Tag: civil aviation authority

  • پاکستان آنے والے مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    پاکستان آنے والے مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی اور کہا ان ممالک سے مسافروں کوپاکستان آمد پرخصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے ، سی کیٹگری ممالک کےمسافروں کوپاکستان آمد پرخصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔

    سی اےاے کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عارضی سفری پابندیوں میں 30ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے کیٹگری سی میں بنگلادیش،ایران،عراق،نیپال،جنوبی افریقہ سمیت 15ممالک شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری اے،بی سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو 72 گھنٹےقبل ٹیسٹ کراناہوگا اور مسافروں کو پاکستان پہنچے پرقرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر سفر کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کروایا جارہا ہے۔

    ایئرپورٹس اور طیاروں میں فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ مسافروں اور عملے کو بھی احتیاطی تدابیر پر ہرممکن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ

    سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کرکے ملازمت حاصل کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، جس کے بعد ملک بھر میں سی اے اے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد مبینہ فراڈ کرکےملازمت حاصل کرنےوالوں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

    ڈائریکٹرایچ آرسی اےاےنےچھان بین سےمتعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے ، جس میں جعلی ڈگریوں، ڈومیسائل کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔

    ذرائع کاکہنا ہے کہ سی اے اے انتظامیہ کو جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کی اطلاعات ملنے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈی جی سی اے اے کے احکامات پر ملک بھر میں سی اے اے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔

    ڈی جی سی اے اے کے حکم پر ایچ آر ڈاریکٹوریٹ نے باقاعدہ چھان بین کا آغاز کردیا ہے ، ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کے سروس بک، میٹرک، میڈیکل سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہوگی۔

    ملک بھر میں سی اے اے کے تمام شعبوں کے ملازمین کے تعلیمی اسناد، سروس بک سمیت دیگر دستاویز 2 جولائی تک فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کے دستاویز میں بھی ہیر پھیر کی اطلاعات ہیں، وہ ملازمین جو کسی اور صوبے سے ہیں لیکن ملازمت کسی اور صوبے کے ڈومیسائل اور جعلی دستاویزات پر حاصل کی۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 80 فیصد عالمی پروازوں پر پابندی عائد کردی

    کورونا کیسز میں اضافہ ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 80 فیصد عالمی پروازوں پر پابندی عائد کردی

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے تیسری لہر کے پیش نظر80 فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی ، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے80فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن آج رات سے 20 فیصد محدود کردیا گیا، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔

    سی اےاے انے این سی اوسی کی ہدایت پرانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن محدود کرتے ہوئے پاکستان آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد590سےکم کر کے123 کردی گئیں ہیں۔

    کراچی آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد189سےکم کرکے40 ، اسلام آبادایئرپورٹ آنےوالی ہفتہ وارپروازیں120 سے 25 تک اور پشاورایئرپورٹ آنے والی عالمی پروازوں کی تعداد33سےکم کرکے 6 کردی گئیں۔

    اسی طرح کوئٹہ آنے والی پروازیں 10سےکم کردی گئیں، صرف 2پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ فیصل آبادآنےوالی عالمی پروازیں 24سےکم کرکے5 ، سیالکوٹ آنے  والی عالمی پروازیں43 سےکم کرکے8 اور ملتان ایئرپورٹ پر ان باوٴنڈ فلائٹس کی تعداد41 سے کم کرکے 8 تک محدود کردی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی این سی او سی کی ہدایت پرباقاعدہ نوٹم جاری کرچکاہے جبکہ بیرون ملک سےآنیوالےمسافروں کےریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ ایئرپورٹ پر شروع  ہوچکے ہیں ، اس حوالے سے ایئرپورٹ پرمحکمہ صحت سندھ کے خصوصی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم  کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈائریکٹر ایچ آر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ سروسز کو بین الاقوامی میعار کے مطابق بہتر بنانے اور ریگولیٹری کی مجموعی استعداد کو بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے سی اے اے کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

    فیصلے کے مطابق سی اے اے کی ریگولیٹری اور آپریشنل کے معاملات کو الگ الگ کیا جائے گا، وفاقی حکومت سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے، سی اے اے ملازمین کو دوسر ے محکمے میں تبادلے کی پیشکش کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ملک مظہر حسین نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کو اپنی مرضی سے کسی بھی شعبہ میں خدمات دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

    ملازمین اپنے تجربہ اور صلاحیت کی بنیاد پر تبادلہ کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں، سی اے اے ملازمین15 جنوری 2021تک اپنے تبادلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

    ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کے حکم نامے کے مطابق ملازمین کے تبادلے کا حتمی اختیار سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہی ہوگا، ایسے ملازمین خود کسی آپشن کا استعمال نہیں کرتے انہیں ایوی ایشن ڈویژن کے دیگر محکموں میں ازخود ٹرانسفر کردیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ سی اے اے کے وہ ملازمین جو دیگر محکموں سے آئے ہیں انہیں بھی واپس اپنے محکموں میں جانے کی اجازت ہوگی، سی اے اے کی جانب سے ملازمین کو ٹرانسفر کیلئے رضامندی ظاہر کرنے کیلئے پر فارمہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کا نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ سی اے اے ملازمین آئندہ ماہ15جنوری تک اپنی رضامندی کے فارم جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان

    سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے ، ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کے بعد بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ،جی ایم کمرشل کے دفاتر کراچی منتقل کئے جائیں گے، مستقل ڈی جی نہ ہونے دفاتر اسلام آباد منتقل کیےگئے تھے، ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے۔

    بڑے ایئرپورٹس پر سینئر اور تجربہ کار ایئرپورٹ منیجر کی تعیناتی بھی زیر غور آئی ، اہم عہدوں پر تعینات جونیئر افسران کو واپس ان کےعہدوں پربھیج دیا جائے گا۔

    ردو بدل ڈی جی سی اے اے کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز فلائٹ لیفٹینیٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے اے) تعینات کیا گیا تھا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خاقان مرتضی کی بطور ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔

    خاقان مرتضی ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی فوری طور سے نافذ العمل اورتاحکم ثانی ہو گی۔

    سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ڈی جی سول ایوایشن کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خاقان مرتضی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • سی اے اے میں انتطامی بحران : جونیئر افسران بڑے عہدوں پر تعینات

    سی اے اے میں انتطامی بحران : جونیئر افسران بڑے عہدوں پر تعینات

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، ادارے میں اعلیٰ عہدوں پر جونیئر افسران کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ افسران کو اضافی چارج دے دیئے گئے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، ادارے میں اعلیٰ عہدوں پر جونیئر افسران کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آپریشن ظفر اعتماد کے ریٹائر ہونے کے بعد جونیئر افسر افتخار احمد کو ڈایکٹر آپریشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، افتخار احمد اے ٹی ایس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیں، اس سلسے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ڈائریکٹر کمرشل کا بھی اضافی چارج ایک جونیئر افسر کے پاس ہے، نادر شفیع ڈار کو ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری کا اضافی ذمہ داری سونپی ہوئی ہے۔

    ڈپٹی ڈی جی ناصر ہمدانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد نادر شفیع ڈار کو ایڈیشنل چارج دے دیا گیا، سی اے اے میں اضافی چارج پر20 فیصد ایڈیشنل چارج الاؤنس بھی ملتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوایشن کا عہدہ بھی پچھلے 3 سال سے خالی ہے۔2017سے سی اے اے کا مستقل ڈی جی نہں ہے، سیکرٹری ایوی ایشن کے پاس ڈی جی سی اے اے کا اضافی چارج ہے۔

  • مسافروں کو کورونا سے بچانے کیلئے سول ایوی ایشن کے مؤثر اقدامات

    مسافروں کو کورونا سے بچانے کیلئے سول ایوی ایشن کے مؤثر اقدامات

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے مسافروں کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے سی اے اے نے اقدامات کا آغاز کردیا، اس حوالے سے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے7 ٹیسٹوں کو پی سی آر کورونا ٹیسٹ کے مساوی قرار دے دیا، سات میں کسی بھی ایک ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

    ان ٹیسٹوں میں رئیل ٹائم آر ٹی پی سی ار کوویڈ 19۔ رئیل ٹائم آر ٹی پی سی ار سارس کوویڈ 2 ۔ آر ٹی پی سی آر کوویڈ 19 ۔ آر ٹی پی سی آر سارس کوویڈ2 ۔ پی سی آر سارس کوویڈ 2ایکسپرٹ ایکسپریس اور سارس کوویڈ 2 وغیرہ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ پی سی آر کوویڈ 19مسافروں کو پاکستان کے لئے سفر کر نے سے 72 گھنٹے قبل ایک کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔

    اس سلسلے میں ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کے دستخط سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر مکمل عمل درآمد ہو گا۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق یہ ہدایات نامہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں اورائیرلائنز اور چارٹر طیاروں پر یکساں نافذ العمل ہوگا۔

  • پرندوں سے جہاز اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

    پرندوں سے جہاز اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں ، پہلے مرحلے میں کراچی ایئر پورٹس پرندوں سے بچاؤ کے لئے جدید خود کار سسٹم نصب کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرندوں سے جہاز اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

    پہلے مرحلے میں کراچی ایئر پورٹس پرندوں سے بچاؤ کے لئے جدید خود کار سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدید خودکار نظام کی تنصیب کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران پرندوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ کے بعد نیا سسٹم نصب کیا جائے گا ، نیا اور جدید خود کار سسٹم بین الااقوامی معیار کی حامل کمنیوں سے حاصل کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پرندوں کو رنویز ایریاز سے دور رکھنے کے کلئے نئے سسٹم کی تنصیب تربیت اور مرمت سسٹم فراہم کرنے والی کمپنی کی ذمہ داری ہو گی، کراچی اور لاہور ائیرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران پرندوں کا خاتمہ افرادی اور خود کار طریقے سے کیا جائے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو جدید خطوط پر سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے۔

    ترجمان نے کہا شعبہ ایئر سائیڈ میں برڈ شوٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے ، رنویز ایریاز کو پرندوں سے محفوظ کرنے کے لئے جلد جدید اور خودکار سسٹم نصب کیا جائے گا۔

  • پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ، سول ایوی ایشن  کے ایک افسر سمیت 3 ملازمین برطرف

    پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ، سول ایوی ایشن کے ایک افسر سمیت 3 ملازمین برطرف

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شعبہ ریگولیٹری کے لائسنس برانچ کے ایک افسر سمیت تین ملازمین کو برطرف کردیا، بر طرف ملازمین پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے اجرا کے امور میں بھی ملوث پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی میں محکمہ جاتی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ، سی اے اے نے شعبہ ریگولیٹری کے لائسنس برانچ کے ایک افسر سمیت تین ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔

    ملازمت سے فارغ ہو نے والوں میں سی اے اے کے جوائینٹ ڈایکٹر بھی شامل ہے ، ڈپٹی ڈی جی سی اے اے عامر محبوب نے تصدیق کر تے ہوئے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ دوران تفتیش بر طرف ملازمین پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے اجرا کے امور میں بھی ملوث پائے گئے ۔

    سی اے اے کے مطابق محکمہ جاتی کارروائی مکمل کر تے ہو ئے قواعدکے تحت بر طرفی کا فیصلہ کیا ، سی اے اے نے پانچ ملازمین وافسران کو شو کاز نو ٹس جاری کئے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بورڈ سیکریٹری کو سی اے اے کی تقسیم و دیگر معاملات پر تحفظات کی بنیاد پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ بورڈ سیکریٹری زبیر پراچہ کو برطرف کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر عثمان سعید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے، زبیر پراچہ کو عہدے سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کی منظوری کے بعد ہٹایا گیا ہے۔

  • بڑی عید ،  مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    بڑی عید ، مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمان کی ایئرلائن سلام ایئر کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی، جس کے بعد مسقط میں پھنسے پاکستانی بڑی عید پیاروں کے ساتھ مناسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی ، پاکستانی بڑی عید پیاروں کے ساتھ مناسکیں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمان کی ایئرلائن سلام ایئرکوپاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ، سلام ایئر مسقط میں پھنسے ہم وطنوں کو 6 پروازوں کے ذریعے واپس لائے گی۔

    سول ایوی ایشن کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا، جس میں سلام ایئر لائن کو پروازیں چلانے کی اجازت دے۔

    سی اےاے کے مطابق سلام ایئر کی خصوصی پروازیں26جولائی سے 2اگست تک آپریٹ ہوں گی، خصوصی پروازیں مسقط سےکراچی ، سیالکوٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور اور پشاورپہنچیں گی۔

    اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کو مسقط سے 200سے زائد مسافروں کو لیکر خصوصی پرواز کراچی پہنچے گی جبکہ 28جولائی کو 200سے زائد مسافروں کو لیکر پرواز مسقط سے سیالکوٹ پہنچے گی۔

    سی اےاے کا کہنا ہے کہ 29 جولائی کو مسقط سے ملتان، 30 جولائی کو پرواز اسلام آباد ، 31جولائی کو پشاور اور2 اگست کو مسقط سے لاہور مسافروں کو لایا جائے گا۔

    سول ایوی ایشن کے مطابق سلام ایئرکورونا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدکرے، طیارے کے عملے کو ایئرپورٹ پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ طیارہ، مسافروں اور سامان کو ایس او پیز کے تحت ڈس انفیکٹ کیا جائے۔