Tag: civil society

  • یورپی عدالت کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کے حق میں فیصلہ

    یورپی عدالت کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کے حق میں فیصلہ

    برسلز : انسانی حقوق کی یورپین عدالت نے فرانسیسی عدالت کافیصلہ معطل کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپین عدالت برائےانسانی حقوق نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے فرانسیسی عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی عدالت کا فیصلہ آرٹیکل10کے تحت آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ 11سال پہلے سول سوسائٹی نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی پرامن جدوجہد کا آغاز کیا تھا، فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے سول سوسائٹی کے کارکنان نے 26 ستمبر 2009 اور 22 مئی 2010 کو دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں فرانس کے سپر اسٹورز میں اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے ایک پر امن جدوجہد شروع کی تھی ۔

    ان علامتی مظاہروں کے دوران یہ کارکنان سپر مارکیٹ میں آنے والے لوگوں سے اپیل کرتے تھے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

    سول سوسائٹی کے کارکنان کا مؤقف تھا کہ اسرائیل فلسطین کے وسائل پر قبضہ کرکے مصنوعات بنا کر فروخت کررہا ہے، جس پر سول سوسائٹی کارکنوں کیخلاف2015میں فرانسیسی عدالت نے نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔اپنے فیصلے میں فرانسیسی عدالت نے سول سوسائٹی کے کارکنوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے تھے۔

    بعد ازاں فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کے کارکن انسانی حقوق کی یورپین عدالت میں چلے گئے، یورپین عدالت نے اسرائیل کیخلاف جدوجہد کے حق کوتسلیم کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

  • معصوم فرشتہ سے زیادتی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج

    معصوم فرشتہ سے زیادتی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج

    اسلام آباد: معصوم بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی کے خلاف سول سوسائٹی کے زیر اہتمام اسلام آبادپریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں متعدد افراد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق اس مظاہرے کا اہتمام مختلف تنظیموں کی جانب سے کیا گیا تھا ، مظاہرے کا مقصد معصوم بچی کے ساتھ زیادتی پر عوامی احتجا ج ریکارڈ کرانا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 سالہ معصوم فرشتہ کے ساتھ ہونیوالی زیادتی اور قتل کی گھناؤنی واردات اور فتح جنگ میں ہونیوالے حذیفہ قتل و زیادتی کیس کے خلاف ہونے والے اس مظاہرہ میں شریک نوجوانوں کی تعداد سینکڑوں میں تھی ۔

    مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب صرف مذمت کافی نہیں بہت ہوچکا حکومت فوری طور پر عملی اقدامات کرے۔ قوانین پر نظرثانی کی ضرورت ہے، آخر کب تک ہمارے بچے غیر محفوظ رہیں گے۔

    مقررین نے کہا کہ حکومت اسلامی سزاوں کے نفاذ پر غور کرے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرشتہ پوری قوم کی بیٹی ہے۔ اس واقعے پر لسانی تعصب یا سیاست ابھارنا غیرانسانی عمل ہے۔ مظاہرے سے سعد ارسلان صادق، کاشف ظہیر کمبوہ، رضی طاہر، سجاد احمد مہر، احمد اسامہ طاہر اور آصف خورشید رانا نے خطاب کیا جبکہ نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

    یاد رہے کہ فرشتہ نامی اس بچی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے 5 دن تک بچی کو مرضی سے فرار ہونے کا الزام لگا کر رپورٹ درج نہیں کی۔ بچی کی لاش گزشتہ روز جنگل سے ملی تھی جسے پوسٹ مارٹم کےلیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بروقت پوسٹ مارٹم بھی نہ کیا گیا۔

    مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف مقتول بچی کے لواحقین نے لاش ترامڑی چوک پر رکھ کر احتجاج کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کی ذمہ دار پولیس ہے۔

  • سول سائٹی کے نمائندوں کا قائد ایم کیوایم کے بیان کیخلاف مظاہرہ

    سول سائٹی کے نمائندوں کا قائد ایم کیوایم کے بیان کیخلاف مظاہرہ

    کراچی : برطانوی قونصل خانے کے قریب سول سائٹی کے نمائندوں نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مذمتی قرارداد قونصل خانے میں جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق سول سائٹی کے نمائندوں نے برطانوی قونصل خانے کے قریب ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تین تلوار کے قریب ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کی پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی مذمت کی اور اے آر وائی نیوز پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    مظاہرین نے قونصل خانے میں ایک یاد داشت جمع کرائی جس میں قائد ایم کیو ایم کے گذشتہ روز کے بیان پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    مظاہرے کے دوران برطانوی قونصل خانے جانے والے راستے کو سیل کرکے ٹریفک کیلئے بند کیاگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کلب پر ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں قائد ایم کیو ایم نے اپنے خطاب میں پاکستان مخالف نعرے لگائے تھے۔

    اس کے علاوہ ان کی جانب سے ٹی وی چینلز کے حوالے سے غصہ کا اظہار کرنے کے بعد کارکنان نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کردیا تھا۔

     

  • اےآروائی نیوزکے صحافی ارشاد مستوئی کے قتل کے خلاف مظاہرہ

    اےآروائی نیوزکے صحافی ارشاد مستوئی کے قتل کے خلاف مظاہرہ

    لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پراے آروائی نیوزکے صحافی ارشاد مستوئی ودیگرصحافیوں کے قتل کے خلاف ملک بھرکی طرح لاہورمیں بھی مظاہرہ کیا گیا۔

    پی ایف یوجے کی قیادت نے اے آروائی نیوز کے نمائندہ ارشاد مستوئی کے کوئٹہ میں بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے کا مطالبہ کیااوراسلام آباد میں صحافیوں پر تشددکو ریاستی دہشت گردی قراردیا۔

    پی ایف یوجے کے صدرراناعظیم نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے ذمہ دارمیر شکیل الرحمان ہیں اگر انہوں نے ملک دشمنی کی روش نہ چھوڑی تو ان کے گھر اوردفاترکے سامنے مظاہرے کریں گے۔

    پی ایف یو جے کے مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی سیاسی جماعتوں اور ٹرانسپورٹ یونین کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔