Tag: Cloves

  • لونگ کے چند دانے : بدہضمی کا کامیاب علاج

    لونگ کے چند دانے : بدہضمی کا کامیاب علاج

    بدہضمی، جسے انگریزی میں انڈیجسچن بھی کہا جاتا ہے، اکثر لوگوں کو کبھی کبھار ہوتا ہے، یہ آپ کے پیٹ کو غیر آرام دہ یا بہت زیادہ بھرا ہوا محسوس کرسکتا ہے، بدہضمی کی بہت سی ممکنہ وجوہات ہیں۔

    بدہضمی ہر عمر کے مردوں اور عورتوں دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ انتہائی عام ہے۔ ایک شخص کا خطرہ اس کے ساتھ بڑھتا ہے۔

    بدہضمی کی علامات میں اپھارہ، بیلچنگ اور گیس، متلی، قے، منہ میں تیزابیت کا ذائقہ، کھانے کے دوران یا اس کے بعد پیٹ بھرنا، بڑھتا ہوا پیٹ اور پیٹ میں جلن کا احساس شامل ہے۔

    بدہضمی کا علاج کیا ہے؟

    بدہضمی کو کم کرنے کیلئے ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جو آپ کے نظام ہاضمہ کو خراب کرتے ہیں۔ دن بھر میں تین بڑے کھانے کے بجائے چھوٹے کھانے کھائیں۔

    الکحل اور کیفین کو کم کرنا یا روکنا۔ اسپرین، ibuprofen (Advil، Motrin IB، دیگر)، اور naproxen sodium (Aleve)جیسے درد کو کم کرنے والی کچھ چیزوں سے دور رہنا۔
    دوسری دوائیں تلاش کریں اگر آپ جو لے رہے ہیں وہ بدہضمی کا سبب بنتی ہیں۔ ایسی ادویات کے استعمال سے اجتناب کریں جو معدے میں جلن پیدا کر سکتی ہیں۔

    بدہضمی اور قے کی صورت میں لونگ کا تیل بھی بہت مفید ہے، لونگ کا تیل پینے سے افاقہ ہوتا ہے، لونگ کا تیل تھوڑے سے شہد اور لہسن کے ساتھ ملا کر کھانے سے کھانسی میں بھی آرام آجاتا ہے۔

    اس کے علاوہ صبح کے وقت لونگ چبانے سے تھوک کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے، لونگ متلی اور تیزابیت کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • لونگ الائچی کا امتزاج : حیرت انگیز طبی فوائد

    لونگ الائچی کا امتزاج : حیرت انگیز طبی فوائد

    لونگ ایک ایسا مسالہ ہے جو ذائقے سے لے کر علاج تک تقریباً ہر چیز میں استعمال ہوتا ہے، یہ اپنی بیش بہا افادیت کے سبب تمام گرم مسالوں میں نمایاں ہے۔

    ہر گھر کے کچن میں موجود گرم مسالے کے طور پر استعمال کی جانے والی لونگ کے بے شمار طبی فوائد ہیں، لونگ کا تیل دانتوں کے درد میں بے حد مفید ہے جبکہ اس کا پانی بنا کر استعمال کرنے کے بھی بہت سے فوائد ہیں۔

    یہ ایک قدرتی اینٹی سیپٹک جز ہے جس کے استعمال سے انسانی جسم میں موجود نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے، وزن میں کمی آتی ہے اور گلے میں سوزش اور سوجن میں آرام آتا ہے۔

    لونگ اس کا استعمال بہت سے طریقوں یعنی سالن، پلاؤ، بریانی اور اکثر اوقات مسالے والی چائے میں کیا جاتا ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق لونگ میں وٹامن سی، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور وٹامن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

    qehwa

    لونگ کا قہوہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس چائے کو روزانہ پینے سے دانت کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس کا استعمال وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ سردیوں میں لونگ کی چائے کے فوائد اور بھی بڑھ جاتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں لونگ کی چائے پینے کے کیا فوائد ہیں۔

    لونگ کے قہوے سے کون سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں؟

    لونگ کے اینٹی آکسیڈنٹ جز ہونے کے سبب اس کے قہوے کے استعمال سے جسم سے مضرِ صحت اجزاء کا اخراج ہو تا ہے، شوگر کے مریضوں کے لیے یہ نہایت مفید ہے، اس کے استعمال سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔

    لونگ کے قہوے کے فوائد میں سردی میں زکام اور کھانسی سے نجات، قوت مدافعت میں اضافہ، دانت کے درد میں آرام، ہاضمہ کی بہتری اور دیگر شامل ہیں۔

    لونگ کے قہوے کے استعمال سے آپ دانتوں کی کئی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔ لونگ کا قہوہ متلی، الٹی کی کیفیت ہونے کے علاوہ الٹیوں اور معدے کے دیگر مسئلوں میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

    لونگ اینٹی بیکٹیریل جز ہے اس کے قہوے کے استعمال سے کئی طرح کی الرجی اور موسمی انفیکشن میں افاقہ ہوتا ہے۔

    وزن میں کمی کے خواہشمند افراد لونگ کا قہوہ استعما ل کرکے فاضل چربی سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔ سردیوں میں لونگ کا قہوہ پینے سے موسمی بیماریوں سے نجات ملتی ہے ۔

    لونگ

    لونگ کا قہوہ بنانے کا طریقہ:

    ہم وزن لونگ، دار چینی اور چھوٹی الائچی کو پیس لیں، ایک کپ پانی ابالیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ یہ پاؤڈر شامل کر لیں، پانی مزید ابلنے پر چولہا بند کردیں، اب اسے چھان کر نوش فرمائیں۔ ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس پانی لیموں ک چند قطرے یا شہد بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

    چھوٹی الائچی ، دار چینی اور لونگ کے اس پاؤڈر کا استعمال صبح نہار منہ بھی کیا جاسکتا ہے، ایک چائے کا چمچ پھانکنے کے بعد نیم گرم پانی کا گلاس پی لیں۔ اس سفوف کے استعمال سے پیٹ کی چربی کو تیزی سے پگھلنے میں مدد ملے ملتی ہے۔

  • لونگ روزانہ استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

    لونگ روزانہ استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

    لونگ کھانوں میں استعمال ہونے والا ایک عام گرم مصالحہ ہے، جسے ہر قسم کے بخار نزلے اور زکام میں استعمال کرنا مفید سمجھا جاتا ہے، لونگ آپ پکوان بنانے میں ضرور استعمال کرتی ہیں مگر آپ اگر یہ جان لیں کہ لونگ کس طرح اور کس قدر مفید ہے۔

     لونگ میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو آپ کے جسم کو طاقتور غذائی اجزاء بھی فراہم کرتی ہیں یہ بیماریوں اور انفیکشن سے بچا سکتی ہے۔ جبکہ یہ عمل انہضام کی صحت کے لیے حیرت انگیز ہے۔ جوڑوں کا درد ہو، متلی کا احساس ہو۔ اپھارہ یا دانتوں کا درد چھوٹا سا لونگ بڑے کام کر دکھاتا ہے۔

    یہ حیرت انگیز مصالحہ کولیسٹرول، بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے، ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے اور امراض قلب اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہت سے فوائد رکھتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ایک لونگ چبانا آپ کی صحت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

    لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ خواتین کو شوگر بڑھنے سے وزن بڑھنے کی شکایت مردوں کے مقابلے زیادہ ہے اور لونگ کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔

    صبح کے وقت لونگ چبانے سے تھوک کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے۔ لونگ متلی اور تیزابیت کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

    لونگ کا تیل بھی بہت مفید ہے، بد ہضمی اور قے کی صورت میں لونگ کا تیل پینے سے افاقہ ہوتا ہے، لونگ کا تیل تھوڑے سے شہد اور لہسن کے ساتھ ملا کر کھانے سے کھانسی میں آرام آجاتا ہے۔