Tag: CJCSC General Nadeem Raza

  • پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں جاری، جنرل ندیم رضا کا دورہ

    پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں جاری، جنرل ندیم رضا کا دورہ

    راولپنڈی : پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں شاہین نو جاری ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مشقیں دیکھیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر بیس پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے جنرل ندیم رضا کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ مشقوں سے دونوں ممالک کی فضائیہ باہمی تجربات سےاستفادہ کررہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور حربی صلاحیت کو سراہا۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ

    جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ جیو اسٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجیں مشقیں اہم ہیں۔ ہ مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی، انٹر سروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ایڈمرل امجد خان کو پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ایڈمرل امجد خان کو پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات میں پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر ایڈمرل امجدخان کومبارکباد دی اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہار کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجدخان نیازی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاسے ملاقات کی۔

    ملاقات میں جنرل ندیم رضا نے پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر ایڈمرل امجدخان کومبارکباد دی اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہار کیا۔

    اس سے قبل  نئے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ملاقات کی ، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایڈمرل امجد خان کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارک  باد دیتے ہوئے کہا  توقع ہے ان کی قیادت میں پاک بحریہ نئی بلندیاں طے کرے گی۔

    اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ بھی پڑھی۔

    خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھالی تھی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔