Tag: cm kpk mahmood khan

  • پاک افغان سرحد کھولنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، محمود خان

    پاک افغان سرحد کھولنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، محمود خان

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد کھولنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، حکومت کی خواہش ہے تجارتی روابط کو مزید فروغ دیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان سرحد طورخم کے ہنگامی دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے پاک افغان سرحد24 گھنٹے کھولنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کل پاک افغان سرحد24 گھنٹے کھولنے کا افتتاح کریں گے، کل قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

    محمودخان نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ درہ خیبر کا مقام صدیوں سے تجارتی مرکز رہا ہے،پاک افغان سرحد کھولنے سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا، حکومت کی خواہش ہے کہ تجارتی روابط کو مزید فروغ دیا جائے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کل طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کل بروز بدھ ضلع خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے، پاک افغان طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    سرحد کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان اور ارباب شہزاد سمیت دیگر بھی ساتھ ہوں گے۔

  • دشمن غلط فہمی میں نہ رہے اور کشمیر پر قبضے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، وزیراعلیٰ کے پی

    دشمن غلط فہمی میں نہ رہے اور کشمیر پر قبضے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، وزیراعلیٰ کے پی

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے کہا کہ آزادی حاصل کرسکتے ہیں تو اس کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتےہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے اور کشمیرپر قبضے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالےشہداکوخراج عقیدت پیش کرتےہیں، 1965 میں فوج وقوم کاجذبہ دیدنی تھااورآج بھی وہی جذبہ زندہ ہے۔

    کشمیریوں کیساتھ ہیں کشمیرکی آزادی تک سکون سےنہیں بیٹھیں گے

    محمودخان کا کہنا تھا کہ آزادی حاصل کرسکتےہیں تواس کی حفاظت کرنابھی بخوبی جانتےہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہےاورکشمیرپر قبضےکےخواب دیکھناچھوڑدے، کشمیریوں کیساتھ ہیں کشمیرکی آزادی تک سکون سےنہیں بیٹھیں گے۔

    دنیا مسئلہ کشمیرکوآسان نہ لے،نزاکت اورحساسیت کوسمجھے

    وزیراعلیٰ کےپی نے مزید کہا امن پسندہیں مگرلڑائی کی نوبت آئی توخون کےآخری قطرےتک لڑینگے، دنیا مسئلہ کشمیرکوآسان نہ لے،نزاکت اور حساسیت کو سمجھے، بھارتی سرکارکی احمقانہ حرکتیں پورے خطے کا امن تباہ کر سکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں : ملک بھرمیں یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے

    خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

  • شندور پولو فیسٹیول کا شاندار افتتاح، غذر کی ٹیم نے چترال کو شکست دے دی

    شندور پولو فیسٹیول کا شاندار افتتاح، غذر کی ٹیم نے چترال کو شکست دے دی

    چترال : دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ پر شندور پولو فیسٹیول سج گیا، رنگارنگ میلہ تین دن جاری رہے گا, ابتدائی روز غذر کی ٹیم نے چترال کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چترال کے دلکش موسم، حسین نظارے اور بلند و بالا پہاڑ کی بلندی پر شندور پولو فیسٹیول سج گیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان شندور پولو فیسٹیول کا افتتاح کیا، رنگارنگ میلہ3دن جاری رہے گا، فیسٹول کی اختتامی تقریب 9 جولائی کو منعقد ہوگی۔

    دنیا کے بلند ترین پولوگراؤنڈ میں مقابلے دیکھنے کیلئے ہزاروں سیاح شندور پہنچ گئے، فیسٹیول کا پہلا میچ غذر اور چترال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور دلچسپ مقابلے کے بعد غذر کی ٹیم نے چترال کو شکست دے دی۔

    سہ روزہ فیسٹیول میں مجموعی طور پر چھ میچز کھیلیں جائیں گے، میلے میں چترال اور گلگت بلتستان کا کلچرل شو بھی پیش کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیر سیاحت عاطف خان کا کہنا ہے کہ ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہےم، فیسٹیول میں پولو کا فائنل نو جولائی کو کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چترال میں ہونے والا یہ فیسٹیول یہاں کی صدیوں قدیم روایات کاامین ہے جس میں یہاں کی مقامی آبادی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

    فری اسٹائل پولو میں گلگت اور چترال کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور یہ کھیل اتنا دلچسپ ہوتا ہے جیسے بھارت اور پاکستان کے مابین کرکٹ ورلڈکپ کا کوئی مقابلہ ہورہا ہو۔

  • ہم وزیراعظم عمران خان کا حکم نہیں ٹال سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    ہم وزیراعظم عمران خان کا حکم نہیں ٹال سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان  کا کہنا ہے وزیراعظم کاحکم ہےقبائلی علاقوں میں مسائل حل کریں، ہم وزیراعظم عمران خان کاحکم نہیں  ٹال سکتے ، یہ بچے ہمارےمستقبل کےمعمارہیں ، جہاں ایک بھی اسکول نہیں وہاں بنائیں گے اور مفت تعلیم دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے اپنے بیان میں کہا صوبے میں 26 لاکھ بچے اسکولوں سے باہرہیں، ہمار اپلان 8 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لانا ہے، بہت لوگوں کو پتہ نہیں خیبرپختونخوا حکومت کیا کام کررہی ہے۔

    محمودخان کا کہنا تھا ہرحکومت کاکام ہےمعاشرےکوتعلیم کی روشنی دے، وزیراعظم کاحکم ہےقبائلی علاقوں میں مسائل حل کریں ، ہم وزیراعظم عمران  خان کاحکم نہیں ٹال سکتے۔

    ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا یہ بچےہمارےمستقبل کےمعمارہیں ، جہاں ایک بھی اسکول نہیں وہاں بنائیں گےاورمفت تعلیم دیں گے۔

    مزید پڑھیں : قبائلی اضلاع میں فرائض سرانجام دینے خاصہ دار اور لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان

    اس سے قبل وزیراعلی محمود خان نے قبائلی اضلاع میں فرائض سرانجام دینے خاصہ دار اور لیویز فورس کو پولیس میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا، فیصلے سے 28 ہزار اہلکار مستفید ہوں گے۔

    وزیراعلی محمود خان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ لیویز اور خاصہ دار فورس کی ملازمت سے متعلق اج ایک تاریخی دن ہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا اور انہی ہدایات کی روشنی میں یویز اور خاصہ دار فورس کو مکمل طور پولیس میں شامل کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

    وزیر اعلی کا کہنا تھا لیویز اور خاصہ دار فورس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، لیویز اور خاصہ دار فورس کو درپیش مذید مسائل بھی حل کیے جائیں گے28 ہزار لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہل کار اب خیبرپختونخواہ پولیس میں شامل ہوں گے اور لیویز اور خاصہ دار فورس کو مزید ٹریننگ دیں گے۔