Tag: clear

  • خلیج میں موجود امریکی بیڑے سے ایران کے خلاف کارروائی کی تیاری کی ویڈیو جاری

    خلیج میں موجود امریکی بیڑے سے ایران کے خلاف کارروائی کی تیاری کی ویڈیو جاری

    واشنگٹن : امریکی حکام نے خلیج میں موجود بحری بیڑے جنگی طیاروں کی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے ریہرسل جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ ایام میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے امریکی جنگی بیڑا خلیجی پانیوں میں پہنچ گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فوٹیج کے مناظر میں بحری بیڑے پرموجود امریکی جنگی طیاروں کی ممکنہ کارروائی کے لیے ریہرسل دیکھی جاسکتی ہے۔

    غیر م،لکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑے پر جنگی تیاریوں کے انتظامات کی تصدیق کے لیے ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے۔

    فوٹیج کے مناظر میں بحری بیڑے پر موجود امریکی جنگی طیاروں کی ممکنہ کارروائی کے لیے ریہرسل دیکھی جاسکتی ہے۔

    ابراہیم لنکن طیارہ بردار بحری بیڑے پر جنگی طیارے اڑان بھرتے اور اترتے دیکھے جاسکتے ہیں،خیال رہے کہ امریکی جنگی طیاروں ‘نیمیٹز’کا حامل امریکی بحری بیڑہ جمعات کو بحیرہ روم عبور کرکے نہرسویز میں داخل ہوا تھا۔

    یاد رہےکہ دو روز قبل امریکا نے ایران کی مبیّنہ دھمکیوں کے توڑ کے لیے مشرقِ اوسط میں طیارہ بردار بحری بیڑا بھیجنے کے بعد اب مزید چار بمبار طیارے بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان طیاروں کو اڑانے اور ان کی مرمت اور دیکھ بھال پر مامور عملہ بھی مشرقِ اوسط روانہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • وزیر اعظم کا ماحولیات و پودوں سے متعلق وژن واضح ہے، فواد چوہدری

    وزیر اعظم کا ماحولیات و پودوں سے متعلق وژن واضح ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان کی شجر کاری مہم ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے دوران پودا لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران کی جانب سے’پلانٹ فار پاکستان‘ کے نام سے ملک بھر میں شجر کاری کے لیے شروع کی جانے والی مہم کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی پودا لگا دیا۔

    وزیر اطلاعات پاکستان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں جنگلات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    فواد چوہدری نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے دوران کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 5 سال میں پاکستان تحریک انصاف نے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تھا، ہمارا آئندہ 5 سال میں ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف ہے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا ماحولیات اور پودوں سے متعلق وژن واضح ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سوا ملک میں کوئی اور سیاسی جماعت ماحولیات کی بات نہیں کرتی۔

    وزیر اطلاعات پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک کا منشور بھی ماحولیات کی آگاہی سے متعلق واضح ہے، آج ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کی جانے والی ملک بھر میں شجرکاری کرنے کی مہم کے حوالے سے حکومت کے پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان ’پلانٹ فار پاکستان مہم‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے، شجر کاری مہم تمام شہروں میں شروع کررہے ہیں، پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا، 5 سال میں پورے پاکستان کو سرسبز و شاداب کرنا ہے، جو بھی خالی علاقے اور زمین ملے گی وہاں پر پودے لگائیں گے۔

  • اسمارٹ فون میں اسٹوریج پیدا کرنے کا طریقہ

    اسمارٹ فون میں اسٹوریج پیدا کرنے کا طریقہ

    اسمارٹ فون کے صارفین اکثر ڈیوائس میں مناسب جگہ (اسٹوریج) نہ ہونے پر نالاں نظر آتے ہیں کیونکہ ہر صارف کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے موبائل میں زیادہ سے زیادہ تصاویر اور ایپلی کشن رکھے۔

    اسمارٹ فون خصوصاً اینڈرائیڈ فونز کے ہر ماڈل میں اسٹوریج مختلف ہوتی ہے تاہم ان فونز میں ایسے آپشنز بھی دئیے جاتے ہیں جو ڈیٹا کے انتظام کو یا انہیں کلئیر کرتے ہیں تاہم ایسے بھی اینڈرائیڈ فون ہیں جن میں علیحدہ سے میموری کارڈ لگائے جاسکتے ہیں۔

    میموری کارڈ لگنے والے فونز میں تصاویر اور اپیلی کیشنز آسانی سے محفوظ ہوجاتی ہیں جبکہ بہت سارے ایسے فونز بھی ہیں جن میں میموری کارڈ لگانے کے لیے کوئی سلاڈ نہیں دی جاتی کیونکہ ان کی میموری بلٹن ہوتی ہے۔

    mobile-1

    موبائل میں جگہ (اسٹوریج) کے بہت سے طریقے ہیں تاہم صارف دو آسان طریقوں پر عمل کرتے ہوئے موبائل میں گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے۔

    وہ فون جن میں ایس ڈی کارڈ (میموری کارڈ) نہیں ہوتے اُن میں اکثر میموری کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پہلا طریقہ یہ ہے کہ فون میں سے غیر ضروری تصاویر، ویڈیوز کو ڈیلیٹ کریں اور ایپلی کیشنز کی اپ ڈیٹ کو بند کردیں تاکہ فون کی اسٹوریج بڑھ سکے، ایپیلی کیشنز کی اپ ڈیٹس فون کی جگہ گھیرتے ہیں۔

    mobile

    دوسرا طریقہ کار یہ ہے کہ ایسے صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو کلاؤڈز، جی میل گوگل فوٹوز یا پھر ڈراپ بکس پر محفوظ کریں تاکہ یہ ضائع ہونے سے بچ جائیں اور عین ضرورت کے وقت آپ کے کام بھی آسکیں۔

  • پی سی بی نے آف اسپنر سعید اجمل کو کلئیر کردیا

    پی سی بی نے آف اسپنر سعید اجمل کو کلئیر کردیا

    لاہور :‌پاکستان کرکٹ بورڈ نے آف اسپنر سعید اجمل کی معطلی ختم کردی۔ اجمل کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی سی بی نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سعید اجمل کو معطل کردیا تھا۔ میڈیا پر بیان دینے پر اجمل سے وضاحت بھی طلب کی گئی تھی۔

    سعید اجمل نے بیان دینے پر پی سی بی سے معافی مانگ لی جسے بورڈ نے قبول کرلیا اور انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

    سعید اجمل کا سینٹرل کانٹریکٹ بھی بحال کردیا گیاہے. سعید اجمل کا بولنگ ایکشن تو کلئیر ہوگیا تھا لیکن غیر موثر ہونے کی وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔