Tag: CJP Khosa

  • عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات؟ لارجر بینچ فیصلہ کرے گا

    عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات؟ لارجر بینچ فیصلہ کرے گا

    اسلام آباد : چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ عمرقید کی مدت کے تعین پرلارجر بینچ بنا دیا ، بینچ فیصلہ کرے گاکہ عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دہشت گردی میں ملوث ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران ریماکس چیف جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس میں کہا عمرقیدکی مدت کے تعین پرلارجر بینچ بنا دیا ، لارجربینچ 2 اکتوبر کوعمر قید کی مدت سےمتعلق سماعت کرے گا۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بینچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات، کیس کو لارجر بینچ کے فیصلے کے بعد سنیں گے۔

    بعد ازاں دہشت گردی میں ملوث ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

    یاد رہے جولائی میں سپریم کور ٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف کھوسہ نے ہارون الرشید بنام اسٹیٹ مقدمہ کی سماعت کے دوران عمر قید کی سزا کی مدت کےتعین کانوٹس لیتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور پراسیکیوٹرز جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے۔

    مزید پڑھیں : عمر قید کا مطلب تا حیات قید ہوتا ہے، چیف جسٹس آصف کھوسہ

    چیف جسٹس آصف کھوسہ نے قتل کے ملزم کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست پر ریمارکس دیئے تھے عمر قید کا یہ مطلب نکال لیا گیا 25 سال قید ہے، عمر قید کی غلط مطلب لیا جاتا ہے، عمر قید کا مطلب ہوتا ہے تا حیات قید۔

    جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کسی موقع پر عمر قید کی درست تشریع کریں گے، ایسا ہوا تو اس کے بعد ملزم عمر قید کی جگہ سزائے موت مانگے گا۔

  • ایف آئی اے کا چیف جسٹس آصف کھوسہ کے نام پرسوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے گردگھیرا تنگ

    ایف آئی اے کا چیف جسٹس آصف کھوسہ کے نام پرسوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے گردگھیرا تنگ

    اسلام آباد : ایف آئی اے سائبرکرائم نے چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کےنام پرسوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے گردگھیراتنگ کرلیا، چیف جسٹس نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس والوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اےسائبرکرائم نے چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کے نام پر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے اور چلانے والے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے، ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے نام سے سوشل میڈیاپر5جعلی اکاؤنٹس ہیں، فیس بک اورپی ٹی اےسےملزمان کی شناخت کیلئے مددمانگ لی ہے۔

    [bs-quote quote=”چیف جسٹس کے نام سے سوشل میڈیاپر5جعلی اکاؤنٹس ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ذرائع ایف آئی اے "][/bs-quote]

    ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے فیس بک اورپی ٹی اے سے ملزمان کی شناخت کے لئے مدد مانگ لی ہے، ملزمان تک رسائی کیلئے تحریری درخواست دی ہے۔

    یاد رہے جسٹس آصف کھوسہ کے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کاسوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں، ٹوئٹر  یا فیس بک اکاؤنٹ جعلی ہے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو ایسے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں جبکہ چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، ترجمان سپریم کورٹ

    خیال رہے رہے 18 جنوری کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ملک کے 26 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حلف اٹھاتے ہی عدالت لگا کر ایک گھنٹے کے اندر پہلے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات کے کیس میں سزا یافتہ نور محمد کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    اس سے قبل فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا تھا کہ زیر التوامقدمات کا قرض اتاروں گا، فوج اورحساس اداروں کاسویلین معاملات میں دخل نہیں ہوناچاہیئے، ملٹری کورٹس میں سویلین کاٹرائل ساری دنیا میں غلط سمجھا جاتاہے،کوشش کریں گےسول عدالتوں میں بھی جلد فیصلے ہوں۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ بطور چیف جسٹس انصاف کی فراہمی میں تعطل دور کرنے کی کوشش کروں گا، جعلی مقدمات اور جھوٹےگواہوں کیخلاف ڈیم بناؤں گا۔