Tag: closed

  • ایم کیوایم کا یومِ سوگ: کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروبار بند

    ایم کیوایم کا یومِ سوگ: کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروبار بند

    متحدہ قومی موومنٹ کی ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف ایم کیو ایم کے جمعرات کو یوم سوگ منانے کے اعلان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کاروبار بند ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برنس روڈ،یونیورسٹی روڈ،گلستان جوہر،گلشن اقبال میں کاروباربند کردیا گیا، جیکب لائن،لیاقت آباداورناگن چورنگی میں بھی دکانیں بند کردی گئیں۔

    کورنگی میں نامعلوم افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، جیکب لائن میں بھی دکانیں بند کردی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ بدھ کی شام سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متحدہ کے ایم پی اے، خاتون رکن سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • گوادر ایئرپورٹ تمام ایئر لائنز کیلئے بند کردیا گیا

    گوادر ایئرپورٹ تمام ایئر لائنز کیلئے بند کردیا گیا

    کراچی : بلوچستان میں ہونے والے طوفانی بارشوں کے بعد شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

    حالیہ برفباری اور موسلا دھار بارشوں سے متعدد علاقے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں، گوادر ایئر پورٹ  پر بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہے۔

    بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے سی اے اے کی جانب سے اہم اقدامات کرتے ہوئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چھ جنوری تک تمام فضائی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامیہ نے نوٹم جاری کردیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوا تو گوادر ایئرپورٹ جمعرات کی سہ پہر تک کھول دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا ایپرن اور ٹیکسی وے مکمل طور پر زیر آب آگیا جبکہ رن وے 06/24 پر آدھا فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ پر بارشوں سے جمع پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے اور ایئرپورٹ کی بحالی پر تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • پنجاب کے 15 شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز بند

    پنجاب کے 15 شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز بند

    لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر مختلف شہروں میں طبی ادارے 4 سے12ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    پنجاب اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ (پی ایس ایچ ڈی ) کی جانب سے یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے15 شہروں میں سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں، یونیورسٹی، ڈینٹل کالجز، نرسنگ اسکولوں اور دیگر میڈیکل ادارے 4 ستمبر سے 12 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیصلے کے مطابق راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں محمکہ صحت پنجاب کے ماتحت طبی ادارے بند رہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ان طبی اداروں میں اسٹاف اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے یہاں کوئی کھیل یا ثقافتی تقریبات بھی نہیں ہوں گی۔

    متعلقہ وائس پرنسپل اور پرنسپل اپنے اداروں میں ٹیچنگ، نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء کی ویکسینیشن یقینی بنائیں گے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    کورونا کیسز میں اضافہ، اسکول 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ

     واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مختلف اضلاع میں اسکول 6 سے11ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، متاثرہ اضلاع میں پشاور، صوابی، سوات، مالاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ فیصلہ کورونا کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

  • کراچی والوں کے لیے ساحل سمندر پھر بند کردیا گیا

    کراچی والوں کے لیے ساحل سمندر پھر بند کردیا گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہریوں کی پسندیدہ ترین تفریح گاہ، ساحل سمندر ایک پھر بند کردیا گیا، پابندی عید پر کرونا وائرس کے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کا ساحل سمندر ایک بار پھر شہریوں کے لیے بند کردیا گیا، عید کے دنوں میں سی ویو پر نہانے اور گھومنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

    سی ویو پر پابندی پر عملدر آمد کے لیے دو ناکے لگائے جائیں گے، ایک ناکہ اتحاد روڈ عائشہ مسجد اور دوسرا بلاول ہاؤس کے قریب لگایا جائے گا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نزیر کا کہنا ہے کہ 8 موٹر سائیکل اسکواڈ گشت پر مامور ہوں گے، مختلف مقامات پر 50 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ سی ویو روڈ پر 150 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ صرف مقامی افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

  • عید کی تعطیلات میں خیبر پختونخواہ کے تمام سیاحتی مقامات بند

    عید کی تعطیلات میں خیبر پختونخواہ کے تمام سیاحتی مقامات بند

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کی کرونا ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے، اب تک صوبے میں ڈھائی لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بہترین حکمت عملی کی بدولت صوبے میں کرونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت مثبت کیسز کی شرح 8 سے 9 فیصد ہے، زیادہ متاثر اضلاع میں بھی کرونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے، دیگر صوبوں سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کروانے کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ گروسری، ادویات اور اشیا خور و نوش کی دکانیں 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبے میں دودھ اور دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سطح پر بھی کرونا ویکسین خریدنے کی ہدایت کی ہے، اب تک صوبے میں ڈھائی لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔ پختونخواہ کو 6 لاکھ 49 ہزار ویکسین ڈوزز ملے ہیں، روزانہ تقریباً 25 ہزار ویکسینز لگائی جارہی ہیں۔

  • بلوچستان میں کورونا کیسزمیں اضافہ:  کوئٹہ اورقلات میں پولیس ٹریننگ سینٹر بند

    بلوچستان میں کورونا کیسزمیں اضافہ: کوئٹہ اورقلات میں پولیس ٹریننگ سینٹر بند

    کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش ںظر پولیس کے کوئٹہ اور قلات ٹریننگ سینٹرز بند کردیے گئے اور زیرتربیت جوانوں کو اپنے اپنےاضلاع واپس بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، بلوچستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش ںظر کوئٹہ اور قلات میں پولیس ٹریننگ سینٹر بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

    پولیس ٹریننگ سینٹرز میں زیر تربیت جوانوں کو انتیس مارچ تک اپنے اپنے اضلاع میں واپس بھیج دیا گیا اور جوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ٹیسٹ کراکے انتیس مارچ کو دوبارہ رپورٹ کریں۔

    کورونا رپورٹ نہ لانے یا ٹیسٹ نہ کرانے والے ریکروٹس کو ٹریننگ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کیسز مثبت آنے کی شرح آٹھ فیصد ہو گئی، صرف ایک دن میں3 ہزار 349 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ موذی وائرس مزید چالیس افراد کی جان لے گیا۔

    اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے کے دوران 620 ،پنجاب میں اٹھارہ سو اڑسٹھ، خیبر پختونخوا میں 529 ،سندھ میں 296 ، بلوچستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں 113 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • مثبت کرونا کیسز کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بھی بند

    مثبت کرونا کیسز کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بھی بند

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کو 2 روز کے لیے بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یونیورسٹی کو 29 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں کوویڈ 19 کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو، جہاں سے کوویڈ کے کیسز رپورٹ ہوئے سیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد گزشتہ روز اسے 6 نومبر تک سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ میں 5 کرونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا ہے، 6 نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی، ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

  • کراچی: ملیر ندی میں ایک بار پھر طغیانی، کورنگی کاز وے روڈ بند کردیا گیا

    کراچی: ملیر ندی میں ایک بار پھر طغیانی، کورنگی کاز وے روڈ بند کردیا گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ملیر ندی میں ایک بار پھر طغیانی پیدا ہوگئی جس کے بعد ندی سے متصل سڑکوں کو بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کاز وے پر پانی سڑک پر آگیا، سڑک زیر آب آنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

    ترجمان کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی کاز وے روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، محمود آباد سے کورنگی آنے اور جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا جبکہ قیوم آباد سے کورنگی جانے والی سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک کو جام صادق پل، بروکس چورنگی اور بلال چورنگی کی طرف موڑا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ملیر، گڈاپ اور سرجانی ٹاؤن میں بارش سے ملیر ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

    چند دن قبل کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد بھی ملیر ندی کے آس پاس کی سڑکیں زیر آب آگئی تھیں جس کے بعد جام صادق پل کے علاوہ دیگر تمام راستے بند کردیے گئے تھے۔

  • جدہ: حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر تاریخی مارکیٹ بند

    جدہ: حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر تاریخی مارکیٹ بند

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں حفاظتی اقدامات کی پابندی نہ کیے جانے پر تاریخی مارکیٹ باب مکہ مارکیٹ کو بند کردیا گیا، تفتیشی ٹیموں نے ریڑھیوں پر فروخت کیے جانے والے حفاظتی ماسک بھی ضبط کرلیے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ماتحت تاریخی علاقے میں واقع باب مکہ مارکیٹ کو بلدیہ نے بہت زیادہ رش اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ضوابط کی پابندی نہ کیے جانے پر بند کردیا ہے۔

    باب مکہ مارکیٹ کی بندش کا فیصلہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    جدہ تاریخی علاقے کی بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر ایمن دیمنہوری نے بتایا کہ بلدیہ نے غیر معمولی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوامی صحت و سلامتی کی خاطر احتیاطی تدابیر کے طور پر مارکیٹ بند کی ہے۔

    میونسپلٹی کی ٹیموں نے حفاظتی ضوابط پر عمل نہ کرنے پر ایک شاپنگ سینٹر بھی بند کردیا جبکہ 207 دکانوں پر تفتیشی چھاپے مار کر 27 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔

    تفتیشی ٹیموں نے ریڑھیوں پر فروخت کیے جانے والے 1500 حفاظتی ماسک بھی ضبط کرلیے۔

    ایمن دیمنہوری نے توجہ دلائی ہے کہ بلدیہ کے افسران نے پھلوں اور سبزیوں کے تین غیر قانونی گوداموں پر بھی چھاپے مارے جہاں سے 17 ریڑھیاں، 20 ترازو اور 6 ٹن پھل اور سبزیاں ضبط کرلیں۔

  • سعودی عرب: معروف سموسہ مارکیٹ سبزی منڈی میں تبدیل

    سعودی عرب: معروف سموسہ مارکیٹ سبزی منڈی میں تبدیل

    ریاض: سعودی عرب کے عسیر ریجن میں واقع معروف سموسہ مارکیٹ رواں برس بند ہے، مارکیٹ کو پھلوں اور سبزیوں کی منڈی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں عسیر ریجن کے شہر ابہا کے المشہد محلے میں اس سال رمضان کے دوران معروف سموسہ مارکیٹ بند ہے، 15 برس قبل کھلنے والی یہ مارکیٹ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی تفریح گاہ اور رمضان شاپنگ کا روایتی مرکز بنی ہوئی تھی۔

    عسیر ریجن سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے جب کہ ابہا کا المشہد محلہ شہر کے شمال میں پڑتا ہے، سموسہ مارکیٹ 10 ہزار میٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی تھی۔

    عسیر ریجن اور اطراف کے باشندے رمضان شاپنگ کے لیے سموسہ مارکیٹ کے عادی ہوگئے تھے، یہ لوگ گھریلو لوازمات اور کھانے پینے کی اشیا اسی مارکیٹ سے خریدا کرتے تھے۔

    اب کرونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت اسے بند کر دیا گیا ہے۔

    سموسہ مارکیٹ میں تقریباً 2 سو اسٹال لگتے تھے، 5 ہزار صارفین اپنی رمضان شاپنگ یہاں سے کرتے تھے اور یہ روزانہ 3 گھنٹے کے لیے کھلا کرتی تھی۔ یہاں کے سارے دکاندار سعودی تھے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

    عسیر میونسپلٹی نے اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے سموسہ مارکیٹ کو پھل و سبزی منڈی میں تبدیل کردیا ہے۔

    میونسپلٹی کے اعلیٰ عہدیدار محمد العاوی نے بتایا کہ پھل اور سبزی منڈی میں 15 دکانیں کھلوائی گئی ہیں اور یہاں روزانہ 20 ٹن کے لگ بھگ سبزیاں اور پھل فروخت ہو رہے ہیں۔

    دکاندار میونسپلٹی کے ضابطوں کی پابندی کرتے ہوئے حفاظتی ماسک اور دستانے استعمال کر رہے ہیں جبکہ پھل اور سبزیاں خریدنے کے لیے آنے والے سماجی فاصلہ رکھ کر شاپنگ کر رہے ہیں۔