Tag: Closed for traffic

  • طویل ترین پُل خطرے کی علامت بن گیا، آمد ورفت کیلئے بند

    طویل ترین پُل خطرے کی علامت بن گیا، آمد ورفت کیلئے بند

    بغداد : طویل ترین پُل کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا، مذکورہ پُل دو دن سے جاری موسلادھار بارشوں کو نہ سہہ سکا جس کا ایک حصہ کمزور ہوکر بیٹھ گیا۔

    اس حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شدید موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہورہا ہے۔

    کرکوک محکمہ برائے پُل وشاہراہ کے ڈائریکٹر قاسم حمزہ نے کہا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلے میں کرکوک اور بغداد کی شاہراہوں کو ایک دوسرے سے ملانے والے داکوک پُل کا ایک حصہ بیٹھ گیا ہے۔

    حمزہ نے کہا ہے کہ مذکورہ شاہراہ پربہت سے پُل ہیں لیکن تحصیل داکوک میں واقع اور ایک کلو میٹر طوالت کے ساتھ ملک کا طویل ترین داکوک پُل نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ یہ دو رویہ پُل 23 ستونوں پر قائم ہے اور حالیہ سیلابی بارشوں میں 5 ستونوں کے زیریں حصوں میں ٹوٹ پھوٹ بھی ہوئی ہے، پُل کو بھاری گاڑیوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

  • ملیرندی میں طغیانی : کورنگی جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند

    ملیرندی میں طغیانی : کورنگی جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند

    کراچی : بارشوں کے باعث شہر قائد میں ندی اور نالے بپھر گئے، گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد ملیر ندی ابل پڑی، سیلابی ریلا کورنگی کراسنگ پر قائم سڑک بہا کر لے گیا، کورنگی سے دیگر علاقوں کا راستہ منقطع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد ملیر ندی آپے سے باہر ہوگئی، شدید طغیانی کورنگی کراسنگ کی سڑک کو بہا لے گئی، سڑک بہہ جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

    دو روز سے جاری بارش سے شہر کے ندی نالے ابل پڑے ہیں، قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ تک روڈ کا نام و نشان نہیں، شہری خطرناک گزرگاہ سے گزر رہے ہیں انہیں کوئی ٹوکنے والا نہیں۔

    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے کورنگی آنے اور جانے والا کراسنگ اور ای بی ایم کاز وے کا راستہ ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

    عوام کو کورنگی انڈسٹریل ایریا کے جام صادق پل استعمال کرنے کا کہا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا سارا دباؤ جام صادق پل پر ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہربار راستہ بند کرنے کے بجائے اس کا کوئی مستقل حل تلاش جائے۔

    علاوہ ازیں ملیرڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ہوتی جا رہی ہے، ڈسٹرکٹ کونسل کے چئیرمین کا دعویٰ ہے کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا۔