Tag: cleaner

  • بادشاہ کی گھڑیاں چرانے کا الزام، خاتون کو 15 سال قید کی سزا

    بادشاہ کی گھڑیاں چرانے کا الزام، خاتون کو 15 سال قید کی سزا

    رباط :مراکش میں ایک صفائی والی کو 15 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے جس نے بادشاہ شاہ محمد ششم کی کروڑوں مالیت کی گھڑیاں چوری کی تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مراکشی عدالت نے ایک صفائی کرنے والی 46 سالہ خاتون کو قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے جس پر مراکشی بادشاہ کی بیش قیمت گھڑیاں چرانے کا الزام تھا۔

    سونا خریدنے والے سوداگروں سمیت 14 مردوں کو بھی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے چار چار قید کی سزا سنائی ہے جنہیں مذکورہ خاتون شاہ محمد کی گھڑیاں فروخت کرتی تھی جبکہ ایک شخص کو خاتون کا ساتھ دینے کے جرم میں 15 سال کےلیے جیل بھیجا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کاسابلانکا، رباط اور ریز کے سناروں(جیولرز) کو محل میں بطور کلینر کام کرنے والی خاتون نے 36 چوری شدہ قیمتی گھڑیوں کو پگلاکر اس میں سے سونا ہیرے جواہرات علیحدہ کیے تھے۔

    استغاثہ کا کہنا تھا کہ خاتون نے چوری شدہ گھڑیوں کی بہت کم تعداد فروخت کی، جن میں ایک ایک گھڑی کی قیمت 15 ہزار پاؤنڈ تھی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مجرمان میں سے ایک مجرم سے گھڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے 12 ہزار پاؤنڈ مالیت کی ایک گاڑی خریدی جبکہ 20 ہزار پاؤنڈ مالیت کا ایک فلیٹ خریدا جو مجرم کی بہن کے نام پر تھا۔

    خیال رہے کہ فوربز میگزین نے 2014 میں 56 سالہ بادشاہ کو دنیا کے ایک امیر ترین شخص کے طور پر درجہ بند کیا تھا جس کی اثاثہ جات کی مالیت 2.5 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

  • صفائی والے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا کرمثال قائم کردی

    صفائی والے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا کرمثال قائم کردی

    ابوظبی : اماراتی ریاست دبئی غیر ملکی صفائی والے نے دیانت داری اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مالک کو اس کا گمشدہ15 کلو سونا واپس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں صفائی کا کام کرنے غیر ملکی شخص نے پارکنگ ایریا سے برآمد ہونےو الا کروڑوں روپے مالیت کا سو نا مالک کو لوٹا کر ایمانداری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

    ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے طاہر علی مقبول کو دبئی کے علاقے ال شبکا پارکنگ میں صفائی کا کام کررہا تھا کہ اسے ایک کونے میں کالے رنگ کا بیگ پڑا ہوا ملا، طاہر نے بیگ کھولا تو اس کے اندر 70 لاکھ درہم مالیت کی 15 کلو وزنی سونے کی اینٹیں موجود تھیں۔

    طاہر علی متضاد کیفیت کا شکار ہوئے بغیر فوری طور پرروڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر گیا سونے سے بھرا بیگ حکام کے حوالے کیا، حکام نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) سے رابطہ کیا اور کچھ گھنٹوں بعد ہی سونا اس کے اصل مالک تک پہنچادی۔

    طاہر علی نے بتایا کہ سونا دیکھ کر مالک کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو آگئے اور اس نے کہا کہ میں تمہارا شکریہ کیسے ادا کروں؟ مجھے یقین نہیں تھا کہ مجھے سونا واپس مل جائے گی۔

    طاہر علی مقبول اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے دبئی کی سڑکوں پر سخت محنت کرتے ہیں۔

    جدوجہد کی ان برسوں میں انہوں نے متعدد نشیب و فراز دیکھے، صعوبتیں اٹھائیں لیکن انہوں نے اپنی دیانت داری کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

  • سانحہ کراچی: متاثرہ بس کے کلینر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    سانحہ کراچی: متاثرہ بس کے کلینر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    کراچی : صفورہ گوٹھ میں دہشت گردی کانشانہ بننےوالی بس کے کلینرکابیان پولیس نے ریکارڈ کرلیا، عورتیں اوربچےچلاتےرہے کہ ان کونہ مارو لیکن دہشت گردوں کورحم نہ آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نےصفورہ گوٹھ میں دہشت گردی کانشانہ بننےوالی بس کےکلینرکابیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

    کلینرنے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نےبس میں فائرنگ شروع کی تووہ فرش سےچپک کرلیٹ گیا تھا، دہشت گرد مسافروں پرچلائےکہ سب اپنےسرنیچے کرلو۔

    اس کےبعد بد قسمت بس مقتل بن گئی، لوگ رحم کی اپیلیں کرتےرہے لیکن سنگ دل دہشت گردوں نے ان کی ایک نہ سنی ۔

    مردوں کومرتادیکھ کرعورتیں اوربچےچلانےلگے کہ ان کو نہ مارو۔ لیکن اس بات کا دہشت گردوں پرکوئی اثرنہ ہوا۔

    اسماعیلی برادری کی بس میں تمام کارروائی پانچ سےسات منٹ میں مکمل ہوئی اوردہشت گرد باآسانی فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔