Tag: close schools

  • کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب کے بعد  خیبرپختونخوا میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

    کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

    پشاور : کورونا کے پھیلاؤ پر خیبرپختونخواحکومت نے نواضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونے پر اسکولوں کوبند کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا ،جس میں کورونا وبا کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں مارکیٹوں کی ممکنہ بندش پر صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ، کمیٹی میں تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش شامل ہوں گے۔

    اجلاس میں صوبے کے نو اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونےپراسکولوں کوبند کیاجائے گا، اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، مالاکنڈ، سوات اوردیر لوئر شامل ہیں۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہے جبکہ ڈیرہ جات فیسٹول اور جیپ ریلی منعقد کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی تاہم ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت پروگرامز بند کیے جائیں گے۔

    وزیراعلی ٰ کےپی محمود خان نے کہا صوبائی حکومت کورونا روکنے کے ضروری اقدامات کررہی ہے، کورونا کی حالیہ لہر میں عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ذمے داری کا مظاہرہ کرکے وبا سے مؤثرانداز میں نمٹنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ : اسکولوں  کی بندش کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    کورونا کیسز میں اضافہ : اسکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : صوبائی وزرائے تعلیم کورونا کے باعث اسکولز کی بندش پرمتفق ہوگئے ، وفاقی حکومت نےایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویزدی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس ہوا ، جس میں 25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے اور تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کی تجویز دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزرائے تعلیم کانفرنس نے ایک ماہ کیلئے تعلیمی ادارےبندکرنے اور آئندہ ایک ماہ کے دوران ہونے والے امتحانات موخرکرنے کی سفارش کردی۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزرائے تعلیم کورونا کے باعث اسکولز کی بندش پرمتفق ہوگئے تاہم اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو جاری ہے جبکہ وفاقی حکومت نےایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویزدی۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

    یاد رہے کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوائی ہیں۔

    تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بندکردیاجائے، پہلے مرحلے میں 24 نومبر سے پرائمری اسکولز، 2 دسمبر سے مڈل اسکولز اور 15دسمبرسےسکینڈری اسکولز بند کردیئے جائیں گے۔

    وزارت تعلیم کے حکام اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلانےپر بضد ہیں، تجویز میں کہا گیا تھا کہ اساتذہ کوبلایا جائے اور آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے، ٹیلی اسکول،ٹیلی ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیاجائے۔