Tag: cm hamza shahbaz

  • حمزہ شہباز اور آصف زرداری  کی ملاقات ، بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    حمزہ شہباز اور آصف زرداری کی ملاقات ، بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازاور آصف زرداری نے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازاور آصف زرداری کےدرمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،سیاسی صورتحال اورورکنگ ریلیشن شپ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آصف زرداری نے حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    حمزہ شہبازاور آصف علی زرداری نے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور ساتھ ہی عمران نیازی کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا ملکر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا ، حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی خدمت کےسفرمیں ایک ہیں اورایک رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے،ساتھ لیکرچلیں گے، ورکنگ ریلیشن شپ مزیدبہتربنانےکیلئےمشاورت جاری رہے گی۔

    آصف علی زرداری نےوزیراعلی ٰحمزہ شہباز کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا۔

  • وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی  عمران خان کو وارننگ

    وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عمران خان کو وارننگ

    لاہور : وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ انتقام نہیں لیں گے لیکن قانون کے احترام کا سبق ضرورسکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے جھوٹے کیسز میں اپوزیشن کوجیلوں میں ڈالا ، ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے قانون کے احترام کاسبق ضرور سکھائیں گے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتا ہے وہ ہم پر پریشر ڈال لے گا، ہم یااللہ سےڈرتےہیں یا عوام کا پریشر مانتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ رات3 گھنٹے انتظامیہ نے پی ٹی آئی سےبات کی کہ مسیحی برادری کی نجی جگہ ہے،ان کے تحفظات ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا شیخ رشیدباربارخون کی بات کرتےہیں، اگرکچھ ہواتوذمہ دارکون ہوگا؟ عمران خان کوقانون اور آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

    لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دیا تھا ، پچھلی حکومت کی نالائقیوں کی وجہ سےلوڈ شیڈنگ دوبارہ بڑھ گئی۔