Tag: civil aviation

  • کراچی ایئرپورٹ : اڑان سے قبل طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی ایئرپورٹ : اڑان سے قبل طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بہتات کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، متعلقہ حکام نے تاحال نوٹس نہیں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا (شہری ہوا بازی) کے ہینگرز میں کتوں کی بہتات ہوگئی ہے، آوارہ کتوں کا آزادانہ گشت فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گیا۔

    کراچی ایئرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا کے ہینگرز میں کتوں کی جنرل ایوی ایشن ایریا میں تربیتی طیاروں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ آوارہ کتے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، اور اسی حوالے سے آج شام بھی ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے اندیشے کے سبب منسوخ کرنا پڑی۔

    جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کےاطراف بھی آوارہ کتے دیکھےگئے، شہری ہوابازی کے ہینگر میں کتوں کے علاوہ دیگر مختلف چیزیں بھی موجود ہوتی ہیں ۔

    طیاروں کو ٹیکسی وے کے دوران زمین پر پڑی مختلف چیزوں سے دشواری کا سامنا ہوتا ہے لوہے اور دیگر چیزوں کی وجہ سے طیاروں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کے ٹائر پھٹنے کے سبب پرواز میں منسوخی، ٹائر تبدیلی میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کے اطراف میں بھی آوارہ کتے دیکھے گئے۔ شہری ہوابازی کے ہینگر میں آوارہ جانوروں کے علاوہ فارن آبجیکٹ ڈیبریز (FOD)بھی خطرہ بن چکا ہے۔

  • نادر شفیع ڈار کو مستقل ڈی جی سول ایوی ایشن مقرر کر دیا گیا

    نادر شفیع ڈار کو مستقل ڈی جی سول ایوی ایشن مقرر کر دیا گیا

    کراچی: حکومت نے نادر شفیع ڈار کو مستقل ڈی جی سول ایوی ایشن مقرر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے نادر شفیع ڈار کو تین سال کی مدت کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔

    وزارت ہوا بازی نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، واضح رہے کہ نادر شفیع ڈار قائم مقام ڈی جی سی اے اے کے طور خدمات انجام دے رہے تھے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ان کو بطور ڈی جی سی اے اے مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    نادر شفیع ڈار سول ایوی ایشن میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انھوں نے ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔

    دریں اثنا، ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادرشفیع نے ملک کے چھوٹے شہریوں سے فضائی سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر بھی سنائی ہے، انھوں نے کہا کہ ایک نجی ایئر لائن چھوٹے طیاروں سے سکھر، ملتان اور دیگر شہروں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

    انھوں نے کہا اس آپریشن میں چالیس سے پچاس نشستوں کے حامل طیارے استعمال کیے جائیں گے، یہ پروازیں سکھر، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوادراور دیگر چھوٹے شہروں کے لیے آپریٹ ہوں گی، اور سال 2025 کی دوسری سہ ماہی تک ان شہروں کے لیے پروازوں کا اغاز ہو جائے گا۔

  • پائلٹس کی مسلسل ڈیوٹی حادثے کا باعث بن سکتی ہے، سول ایوی ایشن

    پائلٹس کی مسلسل ڈیوٹی حادثے کا باعث بن سکتی ہے، سول ایوی ایشن

    کراچی : پی آئی اے کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سی اے اے نے پائلٹس کی ڈیوٹی کے حوالے سے سخت ایکشن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہوابازوں اور فضائی میزبانوں سے مقررہ وقت سے زیادہ ڈیوٹی کرائے جانے کے معاملہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے صورتحال کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کو پائلٹس کی ڈیوٹی کے اوقات کار میں کمی کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    مذکورہ ہدایات سی اے اے کے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ کے دستخط سے جاری کی گئیں، مراسلے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی گذشتہ سات سال کے اعداد و شمار بھی منسلک کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پائلٹس کی ڈیوٹی اوقات کار کے حوالے سے سی اے اے کے اے این او کی خلاف ورزی کئی بار قومی ایئرلائن کی جانب سے کی گئی۔

    سول ایوی ایشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ ہدایت پر پی آئی اے پائلٹس نے دیگر آپریٹرز کے مقابلے میں مقررہ اوقات سے کہیں زائد ڈیوٹی انجام دی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بین الاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن کی خلاف وزری کرتے ہوئے پی آئی اے نے ایک سال کے دوران 55پروازوں میں کپتانوں سے بارہ گھنٹوں سے زائد ڈیوٹی کرائی گئی۔

    اس کے علاوہ فضائی میزبانوں سے بھی سولہ گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرائی جارہی ہے جس کے باعث پی آئی اے انتظامیہ عالمی ہوا بازی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

    مراسلے کے مطابق پائلٹس کے مسلسل ڈیوٹی کرنے سے ان کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے ہوا بازوں کی مسلسل ڈیوٹی کے باعث سیفٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

    سول ایوی ایشن کے جاری کردہ خط کے مطابق ہوا بازوں کی ڈیوٹی سے متعلق ایس او پیز واضح ہیں، قومی ایئر لائن انتظامیہ اس پریکٹس کا فوری طور پر سخت نوٹس لیں۔

    نوٹس نہ لئے جانے پر جاری پریکٹس کسی بھی وقت ناخوشگوار صورتحال کا سبب بن سکتی ہے، پی آئی اے ترجمان کے مطابق ناگزیر صورتحال میں پائلٹس کی اضافی ڈیوٹی سی اے اے سے حاصل کردہ اجازت کے تحت کرائی جاتی ہے۔

    سات برس کے دوران سی اے اے کی نشان کردہ پروازوں کی تعداد ایئرلائن کی آپریٹ کردہ پروازوں کی کل تعداد کا محض 35فیصد ہے۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق اضافی ڈیوٹی کیلئے سی اے اے سے حاصل اجازت کے استعمال سے حتی المقدورگریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں فضائی میزبانوں سے بھی سولہ گھنٹے سے زائد ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  • طیاروں کے پرزے چوری : سی اے اے حکام نے بڑا ایکشن لے لیا

    طیاروں کے پرزے چوری : سی اے اے حکام نے بڑا ایکشن لے لیا

    کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کے پنکھے پروپیپلرز اور دیگر سامان چوری ہونے کے انکشاف کے بعد سول ایوی ایشن حکام حرکت میں آگئے۔

    اس حوالے سے سی اے اے حکام نے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل کرکے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

    جہازوں کے پرزوں کی چوری کے واقعے پر سول ایوی ایشن کے ترجمان نے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں سب کو اعتماد میں لے کر معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا عندیہ دیا گیا۔

    سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ سال 2018 میں ہینگر سیل کرتے وقت ایک طیارے کا پروپائیلر موجود نہیں تھا، اس میں چوری کے شواہد نہیں ملے۔

    ترجمان کے مطابق دوسرے طیارے میں جو پرزے کم ہیں ان کا ہمیں علم نہیں تاہم جن طیاروں کے پرزے غائب ہیں ان کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈھائی کروڑ روپے کے نادہندہ ہونے پر مذکورہ ایوی ایشن کمپنی کو سیل کیا گیا تھا۔ طیارے سے پرزوں کی چوری کی رپورٹ خود کمپنی نے نہیں کی۔

    ترجمان نے کہا کہ طیارے سے پرزوں کی چوری کا میڈیا کو بتانے کے بجائے سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کو بتایا جاتا تو زیادہ بہتر تھا۔

    واضح رہے کہ میڈیا بریفنگ میں خود صحافیوں نے طیاروں میں سے پرزے غائب دیکھے، سی اے اے ترجمان نے صرف ایک طیارے کا تصویری ریکارڈ پیش کیا۔ سی اے اے ترجمان نے ایک کے سوا باقی تمام طیاروں کا تصویر ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہے۔
    ؤ
    یاد رہے کہ گزشتہ روز کے کے ایوی ایشن کے جہازوں میں مزید سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا، کے کے ایوی ایشن کے ایک طیارے میں 6 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا ریڈیو نیویگیشن آلہ غائب تھا۔

    بریفنگ کے موقع پر سی اے اے کے متعلقہ شعبے کے افسران نے صحافیوں کے متعدد سوالات دینے سے گریز کیا، کے کے ایوی ایشن کے تمام طیاروں کی حالت انتہائی خراب نکلی۔

    مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں سے پرزے چوری ہونے کا انکشاف

    اس سلسلے میں ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیاروں کو دوبارہ پرواز کے قابل بنانے میں لاکھوں ڈالرکے اخراجات آئیں گے۔ طیاروں کو اڑان بھرنے کے قابل بنانے کے لیے کم سے کم ایک سال کا عرصہ لگ جائے گا۔

  • کراچی میں بارش، سول ایوی ایشن نے بڑے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی

    کراچی میں بارش، سول ایوی ایشن نے بڑے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی

    کراچی : شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور متوقع آندھی کا امکان ہے، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سی اے اے نے پیشگی اقدامات کے لیے احکامات جاری کردیے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی سی اے اے کے شعبہ ایئرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا، ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

    رن ویز اور ٹارمک ایریامیں کسی بھی تصادم کے خدشے کا باعث بننے والے آلات کو بھی حساس مقامات سے ہٹادیا جائے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش اورآندھی کے دوران مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے اسپرے کویقینی بنایا جائے۔

    جہازوں سے پرندوں کو دور رکھنے کے لیےاضافی برڈ شوٹرز تعینات کیے جائیں، ائرفیلڈ لائٹنگ پارٹی اس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکٹریکل کیبل کے جوڑدرست ہیں اورگڑھے ڈھکے ہوئے ہیں۔

    بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/ بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے کے لیے ٹیم تیار رکھا جائے، بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤ ممکن بنایا جائے۔

    رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے، فالومی وین کو ہنگامی حالات کے دوران مکمل متحرک رکھاجائے۔

  • سی اے اے کی نرالی منطق : پائلٹ اب پرندوں سے خود نمٹیں گے

    سی اے اے کی نرالی منطق : پائلٹ اب پرندوں سے خود نمٹیں گے

    کراچی : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نرالی منطق پرعمل کرتے ہوئے جہاز کے کپتانوں کو انوکھی ہدایات جاری کردیں۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی طیاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، لاہور ایئر پورٹ پر رن وے اور اطراف میں پرندوں کا منڈلانا سول ایوی ایشن کیلئے مسئلہ بن گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن حکام نے ایئرپورٹ کے اطراف اور رن وے پر پرندے بھگانے کے بجائے کپتانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ مون سون کا موسم ہے، رن وے اور اطراف پرندوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے، ملکی وغیرملکی ایئرلائن لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران خود ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔

    اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف ہوٹلوں اور کچرا کنڈیوں کے باعث جابجا پرندے منڈلاتے ہیں۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو تحریری آگاہ کرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا، رواں ہفتے کے دوران تین جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رونما ہوئے جس سے طیاروں کو نقصان پہنچا۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے عملے نے 8 سالہ  بچے کو بڑے حادثے سے بچا لیا

    کراچی ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے عملے نے 8 سالہ بچے کو بڑے حادثے سے بچا لیا

    کراچی: ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے 8 سالہ بچے کو بڑے حادثے سے بچا لیا، بچہ آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے آٹھ سال کے بچے کو حادثے سے بچا لیا۔

    کراچی ایئرپورٹ پر بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ گراونڈ فلور سے 1 فلور انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج آرہا تھا کہ لفٹ میں پھنس گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق بچے کی والدہ لفٹ سے باہر آگئیں تھی لیکن بچہ لفٹ کے پینل پر نصب بٹنوں سے کھیلنے لگا اور لفٹ کا دورازہ اچانک بند ہونے سے لفٹ درمیان میں پھنس گئی۔

    جس کی وجہ سے بچہ لفٹ میں آدھے گھنٹے تک پھنسا رہا ، ڈیوٹی ٹرمینل مینیجر نصرت اسحاق نے اطلاع پر لفٹ کو اسٹاپ کرواکر مینول طریقے سے دروازے کے ذریعے بچے کو باہرنکالا۔

    ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا بچہ اور اس کی والدہ کراچی سے دبئی جا رہے تھے۔

  • سول ایوی ایشن کے تحت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

    سول ایوی ایشن کے تحت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

    کراچی : ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ جمعہ 11 فروری کو دن 02:30 بجے سے سہ پہر 04:30 بجے تک 19 ویں کھلی ای-کچہری کا براہ راست انعقاد کریں گے۔

     سی اے اے ای-کچہری کا مقصد مسافروں کو ائرپورٹس پر پیش آنے والی مشکلات کو سننا اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہے۔

     شکایت کنندگان سے درخواست ہے کہ آن لائن ای کچہری کے دوران اپنے نام، رابطے کی تفصیلات، ای میل اور ایئر پورٹ کا نام کمنٹ باکس میں ضرور لکھیں۔

     ڈائریکٹر جنرل پی سی اے اے سے http://facebook.com/pcaa.official پر رابطہ کیا جا سکے گا۔

    سول ایویشن اتھارٹی نے عوامی سہولت کے پیش نظر وزیراعظم اور وزارت ہوا بازی کی خصوصی ہدایات پر آن لائن کھلی کچہریوں کا سلسلہ تواتر سے شروع کر رکھا ہے۔

     

  • سول ایوی ایشن عملے  نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    سول ایوی ایشن عملے نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    کراچی : ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن عملے نے مسافر کو کھوئی ہوئی رقم اورضروری دستاویزات واپس کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن عملے نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی کھوئی ہوئی رقم اورضروری دستاویزات لوٹا دیئے۔

    مسافرترکش ایئرلائن کی پرواز کےذریعےاستنبول سےکراچی پہنچا تھا اور مسافرکاایمیگریشن کے دوران چھوٹا دستی بیگ گرگیا تھا۔

    ڈیوٹی پرموجود ڈی ایف اومائیکل راؤنڈ پر تھے کہ انھیں بیگ پڑاہواملا ، بیگ کھول کر دیکھا گیا تو اس میں2500امریکی ڈالر اور سفری دستاویزتھیں۔

    مسافرکو سی سی ٹی وی اوراس کے ٹکٹ ٹیگ کی مددسے ا تلاش کیاگیا ، جس کے بعد ایئرپورٹ منیجرعمران خان نےمسافرکاکھویا ہواسامان حوالے کردیا

    مسافر نے سول ایوی ایشن اورڈی ایف اوکی فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔

  • جیٹ لیگ سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟

    جیٹ لیگ سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہوا بازی یعنی سول ایوی ایشن کا عالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان میں آج ہی کے روز 5 سال قبل ایک المناک فضائی حادثہ پیش آیا تھا جب چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

    اس حادثے میں حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    ہوا بازی کا عالمی دن منانے کا مقصد آمد و رفت کے اس تیز ترین ذریعے کی اہمیت اجاگر کرنا اور اس کے ذریعے ہونے والی معاشی و سماجی ترقی کا اعتراف کرنا ہے۔

    دنیا بھر میں روزانہ 44 ہزار فلائٹس آپریٹ کی جاتی ہیں جن میں لگ بھگ پونے 3 کروڑ افراد روزانہ سفر کرتے ہیں۔

    طویل فاصلے کا فضائی سفر کرنے والے اکثر افراد طبیعت خرابی کا شکار ہوجاتے ہیں جسے جیٹ لیگ کہا جاتا ہے۔ اس طبیعت خرابی میں شدید تھکاوٹ، جسم میں بوجھل پن، اکڑاؤ اور درد شامل ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جیٹ لیگ کا شکار ہونے کی کئی وجوہات ہیں تاہم کچھ تدابیر اپنا کر اس سے جلدی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: فضائی سفر کے دوران جسم میں کیا تبدیلیاں ہوتی ہیں؟

    یہ عموماً ایک سے دو دن تک رہ سکتا ہے تاہم طویل سفر کے بعد اگر آپ آرام کیے بغیر ہی اپنے تھکا دینے معمولات زندگی میں مصروف ہوجائیں تو یہ زیادہ دن بھی چل سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جیٹ لیگ سے بچنے کے لیے دوران پرواز متحرک رہا جائے تو جیٹ لیگ سے جلدی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

    اس کے لیے اپنے پاؤں گول گول کھمائیں، سیٹ پر بیٹھے بیٹھے اپنی ایڑیوں کو زمین پر لگائیں اور پاﺅں کو اوپر اٹھائیں۔

    سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنی ٹانگوں کو اوپر اٹھا کر گھٹنوں کو اپنے سینے سے لگائیں۔

    اپنی گردان کو دائیں بائیں اور آگے پیچھے حرکت دیں کہ اس طرح آپ کی گردن پرسکون رہے گی۔

    اسی طرح سیٹ پر بیٹھے ہوئے آگے کو جھکیں اور اپنے سینے کو گھٹنوں کے ساتھ لگائیں۔

    جہاز میں چہل قدمی کریں تاکہ آپ کے خون کا دورانیہ ٹھیک رہے اور آپ کے جسم میں حرکت رہے۔

    طویل فضائی سفر میں ٹھوس اشیا کے بجائے مائع اشیا کا زیادہ استعمال مفید ہے۔