Tag: closing ceremony

  • اولمپکس کا اختتام : ٹام کروز کی رونگھٹے کھڑے کردینے والی پرفارمنس

    اولمپکس کا اختتام : ٹام کروز کی رونگھٹے کھڑے کردینے والی پرفارمنس

    پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

    اداکار ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے متعدد خطرناک اسٹنٹس کے ساتھ اولمپکس کی اختتامی تقریب کو یادگار بنا دیا۔

    Tom Cruise

    تقریب کا خاص لمحہ اس وقت آیا جب تقاریر ختم ہوئیں اور امریکی آر اینڈ بی گلوکارہ گیبریلا سارمینٹو ولسن نے امریکی قومی ترانہ "اسٹارز اینڈ اسٹرائپس” اپنے گٹار پر پرفارم کیا۔

    ceremony.

    اس کے بعد ٹام کروز اپنے مخصوص انداز میں اسٹیٹ دی فرانس اسٹیڈیم کی چھت سے نیچے اترے، چھت سے اترتے ہوئے 42 میٹر کی بلندی پر معلق ہونے کے بعد ٹام کروز کا استقبال مداحوں کے ایک بہت بڑے ہجوم نے کیا، جو ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے بے چین تھے۔

    Olympics.

    انہوں نے حاضرین میں موجود اولمپیئنز کا استقبال کیا انہوں نے لاس اینجلس کی میئر کیرن باس سے مصافحہ کیا اور ان سے اولمپک پرچم وصول کیا اور 62سالہ ٹام کروز نے ایک موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اسٹیڈیم سے باہر جاکر اولمپک پرچم لہرایا، انہوں نے اس دوران اپنی مشہور چمڑے کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

    motorbike

    تقریب میں ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں ایکشن اسٹار کو پیرس کے مشہور مقامات جیسے ایفل ٹاور کے قریب سے گزرتے ہوئے اور ایک ہوائی اڈے پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    closing ceremony

    جہاز میں سوار ہونے کے بعد کروز کو طیارے سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے اور بعد میں امریکہ میں اترتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس کے بعد کروز نے پرچم کو مشہور ہالی ووڈ سائن تک پہنچایا جسے اولمپک رنگوں سے مزین کیا گیا تھا اور پھر انہوں نے اسے امریکی سائیکلسٹ کیٹ کورٹنی کے حوالے کر دیا۔

    Hollywood

    کروز نے خود ایک ٹویٹ میں چھت پر لی گئی سیلفی شیئر کی جس کا کیپشن تھا کہ ‘شکریہ، پیرس! اب لاس اینجلس روانہ ہو رہا ہوں۔’

    کروز کے دلچسپ اسٹنٹس کے بعد کچھ دیگر پرفارمنسز بھی ہوئیں، جن میں کیلیفورنیا کے معروف اسٹارز نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    بعد ازاں اولمپک پرچم کو کئی امریکی اولمپینز کے درمیان منتقل کیا گیا اس موقع پر ریڈ ہاٹ چلی پپرز نے بھی اپنے مشہور گانے "کینٹ اسٹاپ” پر پرفارم کیا۔

  • ورلڈ کپ فائنل: میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب

    ورلڈ کپ فائنل: میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب

    میلبرن: آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل کے ٹاس کے بعد رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل کے ٹاس کے بعد رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

    اختتامی تقریب میں آسٹریلیا کی مقامی ثقافت کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کھچا کھچ بھرا اسٹیڈیم موسیقی پر جھوم اٹھا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل کے لیے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    میچ کچھ دیر میں شروع ہوجائے گا۔

  • کامن ویلتھ گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پزیر

    کامن ویلتھ گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پزیر

    گولڈ کوسٹ : کامن ویلتھ گیمز2018رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے، یوسین بولٹ کی میزبانی نے ایونٹ کو چار چاند لگادئیے، آسٹریلیا80گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست پر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز2018رنگارنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہوگئے، تقریب میں آسٹریلوی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔

    اسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریب کی خاص بات اسٹار ایتھلیٹ جمیکا کے یوسین بولٹ کی میزبانی تھی، یوسین بولٹ نے اسٹیج پر ڈی جے کے فرائض انجام دیئے، جنہیں شرکانے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز میں سوئمنگ پول اور ٹریک سائیکلنگ ایونٹ میں میزبان آسٹریلیا کی بادشاہت قائم رہی، آسٹریلیا نے80 گولڈ میڈل اور مجموعی طور پر198میڈل جیتے جبکہ پاکستان نے ایک گولڈ اور چار کانسی کے تمغے اپنےنام کیے۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، ریسلنگ میں پاکستان کے محمدانعام نے گولڈ میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی جانب سے ریسلر محمد انعام نے پہلا گولڈ میڈل جیتا، محمد انعام نے ریسلنگ کے فائنل میچ میں نائیجرین ریسلر کو چاروں شانے چت کیا۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، کینیڈا کو دو گول سے شکست، قومی ہاکی ٹیم کی ساتویں پوزیشن

    علاوہ ازیں گیمز کے دوران کسی بھی ایتھلیٹ کے ڈوپ ٹیسٹ میں ملوث ہونے کا انکشاف نہیں ہوا تاہم بھارت کے ایتھلیٹس دو مرتبہ ’نو نیڈل پالیسی‘ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے جس کی وجہ سے اس کے دونوں ایتھلیٹس کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • ریو اولمپکس اختتام پذیر، امریکا سب سے آگے

    ریو اولمپکس اختتام پذیر، امریکا سب سے آگے

    ریوڈی جنیرو : اولمپکس تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا، امریکا سب سے زیادہ طلائی تمغوں کیساتھ سرفہرست رہا، اختتامی تقریب میں آتش بازی کے شاندارمظاہرے نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

    rio-10

    برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں منعقدہ اولمپک مقابلوں میں 206 ملکوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً گیارہ ہزارکھلاڑیوں نے حصہ لیا، اولپمک مقابلوں میں امریکا نے سب سے زیادہ چھیالیس طلائی تمغے حاصل کیے۔

    rio

    امریکانے سینتیس چاندی اور اڑتیس کانسی تمغے اپنے نام کیے، امریکا مجموعی طور پر ایک سو اکیس تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی، پوائنٹس ٹیبل پر برطانیہ سونے کے ستائیس،تیئس چاندی اور سترہ کانسی کے تمغوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

    rio-1

    چین چھبیس طلائی، اٹھارہ چاندی اور چھ کانسی کے تمغوں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

    rio3

    rio-4

    عالمی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شاندار مظاہرہ کیا گیا، اختتامی تقریب میں اولپمک مشعل بجھادی گئی۔

    rio-6

    دوہزار بیس میں اولمپک مقابلوں کا انعقاد جاپان کے شہر ٹوکیو میں کیا جائے گا، ریو اولپمک کی اختتامی تقریب میں اولپمک کا پرچم جاپان کے سپرد کردیا گیا۔

    کھیلوں کے دوران پاکستان کوئی تمغہ حاصل نہیں کر سکا جبکہ انڈیا نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔