Tag: CM KPK

  • نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف کی باری ہے، پرویزخٹک

    نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف کی باری ہے، پرویزخٹک

    اسلام آباد : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بااثر خاندان کا احتساب ہورہا ہے، وقت آگیا ہے کہ ارب پتی چور سلاخوں کےپیچھے جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویزخٹک نے کہا کہ نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف کی باری ہے، پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بااثر خاندان قانون کے شکنجے میں آیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے صرف لاکھوں روپے کی چوریاں کرنے والے سلاخوں کے پیچھے جارہے تھے، اب وقت آگیا ہے کہ ارب پتی چور بھی جیلوں کی ہوا کھائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کیلئے نئےانتخابی منشور پرکام شروع کردیا ہے، پوراملک خیبر پختونخوا کی ترقی کو دیکھ کر نظام کی تبدیلی کا نعرہ لگارہا ہے۔

    پرویزخٹک کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں انصاف کابول بالاہوگا اور کرپشن، لوٹ مار کو فل اسٹاپ لگ جائے گا، آصف زرداری، نوازشریف ،اسفندیار ولی اور فضل الرحمان جیسے لوگ عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔

    ان سب نے اپنے اپنے دور حکومت میں تجوریاں بھریں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اگلا ایجنڈا پاکستانی عوام کے چوری کیے گئے اربوں ڈالر بیرونی ممالک سے واپس لانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

     

  • نواز شریف بچ گئے تو صوبے میں‌ کرپشن کی اجازت دے دوں‌ گا، پرویز خٹک

    نواز شریف بچ گئے تو صوبے میں‌ کرپشن کی اجازت دے دوں‌ گا، پرویز خٹک

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شرف بچ گئے تو صوبے میں کرپشن کی اجازت دے دوں گا۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صاف نظر آرہا ہے کہ جے آٹی کا نتیجہ کیا ہوگا۔


    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس اپنے بیانات کے حق میں نہ تو کوئی ثبوت ہے اور نہ کئی ریکارڈ، نواز شریف کو عدالت میں بلا کر پارٹی چیئرمین عمران خان نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا طالب علم مشعال خان کے قتل کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا طالب علم مشعال خان کے قتل کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

    پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مردان طالب علم مشعال خان کے قتل کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی سمری پر دستخط کردیئے جبکہ واقعے کی پولیس تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مشعال خان کسی واقعہ میں ملوث نہیں تھا، کیس کو لوگوں کیلئے مثال بنائیں گے، واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہچائیں گے کیونکہ اگر نوجوان جوش میں آکر قتل کرتے رہے تو ملک غلط سمت میں چل پڑے گا، واقعہ بربریت ہے، ایسی کارروائی کریں گے کہ لوگ آئندہ قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے ڈریں گے۔


    مزید پڑھیں : عبدالولی یونیورسٹی میں بہت ظلم ہوا، پرویز خٹک


    دوسری جانب مردان میں پولیس نے علاقے میں کریک ڈاؤن کے دوران ساٹھ کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا، ایف آئی آر میں یونیورسٹی کے 4 ملازم اور تحصیل کونسلر بھی نامزد ہیں۔

    مشعال کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    مشال خان کے والد کا کہنا ہے ان کا مشعال تو بجھ گیا ،معاشرہ کوشش کرے کسی اور گھر کا مشعال نہ بجھے، مشعال کے والد نے بیٹے کی باتوں کو یادکرتے ہوئے بتایا وہ اسلام کو امن اور سلامتی کا دین سمجھتا تھا  مشعال تصوف کی طرف مائل تھااس کی طبیعت میں امن تھاوہ انسان کا احترام چاہتا تھا۔

    واضح رہے گذشتہ روز مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم مشال خان جان سے گیا تھا، تصادم میں ڈی ایس پی سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے، کشیدگی کے باعث یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی گئی۔

  • چوہدری نثار نے کچھ کہا تو خاموش نہیں رہوں گا، پرویز خٹک

    چوہدری نثار نے کچھ کہا تو خاموش نہیں رہوں گا، پرویز خٹک

    لاہور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو وارننگ دی ہے کہ اگر اب انہوں نے صوبائی حکومت کے خلاف کوئی بات کی تو ایسا بم پھوڑیں گے کہ وہ یاد رکھیں گے، خیبرپختونخوا میں پولیس کا نظام تبدیل کردیا، پنجابی حکمران ہم سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔

    لاہور میں پروفیشنل فورم کی تقریب اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو ان کے اپنے بیٹے نے جھوٹا ثابت کر دیا، اس نے قطری شہزادے کے خط کو غلط قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’’چوہدری نثار میرے دوست ہیں اور ان کے ساتھ بڑی رفاقت رہی ہے تاہم اب اگر انہوں نے میرے خلاف کوئی غلط بات کی تو ایسا بم پھوڑوں گا کہ وہ یاد رکھیں گے‘‘۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پولیس کا نظام مکمل تبدیل کر دیا، پنجابی حکمران بھی ہم سبق سیکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور پر سو فیصد کام شروع کیا ہے، ہمارے منشور میں میگا پراجیکٹس صحت، تعلیم اور پولیس کی اصلاحات شامل ہیں۔


    پڑھیں: ’’ پرویز خٹک کا بابر اعوان سے رابطہ، حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر مشاورت ‘‘


    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پنجاب میں مغلیہ دور کی بادشاہت ہے، یہاں دوسرے صوبوں کا راستہ روکا جاتا ہے۔ وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ نے کہا وہ اسلام آباد اس لئے جا رہے تھے کہ ان کے لیڈر کا محاصرہ کیا گیا تھا، عمران خان نے صرف اسلام آباد بند کرنے کا کہا تھا مگر حکمرانوں نے خود پورا ملک بند کر دیا تھا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت کیخلاف ہائی کورٹ جا رہے ہیں تاکہ ڈکٹیٹر شپ کا محاسبہ ہوسکے، ہم ثابت کرینگے کہ تیس اکتوبر کو غیر آئینی آمرانہ طرز عمل اختیار کیا گیا۔


    مزید پڑھیں: ’’ کے پی کے حکومت کا شریف برادران اور وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ ‘‘


    پرویز خٹک نے کہا کہ اچھی بات ہے اگر روس سی پیک میں شامل ہو رہا ہے، روس سمیت کسی ملک کے سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں ، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ مغربی روٹ پہلے بننا چاہیے۔  اگر سی پیک منصوبے کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہو گی۔
  • جب تک زندہ ہوں یہاں سے جانے والا نہیں، پرویز خٹک

    جب تک زندہ ہوں یہاں سے جانے والا نہیں، پرویز خٹک

    اٹک: ہاروں آباد پل پر کئی گھںٹوں سے موجود وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کامقابلہ کرنا آسان نہیں، حکومت گرفتاریاں کتنے دن کرے گی، جتنا مرضی ظلم کرلیں، جب تک دم ہے جب تک زندہ ہوں یہاں سے واپس نہیں جانے والا نہیں۔


    یہ پڑھیں: ہارون آباد پل پر تحریک انصاف کے کارکنان پر پولیس کی شیلنگ


    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر آئے، دسمبر آئے، 2018ء آجائے تو بھی یہیں کھڑا ہوں،حکمران جو بھی کرلیں ہمیں اسلام آباد پہنچنا ہے، ہم نے تو کچھ نہیں کیا، یہ لوگ ہی دہشت گردی کررہے ہیں، سڑک بند کرنے اور فائرنگ کرنے سے بڑا جرم کوئی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم باعزت طریقے سے اسلام آباد جانا چاہتے ہیں، ہم پر ظلم کیا جارہا ہے ، شیلنگ ہورہی ہے لیکن ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ہم ضرور اسلام آباد جائیں گے ہم عمران خان کی کال پر بنی گالا جارہے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کارکنان کو ہارون آباد پُل پر پہنچنے کی ہدایت


    انہوں نے کہا کہ کارکنان خود کو نہ تھکائیں ابھی پوری رات پڑی ہے، حکومت کو اپنی توانائیاں ضائع کرنے دیں، ملک کے راز فاش کرنے والی یہ حکومت سیکیورٹی رسک ہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور چوہدری نثار نے راستے بند کیے اور شیلنگ کرائی اور کہا کہ میں بھی شیلنگ کرسکتا تھا اور اپنے گارڈز ساتھ لا سکتا تھا، یہ سڑک پاکستان کی ہے ہمیں یہاں سے جانے کے لیے کوئی نہیں روک سکتا، یہ لوگ جو چاہے مرضی کرلیں، سب سے آگے میں ہوں گا کارکنان یہاں آئیں اور اسلام آباد پہنچیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اگر چوری نہیں کی تو خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختوخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہرکام ایک سسٹم کے تحت ہوتا ہے اور وہ کوئی ڈاکٹر نہیں کہ اسپتال میں موجود رہیں۔

    پرویز خٹک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر نہیں مریضوں کی عیادت کے لیے آیا ہوں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تنقید پر وہ ایک بار پھر بھڑک اٹھے کہا وہ خود کیوں نہیں پہنچے ۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔

    پرویز خٹک نے بتایا کہ بارشوں سے پینتالیس افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد خمی ہوئے۔

      ان کا کہنا تھا کہ تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے کوئی جادو نہیں کے فوراً ہی نقصانات کا اندازہ لگالیا جائے۔

  • وزیراعلیٰ کے پی کے کی پشاور حملہ میں 104افراد کے شہید ہونے کی تصدیق

    وزیراعلیٰ کے پی کے کی پشاور حملہ میں 104افراد کے شہید ہونے کی تصدیق

    پشاور :وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے پشاور دہشتگردی میں ایک سو چار افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے، جس میں چوراسی بچے شامل ہیں، وزیراعلیٰ کے مطابق دہشتگردوں نے ایف سی کی وردی پہن رکھی ہے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کچھ دیرپہلے تک چار سے پانچ دہشتگرد موجود تھے، دہشت گرد پرنسپل کے کمرے کے پاس موجود ہیں ،جن کے خلاف آپریشن جاری ہے، دہشت گرد ایف سی کی یونیفارم میں آئے تھے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے جبکہ دو سے تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے عمارت کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور آپریشن جاری ہے۔

  • خیبرپختونخواہ حکومت نے چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام منظوری دیدی

    خیبرپختونخواہ حکومت نے چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام منظوری دیدی

    پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام کے لیے نوارب روپے کے فنڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیراعلی پرویزخٹک کی زیرصدارت محکمہ توانائی کے پن بجلی بورڈاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شانگلہ،دیرپائیں،مانسہرہ،سوات،چترال سمیت دیگراضلاع میں چھوٹے پن بجلی گھرتعیمرکیے جائینگےجس سے توانائی کے بحران کے خاتمے میں مددملے گی۔

     اس موقع پروزیراعلی خیبرپختونخواہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ صوبائی حکومت اپنے انتخابی ایجنڈے پرعمل درآمدکویقینی بنائےگی اوراس مقصدکے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائینگے وزیراعلی پرویزخٹک نے بتایاکہ اس منصوبے سے عوام کولوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی جبکہ صنعتی ترقی کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔

  • اسلام آباد:وزیراعلیٰ کے پی کے کی آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعلیٰ کے پی کے کی آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات

    اسلام آباد:وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  پرویز خٹک اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں صوبے میں سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق دونوں نے آپریشن ضربِ عضب اور متاثرین وزیرستان سے متعلق بھی گفتگو کی۔

  • وزیراعلیٰ کے خلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع

    وزیراعلیٰ کے خلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع

    پشاور : خیبر پختون خواہ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے، عدم اعتماد کی تحریک پر سینتالیس اراکین کے دستخط ہیں۔

    کے پی کے اسمبلی کی تحلیل پر اختلافات کے بعد ،اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے، عدم اعتما د کی تحریک اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان اور سکندر شیر پاوٗ نے سیکریڑی اسمبلی کے پاس جمع کرائی عدم اعتماد کی تحریک پر سینتالیس اراکین کے دستخط ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے مطابق جماعت اسلامی نے بھی عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں میں عدم اعتمادکی تحریک چلانے پر اتفاق تو ہے مگر نئے قائد اعوان کے نام پر اختلاف پایا جاتا تھا۔

    گزشتہ روز قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ  کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔

    اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے دستخط بھی لے لئے گئے ہیں جب کہ صوبائی حکومت میں شامل تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی اور  عوامی جمہوری اتحاد کو منانے کا ٹاسک آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو دے دیا گیا ہے۔

    خیبر پختون خواہ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 55 ہے جب کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لئے 63 ووٹ درکار ہیں۔ دوسری جانب اگر اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو اس صورت میں پرویز خٹک گورنر خیبر پختون خواہ سردار مہتاب عباسی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ اسمبلی 124 اراکین پر مشتمل ہیں، جس میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی کے پاس 8 اور عوامی جمہوری اتحاد کی 5 سیٹیں ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں میں مسلم لیگ ن کے 17، جمعیت علمائے اسلام (ف) 17، قومی وطن پارٹی 10، عوامی نیشنل پارٹی 5، پاکستان پیپلز  پارٹی 5 اور  2 آزاد اراکین بھی شامل ہیں۔