Tag: closed

  • کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہےبے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں جس کی وجہ سے کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، رابطہ کمیٹی کاکہنا ہے زیرحراست کارکنوں کوتشددکانشانہ بنایاجارہاہے اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے، بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں اورجانبدارانہ کارروائیوں کے باعث کراچی آپریشن کے خاطرخواہ نتائج برآمدنہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں کوعدالتوں میں پیش کیاجائے اوربے گناہوں کی گرفتاریاں بندکی جائیں۔

  • بچےکے بازوکاٹنے کا واقعہ: رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

    بچےکے بازوکاٹنے کا واقعہ: رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گجرات کے چک بھولا میں چوہدری مصطفی کی جانب سے معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازوکاٹنے کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے سفاکانہ واقعات پنجاب میں روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں اور پنجاب حکومت ان واقعات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، جس کے باعث اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ، رابطہ کمیٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے معصوم تبسم پر ظلم کرنے والے چوہدری کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

  • ملک بھر میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اختتام پذیر

    ملک بھر میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اختتام پذیر

    کراچی اور لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔
    کراچی میں یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمدہوا، مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے،نمائش چورنگی پر جلوس کے شرکا نے نما ز ظہرین ادا کی، مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے،سولہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلوس کی سیکیورٹی کیلئے تعینات کیئے گئے تھے۔

    لاہور میں یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، راول پنڈی میں مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پر امام بار گاہ کرنل مقبول حسین پر پہنچ کر ختم ہوا، ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس کاشانہ حیدر سے برآمد ہوکر روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا آستانہ لعل کڑتی پر اختتام پذیر ہوا، فیصل آباد میں مرکزی امام بارگاہ عزا خانہ سے شبیہ تابوت کا جلوس برآمد ہوا ، عزاداروں نے زنجیر زنی بھی کی، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل 19 ارکان کو بحال کردیا گیا

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل 19 ارکان کو بحال کردیا گیا

    کراچی : غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل انیس ارکان کو بحال کردیا گیا ہے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

    غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل کردہ انیس ارکان کو بحال کردیا، معطل ارکان نے غیر ذمہ دارانہ عمل پر اپنے معافی نامے بذریعہ فیکس الطاف حسین کو ارسال کئے تھے، جس کے بعد ان کی بحالی عمل میں آئی، پارٹی قائد الطاف حسین نےفیصلے کی توثیق کردی ہے۔

    جن ارکان کو معطل کیا گیا تھا ان میں حیدرعباس رضوی، کنورنوید جمیل، ڈاکٹرصغیراحمد،نسرین جلیل،عبدالرشید گوڈیل،یوسف شاہوانی،عادل صدیقی،اشفاق منگی،عادل خان،نثار پنہور،ممتازانور، سیف یار خان ،اسلم آفریدی شامل تھے، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے صبح گیارہ بجے نائن زیروفون کرکےحاضری لی، تو نائٹ شفٹ کے ذمہ داران سورہے تھے، صبح کی شفٹ سے بھی کوئی موجود نہ تھا، جس بنا پراراکین کو معطل کیاگیا۔

  • یوم علی:پورادن موبائل فون سروسزمعطل رکھنےکافیصلہ

    یوم علی:پورادن موبائل فون سروسزمعطل رکھنےکافیصلہ

    کراچی :حکومت سندھ نےکراچی اورحیدرآبادمیں بیس جولائی بروزاتوارکوحضرت علی کرم اللہ وجہہ کےیوم شہادت کےموقع پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظرموبائل فون سروسزمعطل رکھنےکافیصلہ کیاہے۔

    اکیس رمضان المبارک کویوم علی کےموقع پرکراچی اورحیدرآبادمیں موبائل فون سروس صبح چاربجےسےرات گیارہ بجےتک بندرہےگی، سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹرنیازعباسی کےمطابق سیکیورٹی خدشات کےپیش نظروزارت داخلہ کوایک خط لکھاگیاتھا۔جس میں استدعاکی گئی تھی کہ بیس جولائی بروزاتواراکیس رمضان المبارک کوکراچی اور حیدرآبادمیں موبائل فون سروس معطل کی جائے۔

    جس کی منظوری دیدی گئی اورپی ٹی اےکوہدایت کی گئی ہےکہ وہ موبائل فون کمپنیز کوپابندکریں کہ اکیس رمضان کوصبح چاربجےسےرات گیارہ بجےتک موبائل فون سروسزکومعطل رکھاجائے