Tag: CJCSC

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان، اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان، اہم ملاقاتیں

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عمان کا سرکاری دورہ کیا اور اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا عمان کا سرکاری دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق موسکر المرتفع کیمپ پہنچنےپرجنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، جنرل ندیم رضا نے اومان کےنائب وزیراعظم سید شہاب بن طارق سمیت اومان کے اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کے دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور عمان نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور عمان برادر اسلامی ممالک ہیں جو دفاعی تعلقات کو وسیع کرنے میں مصروف ہیں، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی قیادت نے عمانی مسلح افواج کی استعداد کار میں اضافے پر پاکستان کے کردار کو سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

  • جنرل ندیم رضا سے اومانی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات

    جنرل ندیم رضا سے اومانی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اومان کی بحریہ کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول کمانڈر اومان بحریہ نے ملاقات کی ہے اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی اورعلاقائی امور سمیت فوجی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شکصیات کی جانب سے مختلف دفاعی شعبوں میں رابطوں کے مزید فروغ پر زور دیا گیا۔

    سی جےسی ایس سی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے خطے میں امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اومان کے نیول کمانڈر نے پاکستانی مسلح افواج کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

  • چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی پاک بحریہ کے سربراہ  سے  الوداعی ملاقات

    چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات

    راولپنڈی : چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات میں ان کے شاندار کیریئر اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات کی۔

    اس ملاقات کے دوران چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے شاندار کیریئر اور اس کے دوران بحری دفاع اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہا۔

    یاد رہےمسلم لیگ ن کی حکومت نے 2017 میں ایڈمرل محمد ذکا اللہ کی سبکدوشی کے بعد ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان دی تھی،  جن کی مدتِ ملازمت 7 اکتوبر 2020 کو ختم ہورہی ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے1981 میں نیول آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا،انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کے مختلف عہدوں کا وسیع تجربہ تھا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کثیرالملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اورانہیں خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا جا چکا تھا۔

  • آئیڈیاز2014 نےدفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگرکیا،جنرل راشد محمود

    آئیڈیاز2014 نےدفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگرکیا،جنرل راشد محمود

    کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کاکہناہے کہ آئیڈیازدوہزار چودہ نےسیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور پاکستان کے مثبت تاثرکوفروغ دیا۔

    کراچی میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئیڈیاز 2014کے سیمینار سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کاکہناتھا کہ دفاع اور سیکیورٹی کے آپریشن ایک حد تک محدود نہیں رہے۔

    آئیڈیاز دوہزار چودہ نے پاکستان کے مثبت تاثر کواجاگرکیا۔ دنیا کے موجودہ ماحول میں ریاست کے سیکورٹی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ملک میں امن کا قیام، ہم آہنگی کو برقرار رکھنا اور اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کے خلاف ملک کے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔

    پاکستان میں سیکورٹی چیلنجز کی موجودہ صورت حال خطے میں اسٹرٹجیک استحکام اور توازن برقرار رکھنا قومی سیکورٹی کاحصہ ہے۔