Tag: CM KPK

  • وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا امکان

    وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا امکان

    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر اختلاف پیدا ہوگیا ہے، وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا امکان ہے،اسمبلی تحلیل پرعدلیہ سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

    گزشتہ روز قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ  کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔

    اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے دستخط بھی لے لئے گئے ہیں جب کہ صوبائی حکومت میں شامل تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی اور  عوامی جمہوری اتحاد کو منانے کا ٹاسک آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو دے دیا گیا ہے۔

    خیبر پختون خوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 55 ہے جب کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لئے 63 ووٹ درکار ہیں۔ دوسری جانب اگر اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو اس صورت میں پرویز خٹک گورنر خیبر پختون خوا سردار مہتاب عباسی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی 124 اراکین پر مشتمل ہیں، جس میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی کے پاس 8 اور عوامی جمہوری اتحاد کی 5 سیٹیں ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں میں مسلم لیگ ن کے 17، جمعیت علمائے اسلام (ف) 17، قومی وطن پارٹی 10، عوامی نیشنل پارٹی 5، پاکستان پیپلز  پارٹی 5 اور  2 آزاد اراکین بھی شامل ہیں۔

  • صوبائی حکومت تحلیل نہیں ہو رہی، پرویز خٹک

    صوبائی حکومت تحلیل نہیں ہو رہی، پرویز خٹک

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تحلیل نہیں ہو رہی اگر ہوگی تو ملک بھر کی اسمبلیاں ایک ساتھ تحلیل ہوں گے۔

    پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ذخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے میں دو دن کے لیے اسلام آباد کیا گیا مخالفین نے واہ ویلا ہی مچا دیا ملک کے وزیر اعظم توسال کے چھ ماہ ملک سے باہر ہوتے ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آتا انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جاری دھرنے میں انکے کارکنان پیسوں پر نہیں بلکے جنون اور ملک میں چوروں کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اگر حلقوں کو کھول لیا جاتا تو اج یہ فساد نہ ہوتا آنے والے وقت کا اندازہ کرپٹ حکمران نہیں لگا سکتے۔