Tag: CM new dehli

  • وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجروال پرخاتون نے سیاہی پھینک دی

    وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجروال پرخاتون نے سیاہی پھینک دی

    نئی دہلی : دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال پر ایک خاتون نے سیاہی پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کالک ملنے کا رواج زور پکڑنے لگا۔

    دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال بھی اس کالے کلچر سے نہ بچ سکے۔ان پر بھی ایک خاتون نے سیاہی پھینک کر اپنی نفرت کا اظہار کیا۔

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال ایک تقریب سے خطاب کیلئے کھڑے ہی ہوئے تھے کہ مجمع سے ایک خاتون بھاونا اروڑا آگے بڑھی اور سیاہی کیجروال کی جانب اچھال دی۔ جس سے ان کے کپڑے خراب ہوئے اور سیاہی کی چھینٹیں ان کے منہ پر بھی پڑیں۔

    خاتون نے سیاہی کے ساتھ سی ڈی اور کچھ کاغذ بھی پھیینکے، سیاہی پھینکنے کے بعد خاتون نے نعرے بازی بھی کی اور وزیر اعلیٰ کیخلاف احتجاج کیا۔

    پولیس نے بروقت مداخلت کر کے سیاہی پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیاہی پھینکنے والی خاتون بھاونا اروڑا وزیر اعلیٰ اروند کیجروال ہی کی عام آدمی پارٹی کی ذیلی تنظیم عام آدمی سینا کی رکن ہیں۔

    اس سے پہلے بھارت میں انتہاء پسندوں کی جانب سے کلکرنی اور کشمیری رہنماؤں پر سیاہی پھینکنے کے واقعات سامنے آئے تھے۔ ریاستی انتخابات میں ان کی پارٹی نے کانگریس اور بی جے پی کو شکست فاش دی تھی۔

  • نئی دہلی: اروندکیجریوال کو70میں67نشستیں مل گئیں

    نئی دہلی: اروندکیجریوال کو70میں67نشستیں مل گئیں

    نئی دہلی :عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر جھاڑو پھیر دی، اروند کیجریوال بھارتی دارلحکومت کی کمان سنبھال لیں گے ۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اب عام آدمی پارٹی کا راج ہوگا، انتخابات میں اروند کیجریوال کی جماعت نے بی جے پی کو کلین بولڈ کردیا۔

    عام آدمی پارٹی نے ستر نشستوں میں سے سڑسٹھ نشستوں پر برتری حاصل کرلی ہے، جس کے بعد ریاست میں گذشتہ پندرہ سال تک حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کا بھی صفایا ہوگیا ہے۔

    نتائج آتے ہی عام آ ٓدمی پارٹی کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان نے جشن منانا شروع کردیا۔

    اروند کیجریوال نے شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجیروال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا، اروند کیجریوال چودہ فروری کو نئی دہلی کے وزیرِاعلی کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔