Tag: cm balochistan jam kamal

  • وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان استعفی نہ دینے پر ڈٹ گئے‌

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان استعفی نہ دینے پر ڈٹ گئے‌

    کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان استعفی نہ دینے پر ڈٹ گئے، ناراض اراکین نے کہا ہے کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ جام کمال نے استعفی نہ دیاتو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران برقرار ہے ، گزشتہ روز بی اے پی کے اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں ناراض اراکین وزیراعلی بلوچستان کے استعفے پر بضد رہے تاہم وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان استعفی نہ دینے پر ڈٹ گئے۔

    پارلیمانی لیڈر بی این پی عوامی اسدبلوچ نے کہا کہ بی اے پی کےپارلیمانی گروپ میں اکثریت ہمارے ساتھ ہے اور جام کمال کوہٹانے کے آپشن موجود ہیں۔

    عوامی اسدبلوچ کا کہنا تھا کہ وزرا اور مشیروں کے استعفے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہے، وزیراعلیٰ جام کمال نے استعفی نہ دیا تو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔

    اپوزیشن اراکین نے سیاسی بحران کے خاتمے کے لیےگورنر سے مدد طلب کرلی ہے اور کہا گورنر وزیراعلی سےاعتماد کا ووٹ حاصل کرنے لیے اسمبلی اجلاس طلب کریں۔

  • وزیراعظم  کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات،  کارکردگی کی تعریف

    وزیراعظم کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات، کارکردگی کی تعریف

    کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وفاق کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو گورنر امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال نے استقبال کیا، وفاقی وزرا شبلی فراز، اسدعمر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں بلوچستان کی ترقی کےمعاملات ،وفاقی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم کو بلوچستان حکومت کےترقیاتی اقدامات ،امن وامان صورتحال پربریفنگ بھی دی۔

    وزیراعظم نے صوبائی ترقیاتی پروگرام اور قیام امن کیلئےاقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی۔

    عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو وفاق کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کو بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ریلیف کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے وزیر اعظم نے قومی ترقیاتی کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کو مالی وسائل تو فراہم کیے گئے لیکن فلاح و بہبود کو نظر انداز کیا جاتا رہا، جس سے صوبے کا بڑا حصہ پسماندگی کا شکار رہا ،عوام میں احساس محرومی نے جنم لیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں بلوچستان کی عوام کے احساسِ محرومی کا مکمل ادراک ہے، جس کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

  • صوبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے عزم اورعملی اقدامات پرمشکور ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

    صوبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے عزم اورعملی اقدامات پرمشکور ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا صوبے کی ترقی کے لیےاقدامات پروزیراعظم کے عزم اورعملی اقدامات پرمشکور ہیں، یقین ہےکہ سی پیک خطےمیں گیم چینجرہے، ہم کامیاب تب ہوں گے جب سہولتیں عوام کی دہلیزتک پہنچاسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بولان کارڈیک سینٹرکاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شکرگزارہیں کہ سی پیک کے مغربی روٹ پرکام شروع ہوا ہے، ہمیں یقین ہے کہ سی پیک خطےمیں گیم چینجر ہے، کارڈیک سینٹر کا افتتاح بلوچستان میں اہم پیش رفت ہے، کارڈیک سینٹر بلوچستان کے عوام کے لیے اہم طبی مرکز بنےگا، سینٹر کے قیام پر آرمی چیف اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے مشکور ہیں۔

    ہمیں یقین ہےکہ سی پیک خطےمیں گیم چینجرہے

    جام کمال کا کہنا تھا پورے بلوچستان کے لوگ علاج کے لیے کراچی کا رخ کرتے ہیں، وزیراعظم بلوچستان کےمسائل کےحل کے لیے پرعزم ہیں، ماضی میں ملک میں نمائشی سیاست بہت ہوئی ، حکومت حقیقی معنوں میں ترقی کے کام کررہی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا بلوچستان حکومت بھی عوام کی ترقی کے لیےکوشاں ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم بہت سے چیزوں کو عملی طور پر ہوتا دیکھیں گے، ماضی میں بہت سے فیصلے دانستہ یا نادانستہ غلط ہوئے، ہم کامیاب تب ہوں گے جب سہولتیں عوام کی دہلیزتک پہنچاسکیں۔

    ہم کامیاب تب ہوں گےجب سہولتیں عوام کی دہلیزتک پہنچاسکیں

    ان کا کہنا تھابلوچستان کی محرومی کی بڑی وجہ نظرانداز کرناہے، بلوچستان حکومت نے 8ماہ میں صوبے کی ترقی کی سمت کا تعین کیاہے، ہم نے حکومتی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، نظام کو بہتر کرنے تک ہمارا منشور آگے نہیں بڑھ سکتا۔

    جام کمال نے کہا بلوچستان کی اہمیت صرف وہ سمجھ سکتے ہیں جو یہاں رہتے ہیں، ہماری پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے امن کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے اداروں اور شہریوں کو امن کے قیام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا بلوچستان میں تجارتی سرگرمیاں دیگرصوبوں کی نسبت کم ہیں، آرمی چیف سمیت ہم سب نے مل کر صوبے کے لیے ایک طریقہ کار بنانا ہے، ہم سب شراکت دار مل کر صوبے کو آگے بڑھائیں گے۔