Tag: cm-kpk-mehmood-khan

  • ‘معیشت درست سمت میں گامزن ہے، جلد مزید خوشخبریاں ملیں گی’

    ‘معیشت درست سمت میں گامزن ہے، جلد مزید خوشخبریاں ملیں گی’

    پشاور : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، جلد مزید خوشخبریاں ملیں گی، وقت کے بتوں کو عمران خان نے توڑا ہے ، حکومت ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پی ڈی ایم پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کے پاس کوئی راستہ نہ بچا تو انھوں نے تماشا بنا رکھا ہے ، یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کی کوششیں کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی اور عمران خان کیساتھ کھڑےہیں، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، جلد مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

    محمود خان نے کہا کہ جس کویہ نہیں پتہ آلودرجن یاکلومیں فروخت ہوتےہیں وہ کیسےملک کولیڈرکرے گا، وقت کے بتوں کو عمران خان نے توڑا ہے ، اپوزیشن کی افراتفری اور انتشار کی سیاست ناکام ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑے گی، کسی صورت انہیں معافی نہیں ملے گی۔

  • جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو پتہ چل جائے گا کہ کس قوم سے واسطہ پڑا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو پتہ چل جائے گا کہ کس قوم سے واسطہ پڑا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ کی طرف نہیں بلکہ امن کی طرف جانا چاہتے ہیں، اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایسا جواب دیں کہ دنیا دیکھے گی اور بھارت کو پتہ چل جائے گا کہ کس قوم سے واسطہ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے پارکنگ پلازا کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پشاور ہم سب کا ہے اس کو مل کر بہتربنائیں گے اور علاقے نمک منڈی کے مسائل حل کریں گے، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیےجائیں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں، گیس کے زائد بلوں کا مسئلہ بھی جلد حل کرلیا جائے گا اور جاری منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    ہم جنگ کی طرف نہیں بلکہ امن کی طرف جاناچاہتےہیں

    پاک بھارت صورتحال پر محمودخان نے کہا پختون بھائیوں نے پاکستان کی سلامتی کیلئے وزیراعظم کا ساتھ دیا، موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایسا جواب دیں کہ دنیا دیکھےگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا جب سےوزیراعلیٰ بنا پشاور کی ضلعی حکومت کی کارکردگی بہت اعلی ہے، پشاور ہم سب کا ہے، پورے صوبے کے عوام یہاں موجود ہیں، میں کبھی بھی پشاور نہیں چھوڑو ں گا، عوامی وزیر اعلیٰ ہوں، عوام میں خوش ہوتاہوں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو پتہ چل جائے گا کہ کس قوم سے واسطہ پڑا ، ہم جنگ کی طرف نہیں بلکہ امن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

  • عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا کردم لیں گے، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

    عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا کردم لیں گے، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

    سوات : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ جلد مکمل ہوگا، عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہناکر دم لیں گے، مالاکنڈ ڈویژن کوسیاحتی حب بنانا میرا مشن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ مٹہ میں اپنے حجرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان کا نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ جلد مکمل ہوگا ، مشاورت مکمل ہوچکی ہے جلد منظوری دی جائے گی، پہلے مرحلے میں 10 وزیر اور 4 مشیر صوبائی حکومت کے کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا نئی حکومت سوات سمیت مالاکنڈ میں صحت، تعلیم اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس میں ضلع ناظم کا انتخاب براہ راست کیا جائے گا۔

    محمود خان نے کہا کہ عید کے روز بھی چھٹی نہیں کی اور پہلے روز حکومتی امور نمٹائے ، عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا کردم لیں گے اور عام آدمی کیلئے انصاف کا حصول آسان بنایا جائے گا۔

    انکا کہنا تھا کہ سوات کو سیاحت کا حب بنایا میرا مشن ہے ، جس سے نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے گے اور پاکستان کا مثبت تشخیص اجاگر ہوگا۔

    یاد رہے عید سے قبل ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی نقل و حرکت کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی، وہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں بھی نہیں رہیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں سادگی اختیار کی جائے گی، اور وزیرِ اعلیٰ کے زیرِ استعمال جتنی گاڑیاں ہیں ان کی تعداد میں کمی لائی جائے گی۔