Tag: civilian deaths

  • صومالیہ میں‌الشباب کے خلاف امریکی کارروائی میں‌عام شہری بھی ہلاک ہوئے، رپورٹ

    صومالیہ میں‌الشباب کے خلاف امریکی کارروائی میں‌عام شہری بھی ہلاک ہوئے، رپورٹ

    موغادیشو : صومالیہ میں شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف امریکی فضائی کارروائی میں دو شہری بھی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صومالیہ میں دہشت گردوں کے خلاف امریکی افواج کی فضائی کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکت سے متعلق برطانیہ کی غیر سرکاری انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ تیار کی تھی،جس کی امریکی فوج نے تصدیق کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فورسز نے صومالیہ کی دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف فضائی کارروائیوں میں ایک درجن سے زائد عام شہری بھی ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی حکام نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس اپریل کے اوائل میں صومالیہ میں کی گئی فضائی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی لقمہ اجل بنے تھے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے ایک ہفتہ قبل انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کی رپورٹ کو مسترد کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد الشباب کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی افواج 2018 سے اب تک صومالیہ میں 47 فوجی کارروائیاں کرچکی ہے۔

    امریکی سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی افواج کی جانب سے 2 برس کے دوران صومالیہ میں 110 فضائی حملے کیے گئے ہیں جس میں آٹھ سو افراد ہلاک ہوئے تھے، ہلاک شدگان میں کوئی بھی شہری شامل نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی فورسز نے صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف سنہ 2011 میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے احکامات کے تحت شروع کیا تھا۔

  • دو کشمیریوں کا قتل، بھارتی میجرسمیت دیگراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

    دو کشمیریوں کا قتل، بھارتی میجرسمیت دیگراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں عوامی احتجاج نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا، دوکشمیریوں کے قتل کا مقدمہ بھارتی میجرسمیت دیگرفوجی اہلکاروں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں عوامی احتجاج بلآخر رنگ لے آیا، بھارتی فوج کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہوگیا، مقدمہ بھارتی فوج کی دسویں رائفل بٹالین کیخلاف درج کیا گیا ہے اور بٹالین کے میجرآدتیا کونامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    کشمیری رہنماؤں نے شوپیاں میں نہتے کشمیریوں پرفائرنگ کرنے والے بھارتی فوجیوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ شوپیاں میں بھارتی بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پرفائرنگ سے دو نوجوانوں شہید اور چار افراد کے زخمی ہوئے،  واقعے کے خلاف شدید عوامی احتجاج  کیا گیا۔


    مزید پڑھیں :  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید


    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ بھی کشمیریوں پرجاری مظالم پربولنے پر مجبورہوگئے، عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری قتل کے سلسلے کوروکنا ہوگا، ہم سب کوملکرکراس خون خرابے کوختم کرناہوگا۔

    سابق وزیراعلی نے کہا کہ شوپیاں میں 2 نوجوانوں کے قتل میں میجرسمیت دیگرفوجی اہلکارملوث ہیں توانکوائری مجسٹریٹ سے کیوں کرائی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔