Tag: CM Buzdar

  • ‘جب تک سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا’

    ‘جب تک سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا’

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آخری سانس تک اپنی پی ٹی آئی اور عوام کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کپتان کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کےلیے ہر ممکن اقدام اٹھایا۔

    انہوں نے کہا کہ عہدہ آنی جانی چیز ہے لیکن میں سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں،کپتان کیساتھ کھڑا ہوں اور آخری سانس تک کھڑا رہوں گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب تک سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، میرا جینا مرنا اپنی پارٹی اور عوام کے ساتھ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہورہا ہے، سیاسی انتشار پیدا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرنے والوں میں آصف نکئی، آشفہ ریاض، اختر حیات، سلیم سرور، لیاقت علی و دیگر شامل تھے۔

  • ینگ ڈاکٹرز کی ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ بزدار کے سخت احکامات

    ینگ ڈاکٹرز کی ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ بزدار کے سخت احکامات

    لاہور : سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث مریض کی ہلاکت پر برطرف کیے جانے کے خلاف ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے۔

    ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے محکمہ صحت کے دفتر میں ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی گئی جس کے باعث صورتحال خراب ہوئی اور پولیس نے پہنچ کر حالات قابو میں کیے۔

    ڈاکٹروں کی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے سیکرٹری صحت پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہنگامی آرائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی کی ہدایت دیتے ہوئے مزید احکامات بھی جاری کیے۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے محکمانہ کارروائی کو تبدیل کروانے کے لیے ہنگامہ آرائی کی جو خلاف قانون ہے۔

    ترجمان کے مطابق سروسز ہسپتال میں غفلت سے مریض کی ہلاکت کے واقعے کے بعد محکمہ صحت نے کچھ ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وائی ڈی اے نے محکمانہ رپورٹ تبدیل کروانے کے لیے محکمہ صحت کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کی تھی۔

  • پنجاب کے بڑے شہروں میں ماحول دوست بسیں چلانے کی ہدایت

    پنجاب کے بڑے شہروں میں ماحول دوست بسیں چلانے کی ہدایت

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے بڑے شہروں میں ماحول دوست بسیں اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں مزید فیڈر بسیں چلانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو ایکو فرینڈلی اربن بس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔

    عثمان بزدار نے بڑے شہروں میں ماحول دوست بسیں چلانے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مزید فیڈر بسیں چلانے کا حکم دیا۔

    اجلاس میں لاہور میں پہلے مرحلے میں 100 فیڈر بسیں چلانے کے فیصلے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا اہم ضرورت ہے، ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے بس پراجیکٹ لا رہے ہیں، ایکو فرینڈلی اربن بسیں چلنے سے اسموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شہروں میں عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔

    اجلاس میں ٹھوکر نیاز بیگ پر انٹرنیشنل لیول بس اسٹینڈ منصوبے پر رپورٹ طلب کرلی گئی، وزیر اعلیٰ نے ٹھوکر نیاز بیگ بس ٹرمنل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرمنل سے شہر میں ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔

  • رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں اضافے کا اعلان

    رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں اضافے کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں 50کروڑ سے بڑھاکرایک ارب کرنے کا اعلان کردیا اور کہا 677مزید رحمت اللعالمینؐ اسکالرشپ دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اسکالر شپ کے تحت گزشتہ برس50کروڑرکھےگئے، روا ں برس رحمت اللعالمین ؐاسکالر شپ کو بڑھا کرایک ارب کردیا گیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 10574ذہین اورنادارطلباکورحمت اللعالمینؐ اسکالرشپ دیئےجاچکےہیں، پیف کےتحت677مزید رحمت اللعالمینؐ اسکالرشپ دیئےجائیں گے، سیرت چیئرکےتحت محققین کوریسرچ کےلئےمعاونت فراہم کی جائے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 36اضلاع میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کےتحت تقریبات جاری ہیں، عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐمناکردنیاکوپیغام دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حضرت محمدؐکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے، حضرت محمدخاتم الالنبینؐ ہیں اورآپؐ کی شان پر دنیا جہان قربان، رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔

  • عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی، ‘خدمت آپکی دہلیز پر’ ایپ کا افتتاح کر دیا گیا

    عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی، ‘خدمت آپکی دہلیز پر’ ایپ کا افتتاح کر دیا گیا

    لاہور: عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہم کرنے کے لئے ‘خدمت آپکی دہلیز پر’ ایپ کا افتتاح کر دیا گیا ، ایپ کے تحت شہریوں کو صفائی اور یگر سہولتیں گھرکی دہلیز پر ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خدمت آپکی دہلیز پر ایپ کا افتتاح کر دیا، ایپ کے تحت شہریوں کو صفائی اور یگر سہولتیں گھرکی دہلیز پر ملیں گی۔

    پروگرام’خدمت آپکی دہلیز پر‘کا پہلامرحلہ3ہفتےپرمشتمل ہوگا ، پہلاہفتہ صفائی،دوسرانکاسی آب،تیسراسرکاری عمارتوں کی صفائی کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

    تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا خدمت آپ کی دہلیز پرعوام کی خدمت کیلئے شاندار پروگرام ہے، اس پروگرام سے نچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گورننس کا منفرد ماڈل ہے ، ’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام ابتدائی طورپر3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اورمحلوں کو صاف کیا جائے گا، سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    انھوں نے بتایا کہ درختوں ،کھمبوں سے لٹکے بینرز ،وال چاکنگ ختم کی جائے گی، خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیاجائے گا، فراہمی ونکاسی آب کی سہولتوں میں بہتری پرتوجہ دی جائے گی جبکہ سرکاری دفاتر، اسکولز،عمارتوں پر رنگ وروغن ،صفائی ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو صاف ستھرا کیا جائے گا، فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ سے پروگرام کو مانیٹرنگ کیا جائے گی، کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی ہوگی۔

    عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جز وہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہمارا نصب العین ہے، عوامی مسائل کا فوری ادراک ،حل فلاحی ریاست کا فرض ہے، حکومت پنجاب اپنے اس فرض سے غافل نہیں۔

  • بڑے وعدے ، وزیراعلیٰ پنجاب سے جہانگیر خان ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    بڑے وعدے ، وزیراعلیٰ پنجاب سے جہانگیر خان ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جہانگیر خان ترین گروپ کے ارکان سے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیمیں دینے کا وعدہ کرلیا اور تمام مسائل ایک ماہ میں حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر خان ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان اپنے دکھڑے وزیراعلیٰ کو بتاتے رہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی کو آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیمیں دینےکا وعدہ کیا ، جہانگیر ترین گروپ کےارکان بدھ تک حلقوں سے  وابستہ ترقیاتی اسکیمیں جمع کرائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کے حامیوں پر درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں اور گروپ سے وابستہ وزرا،معاونین کےکاموں کوترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے ملنے والے 11 ارکان نے پولیس،محکمہ مال افسران کے تبادلوں کی سفارشات کیں، جس پر وزیراعلیٰ کی جانب سے مسائل ایک ماہ میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بیان بازی کرنیوالے وزرا کو بھی خاموش کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

  • بزدل دشمن بہادرقوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، عثمان بزدار

    بزدل دشمن بہادرقوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ، عثمان بزدار نے کہا کہ بزدل دشمن بہادرقوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی گئی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، قوم،سیکیورٹی اداروں نے امن کےلئے لازوال قربانیاں دیں، بزدل دشمن بہادرقوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

    دونوں رہنماؤں نے حالیہ صورتحال پراپوزیشن کے افسوسناک رویے کی مذمت کی اور باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی اسکیموں پرپیشرفت سمیت سیاسی صورتحال پرگفتگو کی۔

    اپوزیشن کے حوالے سے عثمان بزدار نے کہا خدمت کےسفرکےسامنےانتشارکی سیاست اپنی موت آپ مرچکی، افراتفری کی سیاست کاجواب عوام کی خدمت سےدیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں، پے درپے ناکامیوں کے بعدمخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے، پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے ، حقیقی ترقی کاسفرتیزی سے جاری و ساری رہےگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی روکنےکی کوشش کرنے والےپہلے کی طرح ناکام رہیں گے، ماضی میں دانستہ طورپربعض علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی تھی لیکن خودٹوٹ پھوٹ چکی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا عوام کی حمایت سے افراتفری پھیلانےکےعزائم ناکام بنائے، عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے ، اپوزیشن نےحساس معاملات پربھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔

  • نیا پاکستان اپارٹمنٹس  میں درخواستیں جمع کرانیوالے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں درخواستیں جمع کرانیوالے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کریں گے ، ایل ڈی اے سٹی کےایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیاپاکستان اپارٹمنٹس میں بزدار حکومت آج ایک اور سنگ میل عبور کرے گی ، ایل ڈی اےسٹی میں درخواستیں جمع کرانیوالے افراد کیلئے خوشخبری آگئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب آج ایل ڈی اےسٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کریں گے ، 2000 گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے وصول 13 ہزار 277 درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوگی۔

    قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار مقررکردہ بینکوں سے رجوع کریں گے،ایل ڈی اے سٹی کے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپےہے

    کامیاب امیدوار نیفڈا سے سبسڈی کیلئےالگ سےدرخواست دے سکتے ہیں ، نیفڈا سے سبسڈی پر10 فیصد اوردیگر 21 فیصد ڈاؤن پے منٹ جمع کرائیں گے م شفٹ ہونے کے بعد اپارٹمنٹ کی قیمت آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔

    یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، نئے پاکستان کےلیے ماڈل مدینہ کی ریاست ہے، جون تک پورے پاکستان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہوگا، ڈیٹا کے مطابق ہم غریب گھرانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

  • عوام کو ریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، عثمان بزدار

    عوام کو ریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کوریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے ، اپوزیشن کامنفی کردارافسوسناک ہے، اپوزیشن جان لے  بیان بازی سےعوام کی خدمت نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گندم، آٹے کے اسٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عبدالعلیم خان نےوزیراعلیٰ پنجاب کوگندم صورتحال اورمحکمے کی کارکردگی سےآگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار ننے گندم و آٹے کے اسٹاک و نرخوں پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا پنجاب واحدصوبہ ہے جہاں 20کلو آٹےکاتھیلا مقرر ہ نرخوں پردستیاب ہے ، حکومت کےبروقت فیصلوں سےآٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کوریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، عوام کوریلیف دیناہماری مشترکہ ذمہ داری ہےاورفرض بھی، کسی کوصوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، پی ڈی ایم مسترد اورمایوس عناصر کا غیرفطری اتحاد ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کویکسر فراموش کیا، قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کوگمراہ نہیں کر سکتے، عوام باشعور اورکرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کامنفی کردارافسوسناک ہے، اپوزیشن جان لے بیان بازی سےعوام کی خدمت نہیں ہوسکتی۔

    صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہمارےاقدامات سےصوبے میں آٹےکی قیمت مستحکم ہوئی ، محکمہ خوراک آٹےکی مناسب فراہمی ہر قیمت پریقینی بنا رہاہے۔

    عبدالعلیم خان نے مزید کہا پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے، اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈا ہے نہ پروگرام ، ٹولے کو انتشار کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

  • گوجرانوالہ میں اے آروائی لاگونا کا افتتاح،  وزیراعلیٰ پنجاب کی سلمان اقبال  کو مبارکباد

    گوجرانوالہ میں اے آروائی لاگونا کا افتتاح، وزیراعلیٰ پنجاب کی سلمان اقبال کو مبارکباد

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی ای او اور صدراے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کو گوجرانوالہ میں اے آروائی لاگونا کے افتتاح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے عالمی سطح کامنصوبہ لاگونا پنجاب میں کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سی ای او اور صدراے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اوربزدارحکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں میگا ڈیولپمنٹ ، ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں، صرف لاہور کے لئے 6ہزار کروڑ کے 7 ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 83 کروڑ کی لاگت سے سیاحتی مراکزکے قریب رابطہ سٹرکوں کا آغاز کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں اے آروائی لاگونا کے افتتاح پر سلمان اقبال کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے عالمی سطح کا منصوبہ لاگونا پنجاب میں کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

    مزید پڑھیں : اے آر وائی لاگونا، کراچی کے بعد اب پنجاب کے عوام کے لیے بڑا تحفہ

    اس موقع پر سی ای او اور صدراے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اے آروائی لاگونا عالمی سطح پر سرمایہ کاری کو پاکستان لانے کاباعث بنے گا۔

    گذشتہ روز اےآروائی لاگونا اور ڈی ایچ اے نے کراچی میں بھرپور پذیرائی کے بعد اب اےآروائی لاگونا ڈی ایچ اے پنجاب کے وسطی علاقے گوجرانوالہ میں بھی تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اےآروائی لاگونا ڈی ایچ اے نے گوجرانوالہ میں بیچ ویوسوسائٹی بنائے گا، اس ضمن میں اے آر وائی لاگونا اور ڈی ایچ اے گوجرانوالہ میں مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوئے تھے۔

    اے آر وائی لاگونا کے چیئرمین سلمان اقبال، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر عامر کیانی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، مفاہمتی یادداشت کے تحت ڈی ایچ اے گوجرانوالہ اے آر وائی لاگونا کو پروجیکٹ کے لیے 400 ایکڑ زمین فراہم کرے گا جس پر مصنوعی ساحل اور رہائشی و کمرشل تعمیرات کی جائیں گی۔