خواتین کی بہت بڑی تعداد چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے لئے بیوٹی پارلرز کا رخ کرتی ہیں اور ہزاروں روپے خرچ کرکے ان بالوں سے وقتی طور پر چھٹکارا حاصل کرتی ہیں، لیکن اب یہ بال آپ کی جان ہمیشہ کیلیے چھوڑ دیں گے۔
جی ہاں !! اب ان خواتین کو غیر ضروری بالوں سے نجات کے لئے پارلر جانے کی ضرورت نہیں اس کیلئے گھر میں موجود اشیاء کو استعمال کرکے بھی اس مسئلہ سے نمٹا جاسکتا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے ان غیر ضروری بالوں کو جڑوں سے ختم کرنے کیلیے ایسا کامیاب اور آزمودہ نسخہ بتایا کہ جس پر عمل کرکے خواتین اس مشکل سے نجات پالیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ بھنڈی نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ یہ جلد سے غیر ضروری بال صاف کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، اس نسخے میں بھی بھنڈی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔
ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ ایک گلاس پانی میں چار عدد بھنڈی کے ٹکڑے اور ایک چمچ جَو ڈال کر اسے ابال لیں جب اس کا لیس دار مادہ بن جائے تو اتار لیں۔
اس کے علاوہ ایک چمچ قسط شیریں اور ایک چمچ سورنجان تلخ کے ساتھ ایک چمچ جَو کو ملا کر اچھی طرح پاؤڈر کے جیسے پیس لیں اور اس پاوڈر کے اندر بھنڈی کا لیس دار مادہ ڈیڑھ چمچ ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں۔
اس پیسٹ کو کریم کی طرح اپنے چہرے لگائیں اور ہلکا سا مساج دو سے تین بار کریں تاکہ بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے، اس کے بعد اسے سوکھنے کیلئے چھوڑ دیں اور سوکھنے کے بعد آٹے کو ہاتھ میں لے کر ہلکے ہاتھ سے رگڑنا ہے۔
اس سے ہوگا یہ کہ جو باریک بال ہے وہ فوراً ٹوٹ جائے گا اور دو سے چار مرتبہ کے استعمال سے وہ بال جڑ سے ختم ہوجائیں گے، لیکن یاد رہے کہ اس عمل کو روزانہ نہیں کرنا۔