Tag: CJ Lahore High Court

  • نوازشریف، مریم  اور حمزہ شہباز کے مقدمات کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

    نوازشریف، مریم اور حمزہ شہباز کے مقدمات کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

    اسلام آباد : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے نیب مقدمات کی سماعت کرنے والے بینچ کو تبدیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے نیب کیسز کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید کی منظوری کے بعد ججز کاروسٹر جاری کردیا گیا، ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا نیا روسٹر9 جنوری سے 8فروری تک نافذ العمل رہے گا۔

    نئے روسٹر کے تحت نیب کیسز کی سماعت کیلئے دو الگ الگ بینچزتشکیل دے دیئے گئے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نیب کیسزکی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں بھی 2رکنی بینچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔

  • چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے پنجاب کے 213 جج تبدیل کردیے

    چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے پنجاب کے 213 جج تبدیل کردیے

    لاہور : چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد یاور علی نے پنجاب کے 213 جج تبدیل کردیے، تبدیل ہونے والوں میں11 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد یاور علی نے پنجاب کے 213 جج تبدیل کردیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تبدیل ہونے والوں میں11 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، لودھراں، سیالکوٹ ،ننکانہ صاحب ،نارووال کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جبکہ مظفر گڑھ ،سرگودھا،چنیوٹ ،اوکاڑہ اور لاہور کے 2 جج بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    تبدیل ہونے والوں میں 91 ایڈیشنل سیشن جج اور خان پور ،فیصل آباد ،ملتان کے جج بھی شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق احمد پورشرقیہ،ڈی جی خان کےایڈیشنل سیشن جج بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ 13 سینئر سول جج تبدیل کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں رحیم یار خان ،ملتان ،ساہیوال ،خان پور،راجن پور، جتوئی،مظفرگڑھ،ڈی جی خان،لیہ اور روجھان کے جج شامل ہیں جبکہ 98 سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔