Tag: clip goes viral

  • آرڈر میں تاخیر کیوں ہوئی؟ گاہکوں نے ریسٹورنٹ ملازم کی درگت بنادی

    آرڈر میں تاخیر کیوں ہوئی؟ گاہکوں نے ریسٹورنٹ ملازم کی درگت بنادی

    واشنگٹن : امریکی شہریوں نے آرڈر میں تاخیر ہونے پر ریسٹورنٹ ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اکثر و بیشتر ریسٹورنٹ میں آرڈر کچھ تاخیر کا شکار ہوجاتا ہے جس پر گاہک اور ریسٹورنٹ عملے میں کبھی کبھی تھوڑی بہت گرما گرمی بھی ہوجاتی ہے لیکن اکثر کسٹمر کی جانب سے ہی ریسٹورنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر عملے کی جانب معذرت بھی کی جاتی ہے۔

    ان تمام پہلوؤں کے باوجود امریکی شہر نیویارک میں دو شہریوں نے ریسٹورنٹ 22 سالہ ریسٹورنٹ ملازم کو آرڈر لیٹ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان آرڈر ملنے میں تاخیر ہونے پر شدید طیش میں آگئے اور کاؤنٹر پھلانگ کر 22 سالہ ملازم کے پاس گئے اور گھوسوں اور لاتوں سے پیٹنے لگے، اس دوران ایک شخص نے چاقو نکالا اور نوجوان پر وار شروع کردئیے۔

    دیگر ملازمین کی مداخلت کے باعث نوجوان کو گہرے زخم نہیں آئے تاہم اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    نیویارک پولیس نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے شہریوں سے ملزمان کو شناخت کرنے اور گرفتار کروانے میں مدد مانگی ہیں۔

  • امریکی بحری جہاز کے قریب اڑن طشتری کی تصاویر وائرل

    امریکی بحری جہاز کے قریب اڑن طشتری کی تصاویر وائرل

    واشنگٹن : امریکی محکمہ داخلہ (پینٹاگون) نے امریکی بحریہ کے لڑاکا جہاز کے قریب اڑن طشتری نظر آنے کی خبروں کی تصدیق کردی۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ساحلی شہر سین ڈیاگو میں تعینات امریکی بحریہ کے لڑاکا جہاز یو ایس ایس اوہاما کے نزدیک پراسرار شہ اڑتی ہوئی دیکھی گئی تھی۔

    جولائی 2019 میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو 14 مئی کو تحقیقی فلم ساز جیریمی کاربل کے شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اڑن طشتری کو دیکھا گیا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو سی آئی سی (کامبٹ انفارمیشن سینٹر) نے 15 جولائی 2019 کو بنائی تھی، ویڈیو میں ایک پراسرار شے امریکی بحری کے جہاز کے قریب 48 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور 156 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتی نظر آئی پھر اچانک سمندر میں غائب ہوگئی۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد امریکی محکمہ داخلہ پینٹاگون نے تصدیق کی کہ تین سال قبل امریکی بحری جہاز یو ایس ایس اوہاما کے قریب اڑن طشتری دیکھی گئی تھی۔

    امریکی خفیہ ایجنسیاں اڑن طشتریوں سے متعلق کیا جانتی ہیں؟ بتانے کے لیے دن کم رہ گئے

    خیال رہے کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اڑن طشتریوں سے متعلق کانگریس کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 کے لیے انٹیلی جنس اتھارٹی ایکٹ کی ‘کمیٹی کے تبصرے’ کے سیکشن میں ایک شرط رکھی گئی ہے جس کے بعد انھیں اڑن طشتریوں سے متعلق بتانے میں 6 ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے۔