Tag: civil aviation

  • موسم سرما کا شیڈول : سول ایوی ایشن نے ملکی وغیرملکی ائیرلائنز کو خبردار کردیا

    موسم سرما کا شیڈول : سول ایوی ایشن نے ملکی وغیرملکی ائیرلائنز کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن نے ملکی وغیرملکی ائیرلائنز کے موسم سرما شیڈول کی منظوری دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے ایئر لائنز بقایا جات 15 نومبر تک ادا کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ملکی وغیرملکی ائیرلائنز کے موسم سرما شیڈول کی منظوری دے دی ، اس حوالے سے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے 30نومبر تک شیڈول منظوری کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بقایا جات 15 نومبر تک ادا کردیں ، عدم ادائیگی پرایئرلائن پروازمنظوری کو منسوخ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر چھ پاکستانی ائرلائنز کو تنبیہی مراسلے جاری کئے تھے۔

    تنبہیی مراسلہ پی آئی اے، ائربلیو، سیرین ائر، ائرسیال، ویژن ائر اور ائرفیلکن کو جاری کئے گئے ، جس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعتراضات و تحفظات کو جواز بنایا گیا تھا۔

    یو اے ای حکام کی جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر دوبارہ عمل درآمد میں ناکامی پر متعلقہ ائرلائن کا یو اے ای کے لئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔

  • شادی ہالز چلانا آپ کا کام نہیں، سول ایوی ایشن اراضی کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    شادی ہالز چلانا آپ کا کام نہیں، سول ایوی ایشن اراضی کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    کراچی : سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن کو دیگر کمرشل سرگرمیوں سے روک دیا اور ریمارکس دیئے کہ شادی ہالز چلانا سول ایوی ایشن کا کام نہیں، سول ایوی ایشن اپنی اراضی پرسول ایوی ایشن سے متعلق ہی کام کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سول ایوی ایشن اراضی کیس کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت جسٹس قاضی محمد امین احمد نے استفسار کیا کیا دنیا میں سول ایوی ایشن شادی ہالز چلاتی ہے، پھر نائٹ کلب اور کسینو بھی کھول لیں آپ، کیا ہیتھرو ائیر پورٹ پر شادی ہالز ہیں، کیا پی آئی اے ہوتی تھی کیا کراچی ہوتا تھا۔

    عدالت نے کہا آپ لوگوں نےائیر پورٹس کو کیا سے کیا بنا دیا اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے سروے رپورٹ اور جامع جواب طلب کرلیا۔

    وکیل سی اےاے شمس سومرو نے بتایا کہ سول ایوی ایشن کومارکیٹ ویلیو پراراضی نہیں دی گئی، جس پر چیف جسٹس نے کہا سول ایوی ایشن کو سنگل آؤٹ کیوں کر رہے ہیں، آپ کے پاس تو صرف ایک رن وے ہے،دوسرا رن وےوہ تو آج تک فعال نہیں دیکھا تو وکیل کا کہنا تھا کہ دوسرا رن وے ہے مگر متبادل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سول ایوی ایشن کو دیگر کمرشل سرگرمیوں سے روک دیا اور ریمارکس میں کہا شادی ہالز چلانا سول ایوی ایشن کا کام نہیں، سول ایوی ایشن اپنی اراضی پرسول ایوی ایشن سے متعلق ہی کام کرے اور اپنے مقاصد سے ہٹ کر تمام سرگرمیاں بند کریں۔

    گذشتہ روز سماعت میں بھی چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی زمین پر توشادی ہال چل رہے ہیں، آپ کا کام شادیاں کرانا ہے کیا؟

    عدالت نے 209ایکٹراراضی کیس پر ڈی جی سول ایوی ایشن کو طلب کرلیا تھا۔

  • اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

    اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

    کراچی : سول ایوی ایشن نے یکم اکتوبر سے اندرون ملک جانے والی پروازوں میں کھانے ، مشروبات کی اجازت دے دی، فیصلہ کورونا وائرس کیسزمیں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون ملک سفرکرنےوالےمسافروں کےلئےاچھی خبر آگئی ، سول ایوی ایشن نے اندرون ملک پروازوں سے متعلق فیصلہ بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سول ایوی ایشن نے یکم اکتوبر سےاندرون ملک جانے والی پروازوں میں کھانے اور مشروبات کی اجازت دے دی ، اس حوالے سے سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    سی اےاے نے تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کورونا وائرس کیسزمیں کمی کے بعد کیا گیا ہے تاہم اندرون ملک پروازوں پردوران سفرماسک کااستعمال لازمی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کوروناوائرس کے پیش نظر اندرون ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی تھی، اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے لازمی ویکسینیشن پالیسی لاگو رہے گی۔

  • افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

    افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے افغان ایئرلائن کواسلام آبادایئرپورٹ سےآپریشن کی اجازت دے دی ، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کریں گی۔

    افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نےپاکستان کی سی اےاےکو خط لکھا تھا ، جس میں آریانااورکام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائنزآریانا نے تاحال اپنا فلائٹ شیڈول سی اے اے کو فراہم نہیں کیا۔

    پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے ایم اویو کی بنیاد پرمانگی گئی، خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نے انخلاکے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں ، قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولت بحال کی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو فعال کردیا گیا تھا اور کابل سے مزار شریف کے لیے پہلی پرواز نے اڑان بھری تھی ، سربراہ افغان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ غیرملکی پروازیں شروع کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

    بعد ازاں 9 ستمبر کو کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، حکام نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے، قطر ایئرویز کی ایک پرواز غیر ملکی مسافروں کو لے کر کابل سے روانہ ہوئی۔

  • غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مزید  کمی کردی گئی

    غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مزید کمی کردی گئی

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی ہے اس سلسلے میں اعداد شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11 کردی گئی، قطر ائیر ویز کی کراچی کیلئے 3،لاہور کیلئے 3،اسلام آباد کیلئے3،پشاور کیلئے1اور سیالکوٹ کیلئے1پرواز ہے۔

    گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35میں سے کم کرکے8کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پشاور کیلئے1فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے1اور ملتان کیلئے 1پرواز ہوگی۔

    ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد21میں سے کم کرکے3کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پرواز آپریٹ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پگاسس ایئر لائن کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے 1کردی گئی ہے، پگاسس ایئر کو کراچی کیلئے 1پرواز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔

    اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد32سے کم کرکے6کردی گئی ہے جس کے تحت کراچی کیلئے1،لاہور کیلئے2 اور اسلام آباد کے لئے3پروازیں لینڈ کرسکیں گی۔

    اس کے علاوہ سری لنکا ایئرویز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4میں سے کم کرکے2کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلیے1اور لاہور کیلیے 1پرواز ہو گی۔ جبکہ تھائی ایئر کی پروازیں18سے کم کرکےصرف3کردی گئی ہیں جو کراچی کیلئے1لاہور کیلئے1اور اسلام آباد کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔

    ذرائع کے مطابق مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار پاکستان میں آنے والی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں ہیں جو 5مئی سے 20مئی تک نافذالعمل ہے۔

  • فضائی مسافروں کی کیٹگری اے اور بی ختم کردی گئی، سول ایوی ایشن

    فضائی مسافروں کی کیٹگری اے اور بی ختم کردی گئی، سول ایوی ایشن

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام مسافروں کی کیٹکگری اے اور کیٹکگری بی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مختلف ممالک کے مسافروں کی سہولت کے لئے موجود کیٹگری اے اور بی ختم کر دی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوگا، ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی۔

    ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کیا جائے گا، 8دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی، نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی۔

    اس کے علاوہ کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے، کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پرسفری پابندیاں5مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی۔

    کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے، بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں، سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دی گئی ہے، ان ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ،پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار ہے۔

  • سول ایوی ایشن کا سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں سے متعلق اہم فیصلہ

    سول ایوی ایشن کا سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کرونا ایس او پیز سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کرونا ایس او پیز میں چودہ مارچ تک توسیع کردی گئی ہے،ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی عرفان صابر نے ایس اوپیز سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

    نئے نوٹی فیکیشن کے مطابق کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید توسیع کردی گئی ہے، جس کے بعد اس کٹیگری میں شامل ممالک کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے، کیٹیگری سی میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، آئر لینڈ، برازیل، پرتگال، نیدرلینڈ، بوٹسوانا اور زیمبیا شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹی فیکیشن کے مطابق سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہے، سی کیٹیگری مسافروں کے لیے کرونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ اور سی اے اے کا این سی او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  موسم بہار کی آمد پر خصوصی رعایت، اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

    نوٹی فیکیشن کے مطابق کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چائنہ، سعودی عرب اور قطر سمیت 24 ممالک شامل ہیں، کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں شامل ہیں، کیٹیگری بی ممالک سے آنے والوں کو مسافروں کو سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • فضائی مسافروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی سفری سہولیات کی فراہمی

    فضائی مسافروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی سفری سہولیات کی فراہمی

    کراچی : سول ایوی اتھارٹی نے مسافروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی سفری سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔

    اس حوالے سے سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں ای گیٹ جناح انٹرنیشنل، نیو اسلام آباد اور لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر نصب ہوں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ای گیٹ کے لئے ٹینڈر بھی طلب کرلئے ہیں۔

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منصوبے کے لیے ٹینڈر نوٹس کے اشتہارات بھی جاری کردیئے دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں15 جنوری تک ٹینڈرز جمع کروا سکیں گی۔

    ملک کے ائیر پورٹ پر اب مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا نہ ٹکٹ دکھانے کی زحمت کرنا ہوگی، مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین ،ٹکٹ اسیکن کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کرکے جہاز میں سوار ہوسکتے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت میسر ہوں گی، ای گیٹس خود بخود سیلف سروس رکاوٹیں ہیں جو مسافر کی شناخت کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں چپ میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں۔

    مسافر چہرے ، فنگر پرنٹ ، آئیرس پہچان یا اس طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کرکے بائیومیٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد جسمانی رکاوٹ جیسے گیٹ یا ٹرنسٹائل گزرنے کی اجازت دینے کے لئے کھل جاتی ہے۔

  • کویت: بیرون ملک پھنسے کویتی شہریوں کی واپسی میں مزید سہولت

    کویت: بیرون ملک پھنسے کویتی شہریوں کی واپسی میں مزید سہولت

    کویت سٹی: کویت کی سول ایوی ایشن نے بیرون ملک پھنسے کویتی شہریوں کی واپسی کے لیے مزید سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    کویتی میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ تجارتی پروازوں کی بحالی کے بعد بیرون ملک پھنسے ہوئے شہریوں کی واپسی کے لیے اضافی پروازوں کے عمل میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

    جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل یوسف الفوزان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان ممالک سے ایئر لائنز کے لیے اضافی پروازوں کے عمل میں سہولت فراہم کریں گے جہاں پھنسے ہوئے شہریوں کے لیے اگلے ہفتے سے تجارتی پروازوں کی بحالی دوبارہ شروع کی جانی ہیں۔

    الفوزان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کی واپسی کو ان غیر معمولی حالات خصوصاً کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والے مسافروں کی پروازوں کو 10 دن کے لیے روکنے کے بعد دوبارہ عمل میں لانا ہے۔

    سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرکاری ذرائع کے مطابق صرف برطانیہ سے کویت واپس آنے کے خواہشمند کویتی شہریوں اور کویت سے واپس برطانیہ جانے والے برطانوی شہریوں کے مابین ایئر لائنز دوبارہ کھول دی گئیں ہیں۔

    یہ سہولت صرف کویتی اور برطانوی شہریوں کو دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے ممالک سفر کے حصول کو ممکن بنا سکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پروازوں کا دوبارہ آغاز پہلے کی طرح ہی جاری رہے گا جیسا کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تجارتی پروازوں کو معطل کرنے کے حکام کے فیصلے سے پہلے تھا۔

    یہ فیصلہ آج بھی جاری ہے جیسا کہ 10 دن پہلے تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ 35 ممالک پر پابندی فی الحال برقرار رہے گی۔

  • طالب علموں کے لیے پائلٹ لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع

    طالب علموں کے لیے پائلٹ لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسٹوڈنٹس پائلٹ لائسنس (ایس پی ایل) کا اجراء بحال کردیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی ایل کے بحال ہونے سے طالب علم اپنی فلائنگ کلب کی سرگرمیاں بھی جاری رکھ سکیں گے۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایس پی ایل کے دوبارہ اجراء کی باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے، ذرائع کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے نئے لائسنس کے اجراء سے متعلق مؤثر حفاظتی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    جس کے بعد سے سی اے اے نے اسٹوڈنٹس پائلٹس لائسنس سمیت دیگر پائلٹوں کے لائسنسوں کا اجراء عارضی طور پر روکا ہوا تھا۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی ایل کے اجراء کیلئے اکیڈمک سرٹیفکیٹ، میڈیکل سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ اور سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قواعد کے تحت منظوری دیتے ہوئے اس پر یقینی عمل درآمد کی ہدایت بھی کی ہے
    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئے لائسنس کے اجراء کے نظام اور امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کو نادرا سے منسلک کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئی بھی پاکستانی نوجوان جو ایوی ایشن کی صنعت میں بطور پائلٹ اپنا پروفیشنل کیریئر شروع کرنا چاہتا ہے تو انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد اس کو سول ایوی ایشن کا وضع کردہ میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے۔

    طبّی معائنے میں پاس ہونے کے بعد وہ نوجوان فلائنگ اسکول میں داخلہ لینے کا اہل بن جاتا ہے، مرتب کردہ کورس کے مطابق3ماہ تک زمین پر تربیتی عمل شروع کیا جاتا ہے، پائلٹ کو ایوی ایشن سے متعلق بنیادی تعلیم کلاس رومز میں دی جاتی ہے جس میں تکنیکی کے علاوہ سیفٹی اور ایوی ایشن قوانین شامل ہوتے ہیں۔

    ان تین ماہ کی تربیت اور 3 گھنٹے فلائنگ کے بعد پہلا لائسنس مل جاتا ہے جس کو اسٹوڈنٹ پائلٹ لائسنس یا ایس پی ایل کہا جاتا ہے۔ اس لائسنس کو حاصل کرنے کے بعد مزید پڑھائی اور 40 گھنٹے پرواز مکمل کرنے پر وہ پرائیویٹ پائلٹ لائسنس یا پی پی ایل کا اہل ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد 200 گھنٹے کی پرواز مکمل کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کمرشل پائلٹ لائسنس یا سی پی ایل جاری کرتی ہے۔