Tag: CM Balochistan

  • بلوچستان حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر کام کر رہی ہے، جام کمال

    بلوچستان حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر کام کر رہی ہے، جام کمال

    کراچی : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر کام کر رہی ہے، سعودی عرب بہت جلد گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی کی دعا کی۔

    میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صحت کے شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی، صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں کی حالت بہتر بنائیں گے ۔

    ہمیں سسٹم بہتر کرنا ہے، صحت کی بہترسہولتوں کے لیے بلو چستان میں ٹراما سینٹر قائم کرنے جارہے ہیں جس کی تعداد 16 سے بڑھا کر 18 کردی گئی ہے، بلوچستان میں ریسکیو 1122سروس بھی جلد شروع کی جائے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ بہت عرصےسےچل رہا ہے، صوبائی حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر کام کر رہی ہے، لاپتہ افراد کے ورثا کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب بہت جلد گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا، سی پیک کی صورت میں ترقی کا بہت بڑا موقع ہے، ترقی کیلئے قائد کے ویژن پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

  • بلوچستان، سینیٹ کی نشست پر بی اے پی کامیاب، وزیر اعلیٰ پانچ سال پورے کرنے کے لیے پرامید

    بلوچستان، سینیٹ کی نشست پر بی اے پی کامیاب، وزیر اعلیٰ پانچ سال پورے کرنے کے لیے پرامید

    کوئٹہ:  بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر بی اے پی کامیاب رہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت پانچ سال پورے کرے گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عوامی پارٹی پورے صوبے کی سیاسی جماعت ہے اور دن بدن مضبوط ہورہی ہے.

    جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹ میں توقع سے زیادہ ووٹ لیے، سینیٹ انتخابات میں مقبولیت بی اے پی کی پذیرائی کی عکاس ہے.

    وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ حقوق پروگرام بلوچستان سے متعلق ہرممکن اقدام کریں گے، بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں 5 سالہ حکومتی معیاد پوری کرے گی.

    یاد رہے کہ آج بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب ہوا، جس میں بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 63 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے.

    مزید پڑھیں: وفاقی وزرا کا مسلسل بلوچستان آنا خوش آئند ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

    اس الیکشن میں بی اے پی کے منظور کاکڑ کامیاب ٹھہرے، انھیں 38 جب کہ ان کے مد مقابل بی این پی کے غلام نبی مری کو 23 ووٹ ملے۔

    یاد رہے کہ 11 جنوری 2019 کو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہا کہ تھا کہ وفاقی وزرا کا مسلسل بلوچستان آنا خوش آئند ہے۔

  • وفاقی وزرا کا مسلسل بلوچستان آنا خوش آئند ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

    وفاقی وزرا کا مسلسل بلوچستان آنا خوش آئند ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور سے ملاقات کے بعد کہا کہ 4 ماہ میں دیکھا ہے وفاقی وزرا کا مسلسل بلوچستان آنا خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بلوچستان کے مختلف مسائل پر بات چیت ہوئی، جوائنٹ ورکنگ گروپس بھی بنائے جا رہے ہیں۔ سردی میں زیارت، پشین، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گیس ذخائر پر ماضی میں تیز طریقے سے کام نہیں ہوا، ہم نے تمام مسائل پر وفاقی وزیر سے بات چیت کی ہے۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا۔ 4 ماہ میں دیکھا ہے وفاقی وزرا کا مسلسل بلوچستان آنا خوش آئند ہے۔

    وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کیا۔ سارے صوبوں کی قیادت کو ملا رہے ہیں۔ مسائل پر صوبوں کے پاس خود جا کر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صوبوں کے پاس جا کر مسائل دیکھے اور حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا حالیہ دورہ بلوچستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بلوچستان میں قیادت ہماری اتحادی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے مل کر ان کے صوبے کے مسائل بھی سنے۔ جمہوریت کا خاصا یہی ہے بات سنی جاتی ہے اور مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی ملاقات میں صوبوں کے مسائل پر بات ہوئی ہے، کمیٹیاں بھی بنائی ہیں اور میٹنگ کا ایک وقت بھی مقرر کیا ہے۔ عوام دیکھیں گے تبدیلی آئے گی۔ وزارت پیٹرولیم میں کمپنیاں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں برابر نمائندہ ہیں۔

    غلام سرور نے مزید کہا کہ بلوچستان کے معاملات میں بلوچستان حکومت کی نمائندگی ہونی چاہیئے، تمام صوبے اپنی ایکسپولریشن کمپنیز بنائیں۔ ہمیں مل کر کام کرنا ہے اور پاکستان کے لیے کام کرنا ہے

  • نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل درآمد بھی کریں گے، وزیراعلیٰ جام کمال

    نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل درآمد بھی کریں گے، وزیراعلیٰ جام کمال

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا ہے بلکہ اس پرعمل درآمد بھی ہوگا، اپوزیشن ہماری کارکردگی پر بھی ضرور بات کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان کی کارروائی نامکمل ہوتی ہے، اپوزیشن اراکین ہم پر مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ ہماری کارکردگی پر بھی ضرور بات کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ساڑھے3ماہ میں جتنے کابینہ اجلاس ہوئے اتنے اجلاس پچھلی حکومتوں میں کبھی نہیں ہوئے، قانون سازی کے حوالے سے70ایجنڈے کابینہ میں منظور ہوئے۔

    زمینوں کی خرید وفروخت سے متعلق جو قانون ہم نے بنایا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا، اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کو لازمی سروس ہماری حکومت نے ہی قرار دیا۔

    جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ20ہزار نوکریاں دینے کا اعلان بھی ہماری حکومت نے کیا، ہم نے نوکریوں کا صرف اعلان ہی نہیں کیا ہے بلکہ اس پرعمل درآمد بھی ضرور کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ تقرریوں میں شفافیت کےحوالے سے کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

  • بلوچستان: 265 عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

    بلوچستان: 265 عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں 265 علیحدگی پسند اپنے ہتھیار سرکار کے حوالے کر کے قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 265 عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے، عسکریت پسندوں نے اس موقع پر قومی تعمیر و ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔

    کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں مہمانِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ جام کمال اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے قومی دھارے میں شامل ہونے والے عکسریت پسندوں سے ہتھیار لے کر قومی پرچم اور تحائف دیے۔

    عسکریت پسندوں نے بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں بڑی تعداد میں اپنے ہتھیار سرکار کے حوالے کیے، ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سندھ اوربلوچستان کے وزیراعلیٰ دہشت گردی کی روک تھام پرمتفق


    وزیرِ اعلیٰ جام کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’آپ نے اس قومی دھارے میں آ کر اپنے دوستوں اپنے بھائیوں اور اپنے نظام پر جو اعتماد کیا ہے، یہ ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔‘

    انھوں نے مزید کہا ’ہماری حکومت ان معاملات کو پوری سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ آپ کی ناراضگیوں کو آہستہ آہستہ دور کریں۔‘

  • جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

    جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس آج ہوا۔ اجلاس اسپیکر میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا قائد ایوان کا انتخاب تھا۔

    وزیر اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال اور متحدہ مجلس عمل کے یونس عزیز زہری مدمقابل ٹھے۔

    قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 2 لابیز بنائی گئی تھیں۔ جام کمال کے حمایت یافتہ اے لابی اور یونس زہری کے بی لابی میں گئے۔

    پولنگ میں جام کمال نے 39 ووٹ اور یونس عزیز زہری نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ مسلم لیگ ن کے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے بھی جام کمال کو ووٹ دیا۔

    اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب


    بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو کیا گیا۔ رائے شماری میں 60 میں سے 59 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    سابق اسپیکر راحیلہ درانی کی زیر نگرانی خفیہ رائے شماری کا انعقاد ہوا اور مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

    انہوں نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عبد القدوس بزنجو نے 39 ووٹ حاصل کیے جبکہ محمد نواز کاکڑ صرف 20 ووٹ حاصل کرسکے۔

    بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے لیے بی اے پی اور 6 اتحادی جماعتوں نے میر عبد القدوس بزنجو کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا تھا۔

    سابق اسپیکر نے عبد القدوس بزنجو سے نئے اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد وہ اپنی نئی نشست پر بیٹھ گئے۔

    تین گھنٹے کے وقفے کے بعد نو منتخب اسپیکر عبد القدوس بزنجو کی زیر نگرانی ڈپٹی اسپیکر کے چناؤ کے لیے انتخاب کیا گیا جس میں 58 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    پولنگ کا وقت ختم ہوا تو گنتی کا عمل شروع کیا گیا جس میں ایک ووٹ مسترد ہوگیا۔

    نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سردار بابر موسیٰ خیل نے 36 جبکہ دوسرے امیدوار احمد نواز نے 22 ووٹ حاصل کیے۔

    نو منتخب ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل سے عبدالقدوس بزنجو نے حلف لیا۔

  • انتخابات کے التواء کی قرارداد کا مقصد ٹرن آؤٹ زیادہ کرنا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    انتخابات کے التواء کی قرارداد کا مقصد ٹرن آؤٹ زیادہ کرنا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ انتخابات کے التواء کی قرارداد کا مقصد لوگوں کیلئے آسانی اور ٹرن آؤٹ زیادہ کرنا ہے، صوبے میں جولائی میں بہت گرمی ہوتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے نام پرجلد اتفاق کرلیا جائے گا، اپوزیشن3نام پر ڈٹی ہوئی ہے جبکہ ہم نے بھی3نام دے رکھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں پاک فوج بھی ہاتھ بٹا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ مکران میں سی پیک روڈ کی تکمیل اور تعمیر میں پاک فوج کا بنیادی کردار رہا ہے۔

    میرعبدالقدوس بزنجو نے بتایا کہ مجھے بحیثیت وزیر اعلیٰ بلوچستان جتنا وقت ملا اس دور میں اتنا کام کیا، 5سال میں کارکردگی دکھائی جاسکتی ہے، البتہ پنجگور آواران گچک روڈ کی منظوری میری حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہے جس پر ڈھائی ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد جمع

    یاد رہے کہ صدر ممنون حسین نے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کی تاریخ سے متعلق سمری کی منظوری دے دی تھی ، جس کے مطابق عام انتخابات پچیس جولائی کو ہوں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ایک ہی دن پولنگ ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اسٹیج پر آکر تنقید کرنا آسان ہے مگرجان کا نذرانہ دینا آسان نہیں،عبدالقدوس بزنجو

    اسٹیج پر آکر تنقید کرنا آسان ہے مگرجان کا نذرانہ دینا آسان نہیں،عبدالقدوس بزنجو

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکا کہنا ہے کہ اسٹیج پرآکرتنقیدکرناآسان ہےمگرجان کانذرانہ دیناآسان نہیں، منظورپشتین جیسے لوگ اسٹیج  پر آکرتنقید کررہے ہیں پہلے کہاں تھے، جب دہشت گردی ہورہی تھی، ہماری فورسز نے ملک کو امن کا گہوراہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک دن بدن امن کاگہوراہ بنتاجارہاہے، ہماری فورسزنےدہشت گردوں کو ناکام کردیا، فورسز نے دہشتگردوں کے عزائم کوخاک میں ملادیا ہے، شہداکے والدین کو سلام پیش کرتاہوں۔

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اسٹیج پرآکرتنقیدکرناآسان ہےمگرجان کانذرانہ دیناآسان نہیں، منظورپشتین آج اسٹیج پر آکرتنقیدکررہے ہیں پہلے کہاں تھے، جب دہشت گردی ہورہی تھی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ منظورپشتین آج تقریریں کرکے لوگوں کوورغلاتےہو، منظورپشتین آج کہتے ہو دہشت گردی کے پیچھے وردی ہے، اس وقت کہاں تھے جب دہشت گردی کےنشانے پر  وردی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منظورپشتین ایسی بات کرتے ہو تو دہشتگردی تمہارے دماغ میں ہے، ایسی سوچ کےساتھ آگےنہیں بڑھ سکتے، پاکستانی قوم کو تقسیم کرنا آسان بات نہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس قسم کی سیاست کوختم کرکے ملک کی ترقی کاسوچناچاہیے، ہم سندھی، بلوچی، پنجابی یاپٹھان نہیں بلکہ پاکستانی ہیں۔

    عبدالقدوس بزنجو نے منظورپشتین کو چیلنج کیا کہ ہمت ہےتو’’را‘‘اور’’این ڈی ایس‘‘کیخلاف بات کرو، ہمت ہےتودہشت کےخلاف بات کرو، ان عناصر کیخلاف بات کرو جو  پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں، ان جیسےلوگوں نےکبھی را اور دیگرکیخلاف بات نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آصف زرداری کا شمار بڑے لیڈروں میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    آصف زرداری کا شمار بڑے لیڈروں میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کراچی:وزیراعلیٰ بلوچستان عبدلقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سندھ ہمارا دوسرا گھر ہے ، آصف زرداری کا شمار بڑے لیڈروں میں ہوتاہے، آصف علی زرداری نے دعا کی ہے دوا نہیں دی، پیپلزپارٹی کا بلوچستان سے کوئی سینٹر نہیں بن سکتا۔ نوازشریف بھی اگردعوت دیں توہم ضرورجائیں گے۔

    تفصلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے صوبائی کابینہ کے ہمراہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    مزار قائد کی سیکیورٹی پر موجود دستوں نے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو سلامی دی۔

    اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھاکہ قائد اعظم ایک عظیم لیڈر تھے جن کی قربانیوں کی بدولت اسلامی ملک وجود میں آیا ۔

    وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک میں کچھ لوگ بیٹھ کر بلوچستان میں حالات خراب کرتے ہیں ہیں لیکن اب یہاں کے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کہ آصف زرداری کاشماربڑےلیڈروں میں ہوتاہے، آصف زرداری کی نیک خواہشات ہمارے ساتھ ہیں ، آصف علی زرداری نے دوا نہیں کی بلکہ دعا دی ہے بلوچستان سے پیپلزپارٹی کا کوئی سینٹر نہیں بن سکتا۔

    راوٴ انوار کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ اگر راوٴ انوار ایران باڈر سے فرار ہونے کی کوشش کرینگے تو گرفتار ہوجائیں گے۔

    وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ نوازشریف بھی اگردعوت دیں توہم ضرورجائیں گے، نوازشریف نےبلوچستان کےمسائل پرتوجہ نہیں دی ثنااللہ زہری نے وزارت اعلی کے دوران صرف 24 فیصد وقت بلوچستان میں گزرا ہوگا لاہور میں بلوچستان کےطلبہ پرظلم ہورہاہے، پنجاب حکومت سے بات کی ہے اپنا کردارادا کرے گی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سےدہشت گردی کوختم کریں گے، دہشت گردی ختم کرکے بھائی چارےکی فضابحال کرینگے، اب بلوچستان میں ٹیم ورک نظر آئے گا، لوگ قومی دھارے میں آرہے ہیں،ہم پاکستان سے جدا نہیں ہوسکتے، ہمارے نوجوان دوسروں کے بہکاوے میں پہاڑوں پر گئے، باہر بیٹھ کرعیاشی کرنیوالوں کے پاس پیسہ کہاں سےآیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا وی آئی پی پرٹووکول لینے سے صاف انکار

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا وی آئی پی پرٹووکول لینے سے صاف انکار

    کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وی آئی پی پرٹووکول لینے سے صاف انکار کردیا، میر عبدالقدوس بزنجو کا قافلہ عام ٹریفک کے ساتھ چلتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ نے روایت ہی بدل ڈالی، بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وی آئی پی پرٹووکول لینے سے صاف انکار کردیا۔

    یہ اعلان صرف اعلان تک محدود نہیں رہا بلکہ نئے وزیراعلیٰ بلوچستان نےاپنے اعلان کو عملی جامہ بھی پہنایا۔

    میر عبدالقدوس بزنجو دورے پر نکلے تو ان کا قافلے عام ٹریفک کے ساتھ چلتا رہا، جو شہریوں کیلئے خوشگوار حیرت کا باعث بنا۔

    میر عبدالقدوس بزنجو منصب سنبھالنے کے بعد عوامی رابطوں میں بھی تیز نکلے، عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد علاوہ نئے وزیراعلیٰ مختلف جگہوں کا اچانک دورے بھی کررہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عبدالقدوس بزنجو  بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب


    گزشتہ روز جیل کا دورہ کرکے کم سزا والے قیدیوں کو سزا معاف کردی، پولیس تھانے پہنچ کر لاک اپ میں بند دو قیدیوں کے جرمانے کی رقم جیب سے ادا کی، اور بے گناہوں کو گرفتار کرنے پر پولیس حکام پر برہمی کا اظہار اور ان کیخلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے ثنا اللہ زہری کے استعفیٰ کے بعد عبدالقدوس بزنجو وزیراعلی  بلوچستان منتخب ہوئے تھے، انھوں نے 41 ووٹ حاصل کیے تھے۔

    واضح رہے کہ 9 جنوری کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی تاہم ثنا اللہ زہری نے اُس سے قبل ہی اسپیکر اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے گورنر بلوچستان نے منظور کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔