Tag: cleared

  • لیبارٹری میں تیار کیے گئے گوشت کو استعمال کی منظوری مل گئی

    لیبارٹری میں تیار کیے گئے گوشت کو استعمال کی منظوری مل گئی

    امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے لیبارٹری میں تیار کیے گئے چکن کو انسانی استعمال کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے اسے مارکیٹ میں لانے کی منظوری دے دی ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کمپنی گڈ میٹ نے لیبارٹری میں تیار کی گئی اپنی چکن کو منظوری ملنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

    رپورٹس کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by GOOD Meat (@goodmeatinc)

    فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کمپنی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ پروڈکٹ امریکا میں فروخت کے لیے محفوظ ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایک بڑا قدم ہے لیکن خریدار ابھی اس گوشت کو خرید نہیں سکیں گے، صارفین کو فروخت کرنے کے لیے کمپنی کو امریکی محکمہ زراعت سے گرین سگنل ملنا باقی ہے۔

    امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے منظوری لینے کے لیے وہ محکمہ زراعت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by GOOD Meat (@goodmeatinc)

    اس کمپنی کی تیار کی گئی چکن کو سنہ 2020 میں سنگاپور میں فروخت کی اجازت مل گئی تھی جو وہاں کے ریستورانوں میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

    اس گوشت کو کسی جانور کے خلیے کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے سے تیار کیا جاتا ہے، اس جانور کو تمام ضروری غذائی اجزا فراہم کیے جاتے ہیں اور اس کی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق اس طریقے سے بنایا جانے والا گوشت زمین کی گرین ہاؤس (نقصان دہ) گیسز میں 14.5 فیصد کمی کرسکتا ہے۔

  • ریاض: منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار برزگ خاتون باعزت بری

    ریاض: منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار برزگ خاتون باعزت بری

    قاہرہ/ریاض :  منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار 75 سالہ مصری خاتون کو سعودی عرب کی عدالت نے باعزت بری کرتے ہوئے سرکاری خرچ پر رواں برس جج کی ادائیگی کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے 4 ماہ قبل عمرے کی غرض سے سعودی عرب آنے والی عمر رسیدہ مصری خاتون ’سعدیہ‘ کو منشیات اسمگلنگ کیس میں باعزت بری کرتے ہوئے مصر واپس مصر روانہ کردیا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ 75 سالہ ’سعدیہ عبد السلام‘ بدھ کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی تو ان کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    عربی خبر رساں ادارے کے مطابق 75 سالہ بزرگ خاتون نے مصری ہوائی اڈے پر میڈیا دے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میں واپس اپنے وطن پہنچ گئی ہوں، میں غلط تھی خدا نے مجھے بچالیا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعدیہ عبد السلام کا تعلق مصر کے گاؤں دارین سے ہے، جو رواں برس مارچ سے خبروں کا حصّہ بنی جب انہیں عمرے کے دوران سعودی عرب کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون نے اپنا دفاع کرتے ہوئے حکام کو بتایا کہ ’میں عمرہ کرنا چاہتی تھی، اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے پڑوسی نے عمرے کے تمام اخراجات اٹھانے پورے کرنے کا وعدہ کیا اور انتظامات مکمل ہونے کے بعد ایک تھیلا دیا جسے جدہ کے ہوائی اڈے پر کسی شخص کو دینا تھا۔

    عمر رسیدہ خاتون سعدیہ کے مطابق انہیں بتایا کہ بیگ میں حاملہ اہلیہ کے کچھ کپڑے ہیں جو سعودی عرب میں ہے اور اس بیگ کو خاتون تک پہنچانا ہے۔

    سعدیہ عبد السلام نے بتایا کہ ’سعودی عرب کے ینبو ہوائی اڈے پر مجھے گرفتار کرلیا گیا اور جب حکام نے میرے سامان کی تلاشی لی تو توقع برخلاف ایک بیگ میں سے 75 ہزار ‘ٹراما ڈول‘ نامی نشہ آور گولیاں اور دیگر منشیات برآمد ہوئی‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مصری حکام نے خاتون کی گرفتاری کے بعد واقعے کی تحقیقات کی اور منشیات اسمگلنگ کے اصل مجرم کر گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد سعودی حکومت نے عمر رسیدہ مصری خاتون کو باعزت بری کرتے ہوئے سعودی حکومت کے خرچے پر رواں برس جج کرنے کی پیشکش کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جنسی ہراسگی کے الزام میں گرفتار پاکستانی باعزت بری

    جنسی ہراسگی کے الزام میں گرفتار پاکستانی باعزت بری

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے چینی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کو باعزت بری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے رہائشی عمارت کی لفٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے الزام میں گرفتار پاکستانی شخص کو باعزت بری کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسگی کیس میں گرفتار کارپینٹر کا کام کرنے والے 28 سالہ پاکستانی شہری پر الزام تھا کہ اس نے لفٹ کے اندر شکایت کنندہ کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی ہے۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کی رپورٹ رواں برس مارچ کی 7 تاریخ کو نائف پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی تھی۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 42 سالہ چینی خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ ’میں نائف ایریا میں رات ساڑھے 11 بجے اپنی دکان بند کرکے گھر کی جانب جارہی کہ مجھے محسوس ہوا کہ کوئی میرا پیچھا کررہا ہے، جو اپنے حلیے سے پاکستانی لگ رہا تھا۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ 28 سالہ نوجوان نے لفٹ کے بند ہوتے ہی مجھے پکڑ کر جنسی طور پر ہراساں کرنے لگا، جس پر میں نے اسے دھکا دیا اور چیخ کر کہا کہ تم مجھے جانتے ہو، تو ملزم نے کہا میں تمھیں جانتا ہوں۔

    متاثرہ چینی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ ’میرے شور مچانے پر میرا پڑوسی باہر آیا لیکن تب تک ملزم موقع سے فرار ہوچکا تھا، اس لیے واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو واقعے کے روز ہی گرفتار کرلیا تھا، لیکن پاکستانی شہری نے خاتون کو پہنچاننے اور خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس آفیسر نے عدالت میں بیان دیا کہ’ملزم نے دوران تفتیش واقعے کے روز مذکورہ عمارت میں جانے بھی انکار کیا تھا‘۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی خاتون کے شکایت درج کروانے کے بعد ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزم کو باعزت بری کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • آپریشن خیبرفور، سیکیورٹی فورسز نے اہم چوٹی برخ محمد کنڈاؤ پر کنٹرول حاصل کرلیا

    آپریشن خیبرفور، سیکیورٹی فورسز نے اہم چوٹی برخ محمد کنڈاؤ پر کنٹرول حاصل کرلیا

    راولپنڈی :خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر4 کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اہم چوٹی پرکنٹرول حاصل کرلیا جبکہ آپریشن میں متعدد دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشکل ترین علاقوں اورجنگلوں میں پاک فوج نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اہم چوٹی برخ محمد کنڈاؤ پر کنٹرول حاصل کرلیا، پاک فوج نےاہم چوٹی پرچیک پوسٹیں قائم کرلیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی افغانستان فرار ہوگئے، کارروائی میں دہشت گردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ اسلحہ وگولہ بارود اور بارودی سرنگیں قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم چوٹی کونگرانی اوراسلحہ جمع کرنےکیلئےاستعمال کیاجاتا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔


    مزید پڑھیں : آپریشن خیبر فور، سپاہی عبدالجبارشہید ، 13دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے 2 روز قبل خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کے دوران فضائیہ،آرمی ایویشن، آرٹلری کی مدد سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانےتباہ کر دیئے، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے

    آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالجبار شہید ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔