Tag: closure-of-schools

  • ‘بازار، شادی ہال کھلے رہیں ، بسیں چلتی رہیں اوراسکول بند کریں یہ مناسب نہیں’

    ‘بازار، شادی ہال کھلے رہیں ، بسیں چلتی رہیں اوراسکول بند کریں یہ مناسب نہیں’

    عمرکوٹ : وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ بازار،شادی ہال کھلے رہیں بسیں چلتی رہیں اوراسکول بند کریں یہ مناسب نہیں، بچہ شادی میں اور مارکیٹ میں بھی تو جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے عمرکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں ایسے 1400اسکول بند کیے جو فقط ریکارڈ میں موجود تھے، دیکھ رہےہیں اسکولوں کی منظوری کیسے دی گئی،رقم کیسی خرچ ہوگئی۔

    اسکولوں کی بندش کے سوال پر سردارعلی شاہ کا کہنا تھا کہ بازار، شادی ہال کھلے رہیں بسیں چلتی رہیں اوراسکول بندکریں یہ مناسب نہیں، بچہ شادی میں اور مارکیٹ میں بھی تو جا سکتا ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی کورونا سےمتعلق ایڈوائزری کی پابندی کریں گے۔

    یاد رہے ہفتے کے روز وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبے بھر میں اسکول کھلے رہیں گے اور تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔

    اجلاس میں تمام شادی ہالز، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے کرونا ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اومیکرون کیسز کی حقیقی تعداد معلوم کرنے کے لئے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا، سروے میں اسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • کورونا کی سنگین صورتحال ، تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

    کورونا کی سنگین صورتحال ، تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے صوبائی وزرا ئے تعلیم کا اجلاس آج بلالیا۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صوبائی وزرا ئے تعلیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے، کانفرنس میں محکمہ صحت کے وزرا،متعلقہ حکام شرکت کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم آن لائن شریک ہوں گے۔

    کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے تجاویزپیش کی جائیں کی ، جس کے بعد تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعدادمیں مسلسل اضافہ جاری ہے ، ملک بھر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح آٹھ اعشاریہ سات ایک تک پہنچ گئی ہے جبکہ کراچی میں کورونا کی شرح تیس فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

  • کرونا کیسز میں غیرمعمولی اضافہ، اسکول بند، آن لائن تعلیم پھر شروع

    کرونا کیسز میں غیرمعمولی اضافہ، اسکول بند، آن لائن تعلیم پھر شروع

    ریاض : سعودی عرب ن کرونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے باعث متعدد اسکول دوبارہ بند کردئیے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح خلیجی ریاست سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے سعودی حکام سے دوبارہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    سعودی وزارت تعلیم نے کرونا وائرس کی مہلک وبا پر قابو پانے کےلیے متعدد اسکول بند کردئیے ہیں، وزارت تعلیم کے اعلان کے بعد اسکولوں نے آن لائن تعلیم کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے اسکولز پرنسپلز کو اسکولوں کی بندش سے متعلق اختیارات دے دئیے۔

    وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے پر اسکولز کو آن لائن کلاسز کا اختیار ہوگا۔

  • کورونا کی تشویشناک صورتحال، پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے آج اہم فیصلہ ہوگا

    کورونا کی تشویشناک صورتحال، پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے آج اہم فیصلہ ہوگا

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تحت وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوگی ، جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکریں گے۔

    کانفرنس میں محکمہ صحت کے وزرا،متعلقہ حکام شرکت کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کےوزرائےتعلیم آن لائن شریک ہوں گے۔

    کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے تجاویزپیش کی جائیں کی ، جس کے بعد تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوروناکی صورتحال میں ہم نے کئی اقدامات کئے، 24مارچ کو بنداسکولز کھولنے کا فیصلہ کیاجائے تاہم وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آن لائن میں وہ بات نہیں جیسےکلاسزمیں ہوتی ہے، آن لائن پڑھائی سے طالبعلم خوش نہیں ہے، اسکول بندکرنا بڑامشکل فیصلہ ہے۔

    تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری انتہائی کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں ،محکمہ صحت والے دباؤڈالتے ہیں لیکن تعلیمی ادارے بند نہیں کرتے،این سی او سی کا خیال ہے اسکولوں میں کورونا کا بہت خطرہ ہے۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ 5کروڑ بچےتعلیم سےجڑے ہیں ،کوئی انفیکشن ہواتوپھیلےگا ہم نےکوشش کی جہاں مسئلہ نہیں وہاں اسکول کھولیں رکھیں۔