Tag: cloudy weather

  • کراچی میں گرد آلود ہوائیں چل پڑیں، شہری احتیاط کریں

    کراچی میں گرد آلود ہوائیں چل پڑیں، شہری احتیاط کریں

    لاہور : شہر قائد میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی صبح سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم ابر آلود ہوگیا جبکہ حد نگاہ بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گرد آلود ہواؤں کی وجہ سےحد نگاہ 500 میٹر تک محدود ہوگئی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان سےآنے والی گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،دن میں درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری تک رہے گا۔

    کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے، جبکہ 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں ہوا 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    اس سلسلے میں جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کرلیے گئے، تیزہواؤں کے باعث ایئرپورٹ اور ٹرمینل ون پر احتیاطی اقدامات سخت کردیئے گئے۔

    ایئرپورٹ انتطامیہ کی جانب سے چھوٹے سائز کے فکس ونگ طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگا دیے گئے۔

    انتظامیہ کے مطابق کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا، محکمہ فائر اور ایئر سائڈ پر پہلے سے ہی الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔

  • کشمیر میں تباہ کن سردی، بارش اور برفباری کی پیشگوئی، کئی علاقے آفت زدہ قرار

    کشمیر میں تباہ کن سردی، بارش اور برفباری کی پیشگوئی، کئی علاقے آفت زدہ قرار

    اسلام آباد / لاہور/ کوئٹہ : ملک بھرمیں خون جما دینے والی سردی اور برفباری نے سب پر کپکپی طاری کردی، محکمہ موسمیات کی کشمیر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، پنجاب میں موٹر وے کی بندش روز کا معمول بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    ضلع نیلم، وادی لیپہ اور ضلع حویلی کے علاقے بھیڈی کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے۔ وادی میں برفبانی تودوں تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد اناسی ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کا امدادی کام بدستورجاری ہے۔

    برفباری اورشدید سردی نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ بدستور منقطع ہے۔

    اسکردو میں درجہ حرارت منفی اکیس تک گر گیا، اسکردو ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔
    بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہے۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ،چمن، مستونگ میں شدید سردی سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔

    اس کے علاوہ پنجاب بدستور دھند کی لپیٹ میں ہے۔ موٹر وے کی بندش روز کا معمول بن گیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے رات اور صبح کو دھند میں گم ہونے سے موٹرویز کے کئی سیکشنز بند کرنے پڑے، بہاولنگر، حبیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال،ہڑپہ میں دھند نے آمدورفت مشکل کردی۔

  • کراچی میں موسم جزوی آبرآلود، بوندا باندی کا امکان

    کراچی میں موسم جزوی آبرآلود، بوندا باندی کا امکان

    کراچی: موسم جزوی آبر آلود ہوگیا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

    کراچی میں سمندری ہواؤں نے گرمی کو کنٹرول کرلیا ہے، شہر میں ہلکے کالے بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج تیز سمندری ہوائیں چلنے کی پشگوئی کی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

    ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارہ نیچے آگیا ہے، فیصل آباد، ہزارہ، کوئٹہ ،ژوب ڈویژن سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،اسلام آباد،ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، گوجرانوالہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے ، رواں ہفتے جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سنٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔