Tag: claims victory

  • ماریوپول آزاد کرالیا، روسی صدر کا پیغام

    ماریوپول آزاد کرالیا، روسی صدر کا پیغام

    ماسکو: یوکرین جنگ میں روس کو بڑی کامیابی مل گئی، روسی فیڈریشن کی مسلح افواج اور ڈی پی آر پیپلز ملیشیا کی افواج نے ماریوپول کو آزاد کرالیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریملن میں وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے روسی صدر کو ماریوپول کی آزادی سے متعلق رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ روسی فیڈریشن کی مسلح افواج اور ڈی پی آر پیپلز ملیشیا کی افواج نے ماریوپول کو آزاد کرالیا ہے۔

    انہوں نے روسی صدر کو بتایا کہ یہ شہر جو کہ ایک بڑا صنعتی مرکز ہے اور بحیرہ ازوف پر ایک بڑا نقل و حمل کا مرکز ہے، جسے کیف حکومت نے دوہزارچودہ میں ڈونیٹسک علاقے کا عارضی دارالحکومت قرار دیا تھا۔

    کریملن میں وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بتایا کہ آٹھ سال بعد ماریوپول کو ایک طاقتور گڑھ اور بنیاد پرست یوکرینی قوم پرستوں کی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔Putin Claims Victory in Mariupol Despite Ukrainian Defenders Still Holed Up

    اس موقع پر روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ ماریوپول کی آزادی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، یہ جنگی آپریشن کی تکمیل ایک کامیابی ہے۔

    ملاقات میں صدر پوتن نے وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جس پر سرگئی شوئیگو سے کہا براہ کرم ہمارے فوجیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازنے کے لیے تجاویز پیش کریں۔

    جس پر روسی صدر نے کہا کہ میری نظر میں وہ سب ہیرو ہیں جنہوں نے ماریوپول کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

  • ” میں نےبڑےمارجن سےفتح حاصل کرلی”

    ” میں نےبڑےمارجن سےفتح حاصل کرلی”

    واشنگٹن: امریکا کے الیکشن میں بڑے بڑے دعوی کرنے والے امریکی صدر نے ایک بار جیت کا دعویٰ کردیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرلی ہے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا میں جیت کا دعویٰ کیا تھا، اس دعوی کے لئے بھی انہوں نے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پینسلوینیا میں ہماری بڑی قانونی جیت ہوئی ہے۔

    دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہار کی دیلیز پر کھڑے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کا دفاع کرنے کےلیے عوام سے چندے کی اپیلیں کرنا شروع کردی ہیں۔

    ٹرمپ اور ان کی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے عوام کو میسج اور ای میل بھیجے گئے ہیں جس میں چندے کی اپیل کی گئی ہے اور اس چندے کو الیکشن ڈیفینس فنڈ کا نام دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کو اپنوں نے ہی ‘دھوکا’ دے دیا

    ٹرمپ نے جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو غلط طریقے سے صدارتی دفتر میں پہنچنے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ میں بھی ایسے دعوے کرسکتا ہوں لیکن ابھی صدر منتخب کرنے کی قانونی کارروائی شروع ہوئی ہے۔

    ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کئی ریاستوں میں ووٹ میرے حق میں پڑے اور میں جیت رہا تھا لیکن اچانک میری برتری کم ہوگئی، جس کی وجہ بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی ہے۔