ زمین قابل اعتراض طریقے سے نجی افراد کو دی گئیں۔

    چھاپے کے دوران رینجرز نے ہزاروں کی تعداد میں زمینوں کی فائلیں تحویل میں لے لیں ، ذرائع کاکہنا ہے کہ رینجرز نے ذیادہ تر فائلیں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طریقے سے زمینوں کو لیز کئے جانے کی فائلیں تحویل میں لیکر ٹرک کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کردی ہیں۔

    کارروائی کے دوران سادہ لباس ایف آئی اے کے افسران و اہلکار بھی رینجرز کے ہمراہ تھے ۔کارروائی ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دس برس میں سرکاری زمین کی چائنا کٹنگ کا ریکارڈ بھی طلب کرنے کا فیصلہ گیاہے جبکہ ذمہ داران کے خلاف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

  • رینجرز اہلکاروں کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےدفترکی تلاشی

    رینجرز اہلکاروں کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےدفترکی تلاشی

    کراچی : رینجرزنے سوک سینٹر کا گھیراؤ کرکے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےدفترکی تلاشی لی،رینجرزاہلکارریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےگلشن اقبال میں سوک سینٹرکارینجرز نے گھیراؤ کیا۔اس موقع پر عام لوگوں کی آمدورفت عارضی طورپربند کردی گئی۔

    رینجرز کی عمارت میں موجودگی پرکچھ لوگ چھت پر چلے گئے۔ رینجرز کا محاصرہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا، رینجرز اہلکارعمارت سے باہرآئےتو ان کےہاتھوں میں بیگ بھی تھے۔

    ایک اہلکار نےبغل میں فائل دبارکھی تھی ۔اہلکاروں نے کسی کوحراست میں نہیں لیا تھا، اہلکار اپنے ساتھ دستاویزات لے کر واپس چلے گئے، ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نےسوک سینٹرمیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےدفترگئےتھے۔

    انہوں نے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ممتاز حیدر سے کراچی میں زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ سے متعلق پوچھ گچھ کی اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔

    واضح رہے کہ ڈائکریکٹر جنرل سی بی سی اے منظور قادر تین ماہ کی رخصت پر ہیں۔

  • رینجرز سے مقابلہ:لیاری گینگ وار کے پانچ ملزمان ہلاک

    رینجرز سے مقابلہ:لیاری گینگ وار کے پانچ ملزمان ہلاک

    کراچی :شہر میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے پانچ ملزمان مارے گئے۔ میڑوول میں فائرنگ کے دوران ایک شخص موت کے منہ میں چلا گیا۔

    کراچی میں پر تشدد واقعات نہ تھم سکے۔ملیر میں بھون شاہ مزار کے قریب رینجرز اورپولیس نے لیاری گینگ وار کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ سے بابا لاڈلہ گروپ کے اہم رکن شعیب سمیت چار ملزمان مارے گئے۔

    ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کےملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری میں رینجرز نے چھاپہ مارا لیکن عزیر بلوچ گروپ کے کارندوں سے مسلح مڈبھیڑ ہوگئی جس کے نتیجے میں ملزم سلمان مارا گیا۔

    سوک سینٹرکےقریب فائرنگ سےایک رینجرزاہلکارسمیت دوافرادزخمی ہوگئے۔سائٹ میٹرووِل میں فائرنگ سےفرقان موت کی نیندسو گیا،کراچی گلشن حدیدسےایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی۔

    منگھوپیر،سلطان آباد،کنواری کالونی سے سرچ آپریشن کےدوران پولیس نے دس ملزمان کو دھر لیا۔پریڈی تھانےکی پولیس نےکارروائی کےدوران پولیس اہلکاربن کےشہریوں کولوٹنےوالےدو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔