Tag: cloth

  • سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

    سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

    نئی دہلی: بھارت میں ڈیڑھ سال سے پیٹ کے درد میں مبتلا ایک خاتون کے بارے میں انکشاف ہوا کہ ان کے پیٹ میں کپڑا موجود ہے، جو سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز ان کی ڈیلیوی کے دوران بیٹ میں بھول گئے تھے۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر ایک حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کے بعد اس کے پیٹ میں دستی نما کپڑا بھول گئے۔ خاتون ڈیڑھ سال سے شدید پیٹ کے درد میں مبتلا تھیں۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی ڈیلیوری دسمبر 2021 میں سرکاری اسپتال میں ہوئی تھی، ڈاکٹروں نے اس کا سیزیرین آپریشن کرتے ہوئے ڈیلیوری انجام دی لیکن ایک کپڑا اس کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیا۔

    خاتون دو تین دن بعد اپنے گھر لوٹ گئیں، چند دن بعد سے انہیں پیٹ میں شدید درد شروع ہوا، ڈاکٹرز کو دکھانے پر وہ طویل عرصے تک مختلف دوائیں کھاتی رہیں لیکن ان کی تکلیف میں کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

    ڈیڑھ سال بعد ایک اسپتال میں ان کی اسکریننگ ہوئی جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے پیٹ میں کپڑا موجود ہے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے ان کے پیٹ سے کپڑا نکالا۔

    خاتون کے رشتہ داروں نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے خلاف ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • چوروں نے نہایت آسانی سے دکان کا شٹر کھول لیا، ویڈیو وائرل

    چوروں نے نہایت آسانی سے دکان کا شٹر کھول لیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں چوری کی ایک انوکھی واردات پیش آئی جس میں چوروں نے کپڑے کی مدد سے دکان کا بھاری شٹر کھول لیا اور قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے کی ہے جس نے چوروں کی کارستانی فلمبند کرلی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 سے 4 چور رات کے اندھیرے میں چوری کی نیت سے ایک دکان کے قریب پہنچتے ہیں۔ پہلے تو وہ ہاتھ سے شٹر کھولنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکام رہتے ہیں۔

    اس کے بعد شٹر کے ہینڈل میں ایک کپڑا پھنساتے ہیں اور سب مل کر کپڑے کو کھینچتے ہیں جس سے شٹر اچھا خاصا کھل جاتا ہے۔

    اس کے بعد چور اندر جا کر دکان کا سامان اور نقدی چراتے ہیں اور باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by GiDDa CoMpAnY (@giedde)

    سوشل میڈیا پر صارفین چوروں کی یہ چالاکی دیکھ کر دنگ رہ گئے، ایک صارف نے لکھا کہ اس ویڈیو سے دیگر کئی چوروں کو بھی یہ آئیڈیا مل گیا۔

  • موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے اسمارٹ لباس تیار

    موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے اسمارٹ لباس تیار

    بیجنگ: چینی انجینئرز نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک ایسا لباس متعارف کروادیا ہے جو سورج کی شعاعوں کو جذب کر کے ایمرجنسی کی صورت میں موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین نے ٹیکنالوجی دور میں نیا انقلاب برپا کیا اور عوام کے سب سے زیادہ استعمال والی چیز موبائل فون کی چارجنگ ختم ہونے کا مسئلہ حل کرتے ہوئے ایک ایسا لباس تیار کیا ہے جو شدید ضرورت کے وقت موبائل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    پڑھیں:  موبائل فون کی بیٹری جلد ختم کرنے والی وجوہات

     ماہرین نے اس ایجاد کی ضرورت اُس وقت محسوس جب عوام کی جانب سے موبائل فون کی چارجنگ ختم ہونے کی شکایات میں اضافہ دکھائی دیا تھا تو اسے دور کرنے کے لیے چینی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے سرتوڑ کوشش کیں اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی ایجاد ’’چارجنگ لباس‘‘ تیار کیا۔جو سورج کی شعاعوں کو  جذب کر کے موبائل فون چارج کرسکتا ہے۔

    قبل ازیں بھی سائنسی دنیا میں اس طرح کے کپڑے اور لباس منظر عام پر آچکے ہیں تاہم تاریخ میں یہ ایجاد منفرد اس لیے ہے کہ اس کپڑے کو دیگر کپڑوں کی طرح کاٹا اور سیا جاسکتا ہے۔

    charging-cloth

    اس کپڑے کو بنانے والے انجینئر کا کہنا ہےکہ اسے بڑے پیمانے پر کسی کارخانے میں آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے، اس سے اسمارٹ فون کےعلاوہ کھال پر چپکنے والے طبی آلات کو بہت سہولت سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اردو ادب کے قارئین کے لیے خوشخبری، نئی موبائل ایپ آگئی

    اس ضمن میں چینی انجینئروں نے 2 طرح کا کپڑا بنایا ہے جن میں ایک میں ٹائٹانیئم یا مینگنیز پالیمر کو زنگ آکسائیڈ اور ایک الیکٹرولائٹ ( برقیرہ) لگایا ہے بعد ازاں پالیمر کو تانبے سے ڈھانپا گیا ہے جو سولر (شمسی) سیل کا کام کرتا ہے جبکہ دوسرے قسم کے کپڑے میں ٹائٹانیئم اور ٹائٹانیئم نائٹریٹ، کاربن کی پتلی تہہ اور ایک الیکٹرو لائٹ شامل کیا گیا ہے۔