Tag: CM Balochistan

  • دہشتگردوں کیخلاف کامبنگ آپریشن کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    دہشتگردوں کیخلاف کامبنگ آپریشن کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہاسانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کوئٹہ میں کامبنگ آپریشن کا عندیہ دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے آٹھ اگست کو صوبے کے لئےافسوسناک دن قرار دیا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کو دہرایا ہے۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ دھماکہ، آرمی چیف کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے


    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد امن وامان تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وہ جہاں بھی چھپے ہوں، انہیں ڈھونڈ نکالیں گے، شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آخر دہشت گرد تک لڑیں گے ان کا پیچھا کریں گے.

    ثنااللہ زہری نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کئی افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن تٖفصیلات نہیں بتا سکتے۔


     مزید پڑھیں : سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی


    بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زخمیوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے دہشتگردوں کے ساتھ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ سانحہ کوئٹہ میں شہادتوں کاسلسلہ جاری ہے، دہشت گرد کارروائی میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد باہتر ہوگئی ہے۔

  • کوئٹہ دکان پر فائرنگ 1 شخص جاں بحق 3 زخمی

    کوئٹہ دکان پر فائرنگ 1 شخص جاں بحق 3 زخمی

    کوئٹہ : مسجد روڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی دکان پر شدید فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 3 افراد زخمی اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دکان کے قریب بیٹھے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کاتاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مسلح افراد دکان پر فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے تاہم سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نور احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے تینوں افراد کی حالت تشیویشناک ہے۔

    مزید پڑھیں :  بلوچستان سے 6 خطرناک دہشت گرد گرفتار، کوئٹہ دھماکوں کا اعتراف

    وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس حکام کو دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ روز وزیرداخلہ بلوچستان نے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے اُن کے اعترافی بیان کو سامنے رکھا تھا، سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ’’دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گردی کے لیے رقم مہیا کی گئی تھی، گرفتار ملزمان نے کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کا بھی اعتراف کیا تھا‘‘۔

  • کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ نے ہمیں ہلاکررکھ دیا،ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ نے ہمیں ہلاکررکھ دیا،ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات نے ہمیں ہلا کے رکھ دیا ہے،شہر میں امن کیلئے علماء کرام سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

    کوئٹہ میں آل انٹر گرلز اسکول سائنسی نمائش کی افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن قائم کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔

    تاہم گزشتہ روز کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں معصوم لوگوں کی ہلاکتیں پریشان کن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں امن کیلئے بحالی کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ شہر میں سیکورٹی کے بھی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

  • حکومت،عسکری قیادت مذاکرات کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر عبدالمالک

    حکومت،عسکری قیادت مذاکرات کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر عبدالمالک

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کے لئے حکومت اور عسکری قیادت مذاکرات کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں خون خرابہ روکنے کے لئے ہر ایک پاس جانا چاہتے ہیں۔

    پرامن بلوچستان سب سے بڑی خواہش ہے، انہوں نے کہا کہ خواہشات کی تکمیل کے لئے سب کو ملکر صوبے میں امن وامان کی خاطر کردار ادا کرنا چاہئے۔

    ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ تربت میں بیس مزدوروں کے قتل کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔

  • معاشرے میں سب ایک دوسرےسےمنافقت کررہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    معاشرے میں سب ایک دوسرےسےمنافقت کررہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ :انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن ملک بھرکی طرح کوئٹہ میں بھی کرپشن کے خاتمے کے عزم کے ساتھ منایا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل کے بغیر بدعنوانی نہیں روکی جاسکتی۔

    انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں نیب بلوچستان کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ڈی جی نیب بلوچستان سید خالد اقبال سمیت اعلیٰ افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے نیب کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کے باعث بدامنی اور دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں ۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں سب ایک دوسرے کے ساتھ منافقت کررہے ہیں، اور صرف بدکردار لوگ ہی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان سید خالد اقبال اور دیگر ماہرین نے کہا کہ بدعنوانی کو ختم نہیں کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کے لئے قانون ،تفتیشی اداروں اور عدلیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا،جبکہ طلباءنے تقاریر کرکے بدعنوانی سے نفرت کا اظہار کیا۔

  • ایجنسیوں نے حملے کی اطلاع نہیں دی تھی، مولانا فضل الرحمان

    ایجنسیوں نے حملے کی اطلاع نہیں دی تھی، مولانا فضل الرحمان

    کوئٹہ: خود کش حملے سے بال بال بچ جانے کے بعد مولانا فضل الرحمان اور وزیرِاعلی بلوچستان عبدالمالک نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے عدم تعاون کا شکوہ کردیا۔

    کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان خود کش حملے میں بال بال بچ گئے، خود کش حملہ آور نے مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے سامنے آکر خود کودھماکے سے اڑا دیا، خود کش حملے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسیوں نے حملے کی کوئی رپورٹ نہیں دی تھی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کو دھمکیاں مل رہی تھیں لیکن انہوں نے حکومت سے شیئر ہی نہیں کیں۔

      عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں کے رد عمل میں دہشتگرد حملے کر رہے ہیں۔