Tag: CM HOUSE sindh

  • کراچی : وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے 2 ملزمان گرفتار، خطرناک اسلحہ برآمد

    کراچی : وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے 2 ملزمان گرفتار، خطرناک اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد کے ریڈ زون میں خطرناک اسلحے کے ساتھ موجود دو مسلح افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ہی تھے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریڈ زون میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب موجود 2 مسلح افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان کو سول لائن پولیس نے اسلحے کی نمائش کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

    ملزمان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سے حراست میں لیے کے بعد ان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان سیکیورٹی گارڈز کی وردی میں ملبوس تھے تاہم طلب کرنے پر اپنے سیکیورٹی کارڈز پیش نہ کرسکے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی اور ایک جی تھری رائفل برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، مقتول کے ورثاء کا وزیراعلیٰ ہاؤس پراحتجاج

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، مقتول کے ورثاء کا وزیراعلیٰ ہاؤس پراحتجاج

    کراچی : وزیرِاعلیٰ سندھ ہاؤس کے باہرگذشتہ روز فیرئر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانیوالے مبینہ ملزم کاشف کے ورثاء نے لاش  رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث وزیراعلٰی ہاؤس کے اطراف ٹریفک معطل رہا۔

    فیرئر کے علاقے میں کوکونٹ پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانیوالے مبینہ ملزم کاشف حسین کے ہلاکت کے خلاف ورثا  نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا، احتجاج میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    کاشف کی والدہ  نے الزام عائد کیا کہ پولیس آٹھ نومبر کو انکے بیٹے کو گھر سے پکڑ کر لے گئی تھی اور بعدازاں اسکی رہائی کے لیے ڈھائی لاکھ روپے مانگ رہی تھی پیسے نہ دینے پر پولیس نے کاشف کو جعلی مقابلے میں مار دیا۔ کاشف کی والدہ سمیت دیگر مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کاشف کو جعلی مقابلے میں مارنے والے شاہ جہاں لاشاری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    بعدازاں احتجاجی مظاہرے میں پیپلزپارٹی کے رہنما راشد ربانی اور وقار مہدی بھی پہنچے اور دونوں رہنماؤں کی جانب سے ورثا کو انصاف کی یقین دہانی کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کردیا۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارے جانیوالا ملزم کاشف جرائم پیشہ شخص تھا اور ایم ایل او
    جناح منظورمیمن کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

    احتجاج کے باعث کئی گھنٹوں تک وزیراعلیٰ ہاؤس اور اسکے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل رہی۔