Tag: Clashes with security forces

  • شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 2زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران خوشاب کے 38 سالہ نائیک ظہیر عباس اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 23 سالہ لانس نائیک معراج الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • بنوں میں جھڑپ کے دوران دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

    بنوں میں جھڑپ کے دوران دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

    راولپنڈی : خیبر پختونخوا میں بنوں کے علاقے جانی کھیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دو اہلکار شہید ہوگئے۔

    پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں میں بنوں کے علاقے جانی کھیل میں جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے2اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، شہداء میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شامل ہیں۔

    واقعے کے بعد علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پاک فوج پر مکمل اعتماد اور بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔