Tag: Clifton

  • کراچی : پولیس کا ٹرک ڈرائیورکلینرپرتشدد، ہوائی فائرنگ

    کراچی : پولیس کا ٹرک ڈرائیورکلینرپرتشدد، ہوائی فائرنگ

    کراچی : بوٹ بیسن میں مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ٹرک ڈرائیور اور کلینر پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ کرکے شیشے توڑ ڈالے۔ایس ایچ او نے دونوں زخمیوں کو تھانے کرانسپکٹر محمد وسیم کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون کے محافظوں نے ہی قانون کو پامال کردیا۔ بوٹ بیسن پر مبینہ طور پر ٹرک ڈارئیور کے خرچہ پانی نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کردی۔

    گولیاں لگنے سےٹرک کے شیشےٹوٹ گئے۔ ڈرائیور اور کلینر نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکار نے روکا اور پانچ سو روپے رشوت مانگی۔

    مطلوبہ رقم نہ ملنے پر پولیس اہلکارنے تشدد شروع کردیا۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس نےدونوں کو تھانے بلالیا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا وہ مک مکا نہیں کریں گے۔

    واقعے میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے۔ بعد ازاں ایس پی کلفٹن نے اے آر وائی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر محمد وسیم کو معطل کردیا۔

  • کلفٹن میں غیرقانونی بل بورڈزکےخلاف بلدیہ عظمیٰ کرا چی کا آپریشن

    کلفٹن میں غیرقانونی بل بورڈزکےخلاف بلدیہ عظمیٰ کرا چی کا آپریشن

    کراچی : بلدیہ عظمی کرا چی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی کی ہدایت پر کلفٹن کے علاقے میں غیرقانونی بل بورڈزکےخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد بل بورڈز ہٹا دیئے۔ جبکہ بل بورڈ اور ہورڈنگزکیخلاف آپریشن جاری ہے۔

    بلدیہ عظمی کراچی کےمطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر کراچی میں غیر قانونی سائن بورڈ زاتارنےکیلئےآپریشن کیاجارہا ہے۔

    کلفٹن میں بوٹ بیسن اور اطراف کے علاقوں میں بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی سائن بورڈز اتارتے ہوئے پچاس سے زائد بورڈ زکو ہٹادیا ہے۔

    غیرقانونی بل بورڈز کے خلاف بلدیہ عظمی کا گرینڈ آپریشن رات بھر جاری رہا۔ نادہندہ اور غیرقانونی اشتہاری بل بورڈز کے خلاف اس کارروائی کا مقصد شہر میں لگائے جانے والے اشتہاری ہورڈنگز ،بینرز اور بل بورڈز کو ایڈورٹائزمنٹ بائی لاز کے تحت لانا ہے۔

  • نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے،خوش بخت شجاعت

    نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے،خوش بخت شجاعت

    کراچی: نئے انتظامی یونٹس کےخلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیان پرسول سوسائٹی نے کلفٹن کراچی میں احتجاج کیا، خوش بخت شجاعت کاکہناہے کہ ملک میں نئےانتظامی یونٹس کاقیام ناگزیرہے۔

    سول سوسائٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کے خلاف تین تلوارپراحتجاج کیاگیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے خوش بخت شجاعت کاکہناتھاکہ ملک کومتحدرکھنے کیلئےانتظامی بنیادوں پرچھوٹےیونٹس بناناہوں گے نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ آئینی اورجمہوری حق ہے، مظاہرین نےمتعصبانہ بیان کے خلاف قراردادِ مذمت بھی پیش کی۔

    اس سے پہلےاے آروائی نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے خوش بخت شجاعت کاکہناتھا کہ نئے انتظامی یونٹس بننے سےقومیت کوفروغ ملتاہے۔

    خوش بخت شجاعت کاکہناتھا ہم نے پاکستان بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اورکوئی پاکستان سے علیحدہ ہونے کاسوچ بھی نہیں سکتا

  • کراچی کےکلفٹن کےاپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی

    کراچی کےکلفٹن کےاپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی

    کراچی:شہرقائد کےعلاقے کلفٹن کےاپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنےکےباعث آگ لگ گئی،فائربریگیڈ کے عملہ نے آگ پرقابو پالیا۔

    کراچی کےعلاقےکلفٹن بلاک تھری میں واقع اپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنےکےباعث آگ لگ گئی،فلیٹس کےمکینوں نےآگ کی اطلاع فائربریگیڈ حکام کو دی جس پر فائربریگیڈ کا عملہ جائےوقعہ پرپہنچ کر آگ پرقابو پالیا،آگ بڑھنے سےکسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

  • کراچی:کلفٹن میں پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک

    کراچی:کلفٹن میں پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک

       کراچی : کلفٹن میں منی چینجرکےقریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ جمشید کواٹر پولیس اسٹیشن کے باہر موٹرسائیکل میں نصب بم ملنے کی تحقیقات جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق پولیس نے کلفٹن میں منی چینجر میں ڈکیتی کی کوشش کا ناکام بنا دیا۔ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہیں فائرنگ شروع کردی تھی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی ۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ڈاکو مارے گئے۔

    ایس ایس پی فیصل بشیر میمن کے مطابق ڈاکومنی چینجرمیں ڈکیتی کی کوشش کررہےتھے ۔دوسری جانب جمشید کواٹر پولیس اسٹیشن کے باہر موٹرسائیکل میں نصب بم ملنے کی تحقیقات جاری ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ کے بی جی فور فائیو ایٹ فور لگی ہوئی تھی جبکہ موٹرسائیکل کا اصل نمبر کے ایف او تھری سیون فائیو زیرو تھا جس کی مدد سے مالک کو تلاش جاری ہے۔

    موٹرسائیکل کا مالک محمد اسماعیل کلری کا رہائشی ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل چوری ہونے کی ایف آئی آ ر نہیں کٹوائی گئی۔واضح رہے کہ آج صبح سویرے جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن کے قریب پانچ کلو وزنی بم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا تھا۔

  • جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل افراد نے ورلڈ کال کا دفتر جلادیا

    جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل افراد نے ورلڈ کال کا دفتر جلادیا

    کراچی: کلفٹن کے علاقے دو تلوار پر واقع کمیونیکشن کمپنی کے دفتر کو نامعلوم افراد نے نذر ِ آتش کردیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد نے معروف کمیونیکیشن کمپنی ورلڈ کال کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور بعد ازاں دفتر کو نذرِ آتش کردیا  ذرائع کے مطابق  مظاہرین جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ  جیو نیوز کی نشریات کو فی الفور معطل کیا جائے۔

    ورلڈ کال کے مینجر  کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر سوار دفتر آئے جو کہ اسلحے سے لیس تھے انہوں تیسری منزل پر واقع دفتر میں داخل ہوکر دفتر میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے ملیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ، واقعے کے وقت دفتر میں تقریباً پینتیس افراد موجود تھے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اس سے پہلے صادق آباد میں بھی اسی نوعیت کا واقع ہوچکا ہے جہاں مشتعل مظاہرین نے جیو نیوز دکھانے پر کیبل آفس کو نذر ِ آتش کردیا تھا۔

    کیبل آپریٹرز جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر پہلے بھی کئی بار اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں  اور ان کا کہنا ہے کہ ان کو اس سلسلے میں مذہبی حلقوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہیں ہیں۔

    کیبل آپریٹر ایسو سی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز کی نشریات دکھانے کی وجہ سے کیبل آپریٹرز مسلسل جانی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔