Tag: cm kp

  • وزیر اعظم عمران خان  رشکئی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم عمران خان رشکئی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات میں جلد سے جلد رشکئی اکنامک زون کے افتتاح پر اتفاق کیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان رشکئی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سی پیک منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور سی پیک کےدسویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں سےمتعلق بات چیت ہوئی۔

    ملاقات میں اجلاس کیلئے صوبے کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور جلد سے جلد رشکئی اکنامک زون کے افتتاح پر اتفاق کیا، وزیر اعظم عمران خان رشکئی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ اکنامک زون میں صنعتوں کیلئے 700 سے زائد درخواستیں ملی ہیں، رشکئی اکنامک زون سےصنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں زراعت کیلئے اہم منصوبے پیش کیے جائیں گے۔

  • سانحہ مہمند: وزیر اعلیٰ کے پی کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکج میں اضافے کا اعلان

    سانحہ مہمند: وزیر اعلیٰ کے پی کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکج میں اضافے کا اعلان

    پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مہمند حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج 5 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ کر دیا جبکہ زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مہمند حادثہ کے متاثرین کے لیےامدادی پیکج میں اضافے کا اعلان کردیا ، جس کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج 5 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ کر دیا گیا جبکہ حادثے میں زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس دلخراش واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے، زخمیوں کو مفت طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

    محمود خان نے ریسکیو آپریشن میں مقامی کمیونٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا نےجاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو پانچ لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کااعلان کیا تھا، وزیر محنت شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا کہ لیبرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی مزدوروں کی مدد کی جائے گی۔

    خیال رہے سانحہ مہمند میں ماربل کی کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہوگئی ہے جبکہ چھ سے سات افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    ملبےتلےدبےافرادکو نکالنے کیلئےپاک فوج،ریسکیو اہلکاروں اورمقامی افراد آپریشن میں شامل ہیں جبکہ حادثے میں زخمی نو افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

  • نوشہرہ میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل،  وزیراعلیٰ کے پی نے اجلاس طلب کرلیا

    نوشہرہ میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل، وزیراعلیٰ کے پی نے اجلاس طلب کرلیا

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے نوشہرہ میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ تاحال نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے نوشہرہ میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر اجلاس طلب کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آر پی او مردان، ڈی پی او نوشہرہ اورایس پی انوسٹی گیشن اجلاس میں شریک ہوں گے اور پولیس حکام کیس میں ہونے والی تفتیش پر بریفنگ دیں گے۔

    دوسری جانب نوشہرہ میں بچی سے مبینہ زیادتی اورقتل کے کیس میں بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ تاحال نہیں ملی، پولیس کا کہنا ہے پوسٹمارٹم رپورٹ پندرہ دن میں تیار ہوگی، بچی سے زیادتی کی تصدیق رپورٹ آنے کے بعد ہوسکے گی۔

    پولیس کے مطابق نوشہرہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں جدید طبی سہولتیں میسرنہیں ہیں، اس لئے پوسٹ مارٹم کے ایم سی پشاور سے کرایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : نوشہرہ، 7 سال کی بچی زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزم گرفتار

    یاد رہے نوشہرہ کے علاقے کاکا صاحب میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا ، بچی دو دن سے لاپتا تھی اور اس کی لاش کنویں سے ملی، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم ابدار نے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

    نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزم بچی کے والد کا ملازم تھا، مدرسے جاتے ہوئے بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھائیں گے۔