Tag: Clash

  • اسلام آباد: جامعہ اردو میں فائرنگ 9 افراد زخمی ہو گئے

    اسلام آباد: جامعہ اردو میں فائرنگ 9 افراد زخمی ہو گئے

    اسلام آباد اردو یونیورسٹی میں دوگروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نو افرد زخمی ہو گئے۔

    اسلام آباد کی وفاقی اردویونیورسٹی میں طالب علموں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا کے دوران ہوائی فائرنگ شروع ہو گئی جس سے ایک ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

     مشعتل طلبہ نے ایک دوسرے پر پتھرائوبھی کیا، جھگڑے میں لاٹھیان اور ڈنڈے لگنے سے متعد طلبہ زخمی ہو گئے پولیس نے پولی کلینک پر چھاپہ مار کر مرہم پٹی کرانے والے ااور ان کے ساتھیوں سمیت پینتیس افراد کو حراست میں لے لیا ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے طلباء کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

  • گوجرانولہ میں پی ٹی آئی اورن لیگ کے کارکن آمنے سامنے

    گوجرانولہ میں پی ٹی آئی اورن لیگ کے کارکن آمنے سامنے

    گوجرانولہ: تحریک انصاف کے جلسے سے پہلےصورتحال کشیدہ ہوگئی شہرمیں آویزاں عمران خان کی تصاویرپر رنگ پھینک کرخراب کردیاگیا جبکہ جی ٹی روڈ پرتصاویرکوپہلے ہی جلایاجاچکاہے۔

    تحریک انصاف کے لگاتارکامیاب جلسوں سے مخالفین پریشان ہیں گوجرانولہ میں تحریکِ انصاف کامیدان سجنے سے پہلے ہی ماحول کشیدہ ہوگیا، پی ٹی آئی اورن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے، شہرمیں لگی عمران خان کی تصاویر اور تشہیری ہورڈنگز نامعلوم افراد نے رنگ پھینک کرخراب کردیں۔

    اس سے قبل جنرل بس اسٹینڈ، ٹرسٹ پلازہ اورشاہین آبادکےقریب عمران خان کی تصاویروالےہورڈنگزکوجلادیا گیا تھا۔

    ہورڈنگزکے ان حصوں کو جلانے کی کوشش کی گئی جن پرعمران خان کی تصاویر ہیں۔ پی ٹی آئی ورکرزاور لیگی کارکنوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ انہیں جلسہ ختم کرنے کےلئےدھمکیاں دی جارہی ہیں۔

  • ملتان سانحہ پر صدر ، وزیراعظم سمیت مختلف رہنماوں کا اظہار تعزیت

    ملتان سانحہ پر صدر ، وزیراعظم سمیت مختلف رہنماوں کا اظہار تعزیت

    کراچی: وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ ملتان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سے واقع کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان واقعے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال انتظامیہ کو بھگدڑ کے باعث زخمی اور متاثر ہونے والے افراد کو ہر ممکن بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملتان واقع پرشدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں توقع سے زیادہ لوگ آئے انتظامات ناکافی تھے۔

    ملتان واقع پر انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر ممنون حسین اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
    متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام کے بعد حسین آگاہی چوک کے قریب اچانک بھگڈر مچنے کے واقعے کے نتیجے میں کچل کردم گھوٹنے سے8افراد کے ہلاک اورخواتین اورمعصوم بچوں سمیت متعدد کے افرادکے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، الطاف حسین نے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

  • عمران خان اورشاہ محمود نے پنجاب حکومت کوملتان واقعہ کاذمہ دار قراردے دیا

    عمران خان اورشاہ محمود نے پنجاب حکومت کوملتان واقعہ کاذمہ دار قراردے دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سانحہ ملتان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعے کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دے دیا ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ایک بلاول کیلئے سکیورٹی کے اتنہائی سخت انتظامات کیئے گئے،لاکھوں کے مجمع کو تنہاچھوڑدیا گیا، انہوں نے کہا کہ اگرانتظامیہ چھ گیٹ کھول دیتی تو یہ اندوہناک سانحہ رونما نہ ہوتا، عمران کا کہنا تھاکہ انتظامیہ قابل اعتبار نہیں،آئندہ کے جلسے جلوس کی تمام ذمہ داری پی ٹی آئی کےکارکنان نبھائیں گے۔

    سانحہ ملتان پرپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خوشی کی محفل کو نااہل انتظامیہ نے ماتم کدہ میں تبدیل کیا، پولیس نےتحریک انصاف کےساتھ تعاون نہیں کیا،اتنابڑامجمع دیکھنے کے باوجود گیٹس بند کردیےگئے، ہماری خوشی غم میں بدل گئی ہے۔

    دوسری جانب ڈی سی اوملتان زاہدسلیم گوندل نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے انتظامیہ پرعائد کردہ الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نےتحریری طورپربتایاتھاکہ جلسہ گاہ کےانتظامات خودکرینگے،لہذا یہ ان کی ذمےداری تھی کہ وہ جلسہ ختم ہونے کےبعد صیح طریقے سے انتظامات سمبھالتے۔

  • ملتان: جلسہ گاہ کےگیٹ پربھگدڑ،8افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ملتان: جلسہ گاہ کےگیٹ پربھگدڑ،8افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ملتان : پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچ جانے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    قاسم باغ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد داخلی اور خارجی راستوں پر بد انتظامی کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے اورشدید گرمی کی وجہ سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیسے ہی خطاب ختم کیا تو جلسے میں موجود ہزاروں افراد نے اسٹیڈیم کے آزادی گیٹ سے باہر نکلنا چاہا تاہم وہاں بھگڈر مچ جانے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد دم گھٹنے سے بے ہوش اور زخمی ہو گئے۔

    ایم ایس نشتر اسپتال کے ترجمان نے آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 21 سے زائد افراد زخمی ہیں، کئی افراد کو دم گھٹنے کے باعث اسپتال لایا گیا ہے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے،اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    زخمیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ کے باہر تاحال موجود ہے جنہیں امدادی ٹیموں کی جانب سے کی جانب سے طبی امداد دی جا رہی ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔