Tag: civil aviation authority

  • سی اے اے نے کابل سے فضائی ٹریفک کے لیے فریکوئنسی جاری کر دی

    سی اے اے نے کابل سے فضائی ٹریفک کے لیے فریکوئنسی جاری کر دی

    کراچی: سی اے اے نے کابل سے فضائی ٹریفک کے لیے فریکوئنسی جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئر ٹریفک کی عدم دستیابی کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر لائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹم جاری کرتے ہوئے کابل سے پاکستانی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی رہنمائی کے لیے فریکوئنسی جاری کر دی۔

    سی اے اے کے مطابق کابل سے پاکستانی حدود میں داخلے سے 15 منٹ قبل تمام ایئرلائنز کے طیاروں کے کپتان لاہور، کراچی، اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کریں گے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ فریکوئنسی کے ذریعے کپتانوں کو پاکستانی حدود میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ فریکوئنسی اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطے کے لیے جاری کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اے کا جاری کردہ نوٹم 21 اگست 2023 تک قابل عمل ہے۔

  • پانچ ماہ کے دوران طیاروں سے کتنے پرندے ٹکرائے

    پانچ ماہ کے دوران طیاروں سے کتنے پرندے ٹکرائے

    اسلام آباد : ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے اعداد شمار جاری کردیے گئے، جس کے تحت 5ماہ کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے29واقعات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی پروازوں سے 5ماہ کے دوران پرندے ٹکرانے سے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال جنوری سے لے کر اب تک پرندے ٹکرانے کے 29 واقعات پیش آچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق صرف رواں ماہ میں ہی اب تک پرندہ ٹکرانے کے 10 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، پرندے ٹکرانے کے زیادہ تر واقعات کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوئے۔

    پرندے ٹکرانے کے واقعات فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور،گلگت،ملتان ایئرپورٹس پر ہوئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ واقعات کراچی اور لاہورائیرپورٹ میں رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 7پروازوں کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا جبکہ 22طیارے نقصان سے بچ گئے، پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، پرندہ ٹکرانے کے سبب پروازیں عارضی طور پر گراونڈ ہوجاتے ہیں۔

  • سول ایوی ایشن اہلکار کی ایمانداری : ملنے والا بیگ خاتون مسافر کے حوالے

    سول ایوی ایشن اہلکار کی ایمانداری : ملنے والا بیگ خاتون مسافر کے حوالے

    ملتان : ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکار نے خاتون مسافر کا قیمتی سامان واپس کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سی اے اے اہلکاروں قیمتی اشیاء سے بھرا بیگ ملنے پر مالک کو ڈھونڈ کر اس کے حوالے کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون مسافر کی دوحہ سے کیو آر-616 کے ذریعے آمد ہوئی، اے پی ایس لاؤنج کے سپروائزر (ہیڈ اسٹاف) کو تقریباً صبح تین بجے بین الاقوامی آمد پر ایک لاوارث بیگ ملا۔

    بیگ ملنے پر ہیڈ اسٹاف نے گمشدہ بیگ کے حوالے سے فوری طور پر ڈی ٹی ایم اور لوسٹ اینڈ فاؤنڈ سیکشن کے افسران کو آگاہ کیا۔

    مذکورہ لاوارث بیگ میں ایک عدد موبائل فون سام سنگ گلیکسی اے70، ایک ٹیب، 10گرام سونے کا ایک کنگن، 10 گرام کی دو عدد بالیاں اور دو قیمتی گھڑیوں سمیت متعدد قیمتی اشیاء موجود تھیں۔

    ڈیوٹی افسر نے سی سی ٹی وی فوٹیجزز کی مدد سے خاتون مسافر کو ڈھونڈ نکالا اور مسافر سے رابطہ کر کے شناخت اور ضروری کارروائی کے بعد بیگ صبح سوا آٹھ بجے خاتون مسافر کے حوالے کر دیا گیا۔

  • سول ایوی ایشن نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

    سول ایوی ایشن نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایم ایس ایئر بلیو نے آج اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی پہلی آزمائشی پرواز کا کامیاب انعقاد کیا۔

    اس کے علاوہ اسکردو کی تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے سی کے علاوہ ایک ایئرلائن اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنا کمرشل آپریشن شروع کرنے والی ہے۔

    یقیناً اس سے گلگت بلتستان کے علاقے کی سیاحت اور معیشت کو مزید فروغ ملے گا اور فضائی رابطے کی کمی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    پی سی اے اے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتا ہے جو اس کامیاب آزمائشی پرواز کا حصہ تھے۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 2 ڈائریکٹرز ملازمت سے برطرف

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 2 ڈائریکٹرز ملازمت سے برطرف

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو ڈائریکٹرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا، فارغ ہونے والوں میں ڈائریکٹر ایر ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر سیکیورٹی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 2 ڈائریکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا، ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابر اور ڈائریکٹرسیکیورٹی ایئرسلمان کو فارغ کیا گیا۔

    ذرائع سی اےاے نے بتایا کہ عرفان صابر کینٹریکٹ کی مدت ابھی باقی تھی تاہم غیرملکی ایرلائن کو اضافی پروازوں کی اجازت میں بے قاعدگی پر ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کو برطرف کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کا چارج ایڈیشنل ڈائریکٹر کو دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر سیکیورٹی ایئر سلمان عزیز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی جبکہ یڈیشنل ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل ریحان کے کنٹریکٹ میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی۔

  • پی آئی اے کو باکو کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت

    پی آئی اے کو باکو کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے کو باکو کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی، پہلی پرواز16مارچ کو کراچی سے روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، آذر بائیجان کی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو باکو کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

    پی آئی اے کراچی اور لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گا، باکو کیلئے کراچی سے پہلی پرواز16مارچ کو اڑان بھرے گی، اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسری پرواز19مارچ کو لاہور سے باکو کیلئے روانہ ہوگی، پی آئی اے اپنے بزنس پلان کے تحت نئے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    پی آئی اے کی یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مطالبے کو پورا کرتی ہیں۔

    سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کرسکیں گے۔

    ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم ، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم ، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا باقاعدہ قیام عمل میں آگیا ہے اور حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دو حصوں میں تقسیم سے متعلق وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی کا باقاعدہ قیام عمل میں آگیا ہے۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

    جس میں وفاقی حکومت نے خاقان مرتضیٰ کو بطور ڈی جی سی اے اے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق خاقان مرتضی کو ڈی جی پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی کا چارج ابتدائی طور پر 3 ماہ کے لئے دیا گیا ہے۔

    خاقان مرتضی کے پاس ڈی جی ایرپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج نئے ڈی جی کی تعیناتی تک بھی رہ سکتا ہے ، تعیناتی کا نوٹیفکیشن 23 اگست 2021 سے تاحکم ثانی تک ہو گا۔

    خیال رہے صدر پاکستان نے آرڈیننس کے ذریعے ایرپورٹ اتھارٹی اور سی اے اے کے قیام کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور اور ملتان ایئرپورٹ کے مینیجرز کا تبادلہ کر کے نئے مینیجرز تعینات کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے بھی شامل ہیں۔

    ملتان اور لاہور ایئرپورٹ کے ایگزیکٹو گریڈ 8 کے مینیجرز کو ہٹا کر ایگزیکٹو گریڈ 7 کے جونیئر کیڈر افسران تعینات کردی گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نذیر احمد کو لاہور جبکہ راجہ اظہر کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مینیجر تعینات کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے تحت ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبوں میں تقسیم کردیے گئے تھے۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کے مطابق تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ریگولیٹری میں عملے کی تعداد 350 کے قریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیاد پر ان کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔

  • بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندیوں میں31 اکتوبرتک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھا۔

    ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سی کیٹگری ممالک سےآنےوالوں کوخصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا ، عارضی سفری پابندیوں میں31 اکتوبرتک توسیع کردی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق سی کیٹگری میں ایران، عراق ، ایتھوپیا ،تھائی لینڈ ،جنوبی افریقہ سمیت12ملک شامل ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیٹگری اے اور بی سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ ہوگا اور مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کو  2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ، جس کے تحت ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ہے ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے، دونوں محکموں کےعلیحدہ علیحدہ ڈائریکٹرجنرل تعینات کیے جائیں گے۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے اس حوالے سے کہا کہ تقسیم سےادارےکی کارکردگی میں بہتری آئےگی ، ریگولیٹری میں عملےکی تعداد350 کےقریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیادپران کی صلاحیتوں کوجانچاجائے گا۔

    خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ریگولیٹری میں کوشش ہوگی کانٹریکٹ افسران و عملےکورکھا جائے گا، مسافروں کوزیادہ سے زیادہ سہولت دینےکے اقدامات کئے جائیں گے۔

    خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنےکا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 2 حصوں میں تقسیم کی منظوری دی تھی۔